عدالت نے ایس ایس پی ایسٹ سے پیشرفت رپورٹ طلب کرلی اور ریمارکس دیئے کہ اگر کیس میں کوئی پیشرفت نہ ہوئی تو آئندہ سماعت پر ایس ایس پی ایسٹ ذاتی حیثیت میں پیش ہوں۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ ہائیکورٹ نے 2016ء سے لاپتا شخص اور دیگر افراد کی گمشدگی کیخلاف درخواستوں پر شہریوں کے اہل خانہ کی فوری مالی معاونت کرنے کا حکم دیدیا۔ تفصیلات کے مطابق ہائیکورٹ میں 2016ء سے لاپتا شخص اور دیگر افراد کی گمشدگی کیخلاف درخواستوں پر سماعت ہوئی، جس میں درخواستگزار کے وکیل نے مؤقف دیا کہ محمد طاہر تھانہ سہراب گوٹھ سے 2016ء لاپتا ہوا تھا، ہر پیشی پر پولیس روایتی رپورٹس پیش کر دیتی ہے۔ پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ جے آئی ٹیز نے طاہر کی جبری گمشدگی کا تعین کیا ہے، سندھ حکومت نے لاپتا طاہر کے اہلخانہ کی مالی معاونت بھی کر دی ہے، لاپتا طاہر کی اہلیہ نے کہا کہ میرا شوہر بازیاب کرایا جائے، 9 برسوں سے عدالتوں کے چکر کاٹ رہی ہوں۔

عدالت نے ایس ایس پی ایسٹ سے پیشرفت رپورٹ طلب کرلی اور ریمارکس دیئے کہ اگر کیس میں کوئی پیشرفت نہ ہوئی تو آئندہ سماعت پر ایس ایس پی ایسٹ ذاتی حیثیت میں پیش ہوں۔ عدالت میں 2017ء سے لاپتا شہری کے اہل خانہ بھی ہوئے۔ درخواستگزار کے وکیل نے مؤقف دیا کہ ظفر اقبال اور ملک رضوان 2017ء سے تھانہ گلشن معمار سے لاپتا ہیں، گزشتہ سماعت پر لاپتا افراد کے اہلخانہ کی مالی معاونت کی سمری منظور ہوئی تھی، لیکن اہلخانہ کی مالی معاونت نہیں کی گئی۔ عدالت نے متعلقہ حکام کو شہریوں کے اہلخانہ کی فوری مالی معاونت کرنے کا حکم دیدیا۔ عدالت نے لاپتا شہریوں کی بازیابی کیلئے کارروائی جاری رکھنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 4 ہفتوں کیلئے ملتوی کر دی۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: ایس ایس پی ایسٹ کے اہلخانہ کی مالی معاونت عدالت نے سے لاپتا کا حکم

پڑھیں:

افسوس ہے ایک اچھے جج کو رخصت کررہے ہیں: چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ

—فائل فوٹو

چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جنید غفار نے کہا ہے کہ افسوس ہے ایک اچھے جج کو رخصت کر رہے ہیں۔

چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جنید غفار نے فل کورٹ ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جسٹس ذوالفقار احمد نے ہمیشہ سچ کے لیے آواز اٹھائی، وہ ہمیشہ سائلین کے لیے دستیاب رہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ جسٹس ذوالفقار احمد نے سول، کرمنل لاء اور انٹلیکچوئل پراپرٹی پر شاندار فیصلے دیے، ان کے ساتھ بہت اچھی یادیں وابستہ ہیں۔

چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کا کہنا تھا کہ جسٹس ذوالفقار احمد خان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • سندھ ہائیکورٹ نے سندھ پبلک سروس کمیشن کیخلاف نیب انکوائری ختم کردی
  • شہری لاپتا کیس: چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس مس عالیہ نیلم کا بڑا فیصلہ
  • اسلام آباد ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ: سی ڈی اے کی تحلیل کا حکم برقرار، فوری معطلی کی استدعا مسترد
  • اسلام آباد ہائیکورٹ: سی ڈی اے کی تحلیل کا فیصلہ برقرار، فوری معطلی کی استدعا مسترد
  • بابوسر سیلاب: 15 افراد تاحال لاپتا گلگت بلتستان کا سفر نہ کرنے کی ہدایت
  • بابوسر سیلابی ریلے میں بہنے والے 15 افراد تاحال لاپتا، سیاحوں سے گلگت کا سفر مؤخر کرنے کی اپیل
  • بابوسر سیلابی ریلے میں بہنے والے 15 افراد تاحال لاپتا، سیاحوں سے گلگت کا سفر مؤخر  کرنے کی اپیل
  • عوام کی جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے، صدر مملکت اور وزیراعظم کا سیلابی صورتحال کے باعث جانی و مالی نقصانات پر اظہار افسوس
  • پنجاب کا ایک اور خاندان چلاس سیلابی ریلے میں پھنس گیا؛ 2 جاں بحق، بچہ لاپتا
  • افسوس ہے ایک اچھے جج کو رخصت کررہے ہیں: چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ