بالی وڈ اداکارہ امیشا پٹیل ا ور عمران عباس کی شادی ؟بالآخر دونوں اداکارہ نے سچ بتا دیا
اشاعت کی تاریخ: 23rd, January 2025 GMT
بالی وڈ اداکارہ امیشا پٹیل نے پاکستانی دوست و اداکار عمران عباس کیساتھ شادی کی قیاس آرائیوں پر بالآخر لب کشائی کردی۔فلم ’کہو نہ پیار ہے‘ سے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز کرنے والی 49 سالہ اداکارہ امیشا پٹیل اپنی بہترین اداکاری کے سبب مداحوں کا دل جیتنے کا کوئی موقع نہیں چھوڑتیں۔‘
امیشا پٹیل سال 2023 میں سنی دیول کے ساتھ بلاک بسٹر فلم ’غدر‘ کے سیکیوئل ’غدر 2’ میں طویل عرصے کے بعد فلمی پردے پر جلوہ گر ہوئیں اور خوب تعریفیں اپنے نام لیں جبکہ انکی بہترین فلموں میں غدر، ہم کو تم سے پیار ہے، ضمیر، غدر ٹو، اوم شانتی اوم شامل ہیں۔
اداکاری کے علاوہ امیشا اپنی لوو لائف کے سبب بھی کافی موضوع بحث بنتی ہیں اکثر و بیشتر انکا نام پاکستانی اداکار عمران عباس کیساتھ جوڑا جاتا ہے حالانکہ ان دونوں فنکاروں کے درمیان رشتہ محض دوستی کے علاوہ اور کچھ نہیں لیکن مداح ہیں کہ انکی شادی سے متعلق قیاس کرتے نہیں تھکتے۔یہی وجہ تھی کہ بےشمار قیاس اور افواہوں کے بعد آخر کار اداکارہ نے شادی کی افواہوں پر خاموشی توڑ دی۔
امیشا پٹیل کا عمران عباس کے ساتھ مبینہ تعلق پر وضاحت:
بھارتی میڈیا کیساتھ ایک انٹرویو میں جب اداکارہ سے ان کی اور عمران عباس کی وائرل ہونے والی تصاویر کے بارے میں سوال کیا گیا، جس کی وجہ سے ان کی ممکنہ شادی کے بارے میں قیاس آرائیاں شروع ہو گئیں۔امیشا پٹیل نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ مذکورہ تصاویر پچھلے 2، 3 برسوں سے وائرل ہیں، کیا اب تک کوئی شادی ہوئی؟ ہم تقریبات میں ملتے ہیں، خاص طور پر بیرونِ ملک تقریبات میں، ہم اچھے دوست ہیں، اس سے زیادہ کچھ نہیں، لوگوں کو صرف باتیں بنانے کا موقع چاہیے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر 2 اچھے لوگ ایک ساتھ نظر آ جائیں تو افواہیں شروع ہو جاتی ہیں۔اداکارہ نے یہ بھی کہا کہ وہ سنگل ہیں، میں بھی سنگل ہوں، اس لیے لوگوں نے ہماری شادی کی قیاس آرائیاں شروع کر دیں، جس کا تصور یا وجود ہی نہیں ہے، اسی لیے تو انہیں افواہیں کہا جاتا ہے۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: عمران عباس کی امیشا پٹیل قیاس ا
پڑھیں:
’ کیا میں ایسی عورت لگتی ہوں؟‘ تنوشری دتہ نے 1 کروڑ 65 لاکھ روپے کی بگ باس آفر فوراً ٹھکرا دی
بالی ووڈ اداکارہ تنوشری دتہ نے انکشاف کیا ہے کہ اُنہیں ریئلٹی شو ’بگ باس‘ میں شامل ہونے کے لیے 1 کروڑ 65 لاکھ روپے کی پیشکش ہوئی، تاہم انہوں نے یہ پیشکش فی الفور ٹھکرا دی۔
اداکارہ نے حال ہی میں دیے گئے ایک انٹرویو میں بتایا کہ گزشتہ 11 برس سے بگ باس کی ٹیم انہیں بار بار رابطہ کر رہی ہے، لیکن وہ کبھی بھی اس شو کا حصہ بننے کے لیے راضی نہیں ہوئیں۔ اس بار بھی بڑی رقم کی پیشکش کے باوجود انہوں نے انکار کر دیا۔
یہ بھی پڑھیے ’اپنے ہی گھر میں ہراسانی کا شکار ہوں، تنوشری دتہ کا دعویٰ
تنوشری دتہ نے کہا کہ کیا میں ایسی عورت لگتی ہوں جو محض ایک ریئلٹی شو کے لیے کسی مرد کے ساتھ ایک ہی بستر پر سو جائے؟ میں اتنی سستی نہیں ہوں، میری پرائیویسی میرے لیے قیمتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ شو میں مرد و خواتین سب ایک ہی ہال میں سوتے اور لڑتے ہیں، جو اُن کے لیے ناقابلِ قبول ہے۔ ساتھ ہی اداکارہ نے کہا کہ وہ اپنی خوراک اور توانائی کے اعتبار سے زندگی گزارتی ہیں، اس لیے ایسے ماحول میں نہیں رہ سکتیں۔
یہ بھی پڑھیے: بالی ووڈ کے بھائی جان سلمان خان نے مقبول ریئلٹی شو بگ باس کیوں چھوڑا؟
اداکارہ کے مطابق ’اگر وہ مجھے چاند کا ٹکڑا بھی دیں تو بھی میں بگ باس میں شامل نہیں ہوں گی۔ میں جانتی ہوں کہ سکون سے کام کروں تو اس سے زیادہ کما سکتی ہوں۔‘
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
انٹرٹینمنٹ بگ باس تنوشری دتہ