Jasarat News:
2026-07-24@01:41:55 GMT

اسٹاک ایکسچینج میں تیزی ، انڈیکس میں 500پوائنٹس اضافہ

اشاعت کی تاریخ: 24th, January 2025 GMT

اسٹاک ایکسچینج میں تیزی ، انڈیکس میں 500پوائنٹس اضافہ

کراچی(کامرس رپورٹر)دو روزہ مندی کے اثرات زائل ہوگئے ،کاروباری ہفتے کے چوتھے روزپاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان رہااور100اندیکس500پوائنٹس بڑھ گیا جس کی وجہ سے مارکیٹ 1لاکھ14ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد پر بحال ہو گیا۔مارکیٹ کے سرمائے میں65 ارب روپے سے زاید کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے سرمائے کا مجموعی حجم14067ارب روپے سے تجاوز کر گیا اور48.

19فیصد حصص کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمعرات کوخریداری کا رجحان غالب رہا۔آٹوموبائل اسمبلرز، کمرشل بینکوں، سیمنٹ، فرٹیلائزر، تیل و گیس کی تلاش کرنے والی کمپنیوں، او ایم سیز اور بجلی کی پیداوار سمیت اہم شعبوں میں خریداری دیکھی گئی۔ او جی ڈی سی، حبکو، پی ایس او، ایس این جی پی ایل، ایس ایس جی سی، پی پی ایل، پی او ایل، ایم سی بی، این بی پی اور یو بی ایل کے حصص میں زبردست تیزی کا رجحان دیکھا گیا۔جمعرات کو کے ایس ای 100انڈیکس میں594پوائنٹس کااضافہ ہوا جس سے انڈیکس1لاکھ13ہزار443پوائنٹس سے بڑھ کر1لاکھ14ہزار37پوائنٹس پر جا پہنچا اسی طرح159پوائنٹس اضافے سے کے ایس ای30 انڈیکس35ہزار794پوائنٹس ہو گیا جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس70ہزار346پوائنٹس سے بڑھ کر70ہزار675پوائنٹس پر بند ہوا۔مارکیٹ کے سرمائے میں65ارب 43کروڑ6لاکھ 17 ہزار753روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 14001ارب97 کروڑ82لاکھ67ہزار436روپے سے بڑھ کر 14067ارب40 کروڑ88لاکھ85ہزار 189روپے ہو گیا۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کو30ارب روپے مالیت کے67کروڑ 55لاکھ40ہزارحصص کے سودے ہوئے جبکہ بدھ کو35ارب روپے مالیت کے74کروڑ 36 لاکھ32ہزارحصص کے سودے ہوئے تھے۔گذشتہ روز مجموعی طور پر442کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے 213کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،181میں کمی اور48کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔کاروبار کے لحاظ سیسنر جیکو پاک ،ورلڈ کال ٹیلی کام،فوجی سیمنٹ ،لوٹے کیمیکل اور سٹی فارما لمیتڈ سر فہرست رہے۔قیمتوں میں اتار چڑھاو کے اعتبار سے اسماعیئل انڈسٹریز لمیتڈ کا بھاو92روپے اضافے سے1949.50روپے ہو گئی۔

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم

 وزیراعظم شہباز شریف نے تیزی سے بڑھتی آبادی کو ملک کے لیے چیلنج قرار دے دیا۔وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت ملک میں بہبود آبادی کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم نے نیشنل پاپولیشن کونسل کا اجلاس جلد از جلد بلانے کی ہدایت کی۔شہباز شریف نے کہا کہ تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی ملک کے لیے سب سے بڑا چیلنج ہے، آبادی پر قابو پانے کیلئے اقدامات اور بہبود آبادی کو قومی فریضہ سمجھا جانا چاہیے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آبادی میں توازن ہی پائیدار قومی ترقی کی ضمانت ہے، آبادی کی منصوبہ بندی کو قومی ترقی اور معاشی استحکام سے ہم آہنگ کرنے کی ضرورت ہے، بہبود آبادی اقدامات سے متعلق صوبوں کے ساتھ روابط اور ہم آہنگی مزید بہتر بنائی جائے، بڑھتی ہوئی آبادی پر قابو پانے کے مؤثر عوامی آگہی مہم کا کلیدی کردار ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ
  • پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل چوتھے روز اضافہ
  • پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں پھر سے اضافہ
  • حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا کر دیا، نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری
  • 24 جولائی کیلئے بھی ڈیزل اور پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا
  • سونے کی قیمت میں اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے ہوگیا
  • موبائل کال اور انٹرنیٹ پیکجز مہنگے، صارفین پر نیا مالی بوجھ
  • پیٹرول اور ڈیزل کے بعد مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی بڑا اضافہ
  • تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ، پیٹرول اور ڈیزل مہنگے