گولارچی: صحابہ کرامؓ کی شان میں گستاخی کرنے والے شخص کی معافی
اشاعت کی تاریخ: 24th, January 2025 GMT
گولارچی (نمائندہ جسارت) 2 ماہ قبل سوشل میڈیا پر صحابہ کرام کی شان میں گستاخی کرنے والے ارشد ساند نے مختلف مذہبی جماعتوں کے مقامی قائدین کے ساتھ ٹی وی جرنلسٹ پہنچ کر سوشل میڈیا پر ان کے اکائونٹ سے شیئر ہونے والی پوسٹ پر معافی مانگی۔ انہوں نے کہا کہ اکائونٹ سے کسی اجنبی شخص نے پوسٹ کی تھی، میں سچا مسلمان اور صحابہ کرام کی گستاخی کے بارے میں سوچ بھی نہیں سکتا، ٹی وی جرنلسٹ کلب میں علماء کرام کی موجودگی میں انہوں نے طویل بیان میں اکائونٹ سے شیئر ہونے والے گستاخانہ مواد پر معافی مانگی۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
اداکارہ امر خان کو ڈانس کی ویڈیو شیئر کرنا مہنگا پڑ گیا
پاکستانی اداکارہ امر خان نے سماجی رابطے کی سائٹ پر اپنے ڈانس کی ویڈیو شیئر کی ہے۔
اداکارہ نے دو روز قبل اسلام آباد اور پنجاب کے مختلف علاقوں میں ہونے والی بارش اور ژالہ باری کے موسم سے محظوظ ہوتے ہوئے ڈانس کیا اور اس کی ویڈیو ریکارڈ کی۔
انہوں نے اس ویڈیو کو سماجی رابطے کی سائٹ انسٹاگرام پر شیئر کیا تاہم اداکار کو یہ قدم اٹھانا مہنگا پڑ گیا۔
ویڈیو شیئر ہونے کے بعد صارفین نے اداکارہ کو تنقید کا نشانہ بنایا اور انہیں اس طرح کا کانٹینٹ شیئر نہ کرنے کا مشورہ بھی دیا۔
صارف نے تبصرہ کیا کہ ’’آپ کو وہ نہیں کرنا چاہیے جو آپ نے نہیں سیکھا ہے۔‘‘
ایک اور صارف نے لکھا کہ ’’اسے ڈھیلے کپڑے پہننے چاہیے تھے‘‘ جبکہ ایک نے مزید تبصرہ کیا کہ ’’ڈانس بہت برا ہے۔‘‘
View this post on InstagramA post shared by Amar Khan (@amarkhanlove)