قال اللہ تعالیٰ وقال رسول اللہ ﷺ
اشاعت کی تاریخ: 24th, January 2025 GMT
اے نبیؐ! اللہ سے ڈرو اور کفار و منافقین کی اطاعت نہ کرو، حقیقت میں علیم اور حکیم تو اللہ ہی ہے۔ پیروی کرو اْس بات کی جس کا اشارہ تمہارے رب کی طرف سے تمہیں کیا جا رہا ہے، اللہ ہر اْس بات سے باخبر ہے جو تم لوگ کرتے ہو۔ اللہ پر توکل کرو، اللہ ہی وکیل ہونے کے لیے کافی ہے۔ اللہ نے کسی شخص کے دھڑ میں دو دِل نہیں رکھے ہیں، نہ اس نے تم لوگوں کی اْن بیویوں کو جن سے تم اظہار کرتے ہو تمہاری ماں بنا دیا ہے، اور نہ اس نے تمہارے منہ بولے بیٹوں کو تمہارا حقیقی بیٹا بنایا ہے یہ تو وہ باتیں ہیں جو تم لوگ اپنے منہ سے نکال دیتے ہو، مگر اللہ وہ بات کہتا ہے جو مبنی بر حقیقت ہے، اور وہی صحیح طریقے کی طرف رہنمائی کرتا ہے۔ (سورۃ الاحزاب:1تا4)
سیدنا عبادہ بن صامتؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہؐ نے فرمایا: اس حال میں کہ آپؐ کے گرد صحابہ کرامؓ کی ایک جماعت بیٹھی ہوئی تھی کہ تم لوگ مجھ سے اس بات پر بیعت کرو کہ اللہ کے ساتھ کسی کو شریک نہ کرنا اور چوری نہ کرنا اور زنا نہ کرنا اور اپنی اولاد کو قتل نہ کرنا اور نہ ایسا بہتان (کسی پر) باندھنا جس کو تم (دیدہ و دانستہ) اپنے ہاتھوں اور اپنے پیروں کے سامنے بناؤ اور کسی اچھی بات میں (اللہ و رسول کی) نافرمانی نہ کرنا۔ پس جو کوئی تم میں سے (اس عہد کو) پورا کرے گا تو اس کا ثواب اللہ کے ذمے ہے اور جو کوئی ان (بری) باتوں میں سے کسی میں مبتلا ہو جائے گا اور دنیا میں اس کی سزا سے مل جائے گی تو یہ سزا اس کا کفارہ ہو جائے گی۔ (بخاری)
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: نہ کرنا اور
پڑھیں:
سی ٹی ڈی کی کارروائی، 3 دہشتگرد ہلاک
سٹی 42 : سی ٹی ڈی نے سوات کے علاقے میں آپریشن کے دوران 3 دہشتگرد جہنم واصل کردیے۔
سوات میں بریکوٹ کے علاقہ پارڑی میں سی ٹی ڈی کی جانب سے کارروائی کی گئی، جس کے دوران اہم کمانڈر اجمل سمیت 3 دہشت گرد ہلاک کردیے گئے۔
سی ٹی ڈی کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کی شناخت اجمل،مطیع اللہ اور رحیم اللہ کے نام سے ہوئی، تینوں دہشت گرد قتل اقدام قتل اور ٹارگٹ کلنگ میں ادراوں کو مطلوب تھے۔
دریائے چناب میں پانی کی سطح بلند, الرٹ جاری
ہلاک دہشت گرد اجمل کی سر کی قیمت بیس لاکھ روپے مقررتھی۔