ڈی ایف پی کے ترجمان ایڈووکیٹ ارشد اقبال نے سرینگر سے ایک بیان میں وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کے بیان کو بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے لوگوں کے لیے حوصلے اور تقویت کا باعث قرار دیا۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے غیر قانونی طور پر نظربند سینئر رہنما شبیر احمد شاہ کی قیادت میں قائم ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی (ڈی ایف پی) نے وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کے حالیہ بیان کا خیرمقدم کیا ہے جس میں انہوں نے حق خودارادیت کے حصول تک کشمیریوں کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھنے کے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ڈی ایف پی کے ترجمان ایڈووکیٹ ارشد اقبال نے سرینگر سے ایک بیان میں وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کے بیان کو بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے لوگوں کے لیے حوصلے اور تقویت کا باعث قرار دیا۔ انہوں نے حق پر مبنی جدوجہد میں کشمیریوں کی مسلسل حمایت پر پاکستان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔ ترجمان نے بھارت کے یوم جمہوریہ کے موقع پر مقبوضہ علاقے میں پابندیوں میں تیزی کی بھی مذمت کی اور اسے ظلم کی ایک اور شکل قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ گھر گھر تلاشی، جگہ جگہ ناکوں، گاڑیوں، مسافروں اور راہگیروں کی بلاجواز تلاشی نے کشمیریوں کی مشکلات میں اضافہ کیا ہے۔

دریں اثنا جموں کشمیر سالویشن موومنٹ کے چیئرمین الطاف احمد بٹ نے بھی اسلام آباد سے جاری ایک بیان میں وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کے بیان کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس سے کشمیریوں کے حوصلے بلند ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی ایشیا میں دیرپا امن کے لیے تنازعہ کشمیر کا حل ضروری ہے۔ انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ کشمیریوں کو حق خودارادیت دلانے کیلئے کردار ادا کرے۔

یاد رہے کہ وزیراعظم پاکستان نے گزشتہ روز آزاد جموں و کشمیر کے شہر بھمبر میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حق خودارادیت کے حصول تک بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے لوگوں کی غیر متزلزل سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت کا اعادہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کی قربانیاں ہرگز رائیگاں نہیں جائیں گی اور وہ بالآخر آزادی حاصل کریں گے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کے جموں و کشمیر کے کشمیریوں کی انہوں نے کہا کہ کیا ہے

پڑھیں:

زندگی بھر بھارتی مظالم کے خلاف برسرپیکار رہنے والے عبدالغنی بھٹ کون تھے؟

معروف آزادی پسند کشمیری رہنما اورکل جماعتی حریت کانفرنس کے سابق چیئرمین پروفیسر عبدالغنی بھٹ مختصر علالت کے بعد مقبوضہ کشمیر کے علاقے سوپور میں انتقال کرگئے۔

عبدالغنی بھٹ کی عمر قریباً 90 برس تھی، وہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں مسلم کانفرنس کے چیئرمین کے طور پر بھی خدمات انجام دیتے رہے۔

افسوسناک خبر ؛ مقبوضہ کشمیر کے بزرگ حریت راہنما و سابق چیئرمین کُل جماعتی حریت کانفرنس پروفیسر عبدالغنی بھٹ بھی آزادی کشمیر کا خواب دل میں سجائے اللہ کو پیارے ہو گئے۔
اناللہ وانا الیہ راجعون
اللہ پاک مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے ۔آمین pic.twitter.com/3CRwN1JJQj

— Asaad Fakharuddin???? (@AsaadFakhar) September 17, 2025

مرحوم نے فارسی، اقتصادیات اور سیاسیات میں گریجویشن کی ڈگریاں حاصل کی تھیں جبکہ فارسی میں ماسٹرز بھی کیا تھا۔ اس کے علاوہ انہوں نے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سے قانون کی ڈگری بھی حاصل کی تھی، جبکہ وہ فارسی کے پروفیسر بھی رہے۔

قابض بھارتی انتظامیہ نے آزادی پسند سرگرمیوں کی پاداش میں انہیں بطور پروفیسر ملازمت سے برطرف کر دیا تھا۔ مرحوم 1987 میں بننے والے آزادی پسند تنظیموں کے اتحاد ’مسلم متحدہ محاذ‘ میں بھی پیش پیش رہے۔

بھارتی انتظامیہ نے1987 کے مقبوضہ علاقے کے اسمبلی انتخابات میں بڑے پیمانے پر دھاندلی کرکے محاذ کے امیدواروں کو ہروا دیا تھا۔ پروفیسر عبدالغنی بھٹ کو انتخابات کے بعد گرفتار کیا گیا اور وہ کئی ماہ تک جیل میں رہے۔

پروفیسر عبدالغنی بھٹ نے 1993 میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین کے طور پر خدمات انجام دیں۔ وہ مسئلہ کشمیر کے پُرامن حل پر یقین رکھتے تھے اور اس مقصد کے لیے ان کی خدمات اور جدوجہد کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

پروفیسر عبدالغنی بھٹ زندگی بھر بھارتی ظلم و ستم کے خلاف برسرپیکار رہے، اور آزادی کا خواب آنکھوں میں لے کر ہی داعی اجل کو لبیک کہہ گئے۔

یہ بھی پڑھیں: مقبوضہ کشمیر: حریت پسند رہنما 15 سال پرانے مقدمے سے بری

کشمیری حریت رہنما کے انتقال پر وفاقی وزیر امور کشمیر انجینیئر امیر مقام، وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق سمیت کشمیری قیادت نے عبدالغنی بھٹ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے اور سوگواران کو صبر جمیل دے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews انتقال برسرپیکار بھارتی مظالم عبدالغنی بھٹ کشمیری حریت رہنما مقبوضہ کشمیر وی نیوز

متعلقہ مضامین

  • حریت رہنما پروفیسر عبدالغنی بٹ کے جنازے میں شرکت پر پابندی، کشمیری سیاستدان برہم
  • بہادر اور جری حریت رہنما پروفیسر عبدالغنی بٹ 89 سال کی عمر میں انتقال کر گئے
  • زندگی بھر بھارتی مظالم کے خلاف برسرپیکار رہنے والے عبدالغنی بھٹ کون تھے؟
  • حریت پسندکشمیری رہنما پروفیسر عبدالغنی بٹ  داعی اجل کو لبیک کہہ گئے
  • جموں وکشمیر دنیا کا سب سے زیادہ عسکری علاقہ بن چکا ہے، الطاف وانی
  • عالمی برادری کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کی حمایت کرے، حریت کانفرنس
  • مظفر آباد، آل پارٹیز حریت کانفرنس کے زیراہتمام سیمینار
  • سید علی گیلانی کی چوتھی برسی، آل پارٹیز حریت کانفرنس کا سیمینار
  • قائمہ کمیٹی کا جنگلات کی کٹائی کا جائزہ،سیٹلائٹ نگرانی کی سفارش
  • سید علی گیلانیؒ… سچے اور کھرے پاکستانی