ڈیلیوری بوائے نے اداکارہ کے گھر سے انگلینڈ اور بھارت میچ کے ٹکٹ چوری کرلیے
اشاعت کی تاریخ: 24th, January 2025 GMT
بھارتی اداکارہ سواستیکا مکھرجی کے گھر سے ڈیلیوری بوائے نے انگلینڈ اور بھارت میچ کے ٹکٹ چوری کرلیے۔
اداکارہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں بتایا کہ 22 جنوری کو کولکتہ کے ایڈن گارڈنز ہونیوالے میچ کے 2 ٹکٹس ایک ڈیلیوری بوائے نے گھر سے چوری کیے ہیں۔
میچ سے چند گھنٹے قبل اداکارہ نے ٹکٹ کی چوری سے متعلق انسٹاگرام پر مداحوں آگاہ کیا اور رائیڈر کیخلاف کمپلین بھی درج کی۔
سواستیکا نے انسٹاگرام پر لکھا کہ یہ آرڈر شام 6:30 پر دیا گیا تھا لیکن ڈیلیوری رائیڈر نے 5:30 بجے آرڈر پہنچا دینے کا نشان لگادیا جس پر ہم نے سویگی کمپنی کو شکایت بھی کی تاہم کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی۔
انہوں نے بتایا کہ وہ ٹکٹ میرے دوست کے والد کیلئے تھے جنہیں لائیو میچ دیکھنا تھا تاہم وہ محروم ہوگئے، میچ شروع ہونے سے قبل تمام ٹکٹ فروخت ہوگئے تھے، جس نے انکی میچ دیکھنے کی امیدوں کو توڑ دیا۔
سواستیکا نے اپنی تصویر اور فون نمبر سمیت ڈیلیوری ایگزیکٹو کی تفصیلات کے ساتھ سوئگی جنی آرڈر کا اسکرین شاٹ بھی شیئر کیا۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
ٹیسٹ سیریز؛ انگلینڈ اگلے سال پاکستان کی میزبانی کرے گا
لاہور:پاکستان ٹیسٹ ٹیم اگلے سال برطانیہ کا دورہ کرے گی، جس کا شیڈول بھی سامنے آگیا۔
انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کی ویب سائٹ پر 2026 میں شیڈول سیریز کا شیڈول جاری کیا گیا ہے۔
شیڈول کے مطابق پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی۔
سیریز کا پہلا ٹیسٹ 19 اگست سے ہیڈنگلے لیڈز میں ہوگا اور 27 اگست سے دوسرے ٹیسٹ کی میزبانی لندن کا لارڈز اسٹیڈیم کرے گا۔
اس طرح، تیسرا ٹیسٹ 9 ستمبر سے برمنگھم کے ایجبسٹن گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا۔