لاہور ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے ۔ 24 جنوری 2025ء ) وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کے دورہ چین کے ثمرات صرف چھ ہفتے میں سامنے آگئے، پنجاب میں تیز ترین فارن انویسٹمنٹ شروع ہوگئی، صوبہ میں پہلی مرتبہ ماحول دوست ایگریکلچر اینڈ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کی ای میکانائزیشن کا آغازہوگیا ہے۔ چیف منسٹر آفس میں وزیراعلی مریم نوازشریف کی موجودگی میں بیجنگ اے آئی فورس ٹیک اور ڈائیوو پاکستان کے درمیان سالڈ ویسٹ کیلئے جدید اے آئی بیسڈ مشینری کیلئے ایم او یو پر دستخط کی تقریب منعقد ہوئی۔

وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف کی اے آئی فورس ٹیک کے سی ای او ڈاکٹر ہان ویے اور ڈائیوو پاکستان کے محمد خالد نے ایم او یو پر دستخط کئے گئے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے بیجنگ اے آئی فورس ٹیک کے سی ای او اور چیئرمین ہان ویے کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

ملاقات میں پنجاب میں ای ایگریکلچر میکانائزیشن کیلئے اسمبلینگ اور مینوفیکچرنگ پلانٹ لگانے پر اتفاق کیا گیا۔

چین کی اے آئی فورس ٹیک کمپنی پنجاب میں روبوٹک ایگریکلچر آلات تیار کرنے کا پلانٹ لگائے گی۔ملاقات میں ایگریکلچر سیکٹر کیلئے ٹرانسپورٹیشن روبوٹ اور ہار ویسٹنگ روبوٹس کے استعمال کا جائزہ لیا گیا۔ پنجاب میں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ سیکٹر میں جدید اور خودکار اے آئی ٹیکنالوجی کو فروغ دیا جائے گا۔ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے لیے مصنوعی ذہانت (AI) پر مبنی خودکار مشینری کا استعمال کیا جائے گا۔

بیجنگ اے آئی فورس ٹیک لاہور کے مضافات میں ای میکانائزڈ ماڈل فارم ڈویلپ کرے گی۔ 17ایکڑ پر مشتمل ماڈل فارم میں الیکٹرک ٹریکٹر، ہارویسٹر، لینڈ لیولر اور دیگر مشینری استعمال ہوگی۔ اے آئی فورس ٹیک چارجنگ کے لئے گرین ہاؤس پر سولر انرجی سسٹم لگائے گی۔ اے آئی فورس ٹیک پنجاب میں بغیر ڈرائیور الیکٹرک ٹریکٹر بھی متعارف کرائے گی۔ چین کی کمپنی اے آئی فورس ٹیک ای ٹریکٹر اور دیگر الیکٹرک مشینری کے لئے چارجنگ سٹیشن بھی قائم کرے گی۔

اے آئی فورس ٹیک،لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کو بھی ای ٹریکٹر اور دیگر زرعی مشینری فراہم کرے گا۔ اے آئی فورس ٹیک روبوٹک فارمنگ، سیڈز، ویدر فورکاسٹ، زمین کی فرٹیلیٹی بڑھانے میں بھی معاونت کرے گی۔ اے آئی فورس ٹیک ماڈرن ایگریکلچر فارمنگ میں پانی کے کم از کم استعمال سے پیداوار کے حصول کیلئے رہنمائی کرے گی۔ ڈیجیٹل پلانٹیشن، ڈیجیٹل لیب کے قائم، سیٹلائٹ کے ذریعے مانیٹرنگ اور ایڈوانس ریسرچ میں تعاون کو فروغ دیا جائیگا۔

وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ پنجاب میں جلد از جلد 15 سے 16 فارن انویسٹمنٹ کا ہدف پورا کیا جائے گا۔ بیجنگ اے آئی فورس کی شراکت ستھرا اور سرسبز پنجاب کے وژن کی جانب اہم پیش رفت ہے۔حکومت پنجاب عوامی خدمت کے ہر شعبے میں جدت لانے پر کاربند ہے۔بیجنگ اے آئی فورس سے معاہدہ پنجاب ماحولیاتی تحفظ اور جدید ٹیکنالوجی کے فروغ کی جانب ایک بڑا قدم ہے۔

وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ جدید اے آئی ٹیکنالوجی کے ذریعے سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے نظام میں نمایاں بہتری آئیگی۔ اے آئی فورس ٹیک کے سی ای او ہان ویے نے کہا کہ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ پر پنجاب حکومت کیساتھ شراکت داری کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ جدید اے آئی مشینری کے ذریعے کوڑے کو مؤثر طریقے سے جمع، ٹرانسپورٹ اور ٹھکانے لگایا جائے گا۔

سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے لیے اے آئی کے استعمال سے ماحولیاتی آلودگی کم ا ور صفائی کا معیار بہتر ہوگا۔وزیر اعلیٰ مریم نوازشرنے وفد کے ہمراہ دورہ چین میں روبوٹک فارمنگ اور دیگر ای مشینری کا مشاہدہ کیا اور ای ایگریکلچر مشینری کیلئے معروف اے آئی فورس ٹیک کو پنجاب مدعو کیا تھا۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے پاکستان مسلم لیگ ن کے ویژن کو آگے بڑھاتے ہوئے فارن انویسٹمنٹ کیلئے بے مثال کامیابی حاصل کی۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے بیجنگ اے آئی فورس فارن انویسٹمنٹ مریم نوازشریف وزیر اعلی اور دیگر جائے گا کرے گی

پڑھیں:

راولپنڈی میں ترقیاتی منصوبوں کا دورہ، مریم نواز سے ایتھوپیئن سفیر کی ملاقات

لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ  مریم نواز راولپنڈی شہر پہنچ گئیں۔ ڈویلپمنٹ پراجیکٹس کے دورے کیے۔ وزیر اعلیٰ  نے راولپنڈی کی تاریخ کے سب سے بڑے پراجیکٹ کی 31مئی تک متوقع تکمیل پر اظہار مسرت کیا اور انتظامیہ کو شاباش دی۔  مریم نواز  نے راولپنڈی جی پی او انڈر پاس اور محمد نوازشریف فلائی اوور پراجیکٹ  کے تعمیراتی معیار کا جائزہ لیا اور جاری تعمیراتی سرگرمیوں کا معائنہ بھی کیا۔ وزیراعلیٰ  نے ہاتھ ہلا کر پراجیکٹ پر کام کرنے والے مزدوروں کی گرم جوشی کا جواب دیا۔  تعمیراتی معیار کو ہر صورت یقینی بنانے کی ہدایت کی اور روڈز کے اطراف میں دورویہ درخت لگانے کا حکم دیا۔ راولپنڈی کے مال روڈ کو سگنل فری بنانے کے لئے مزید دو انڈر پاسز بنائے جائیں گے۔ انڈر پاس سے روزانہ دو لاکھ گاڑیاں با آسانی گزر سکیں گی۔ انڈر پاس بننے سے اے ایف آئی سی اور ایم ایچ کے مریضوں کو سڑک عبور کرنے میں آسانی ہوگی۔ محمد نوازشریف فلائی اوور 2.3ارب اور انڈر پاس پراجیکٹ 4.38ارب روپے کی لاگت سے مکمل کیا جائے گا۔  سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو نے زیر تکمیل پراجیکٹ کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔  نوازشریف فلائی اوور کے اوورہیڈ برج کی پائلز کی تنصیب کا کام مکمل ہوچکا ہے۔  مریم نواز نے مال روڈ جی پی او چوک پر انڈرپاس کی تعمیراتی سرگرمیوں کا بھی جائزہ لیا۔  پیدل گزرنے والے شہریوں کے لئے خصوصی راستہ بھی پراجیکٹ میں شامل کیا گیا ہے۔ راولپنڈی ڈویژن میں 56 ترقیاتی منصوبوں پر تعمیراتی کام جاری ہے۔  فلائی اوور کی تکمیل سے شہریوں کو موٹروے اور راولپنڈی رنگ روڈ تک براہ راست رسائی ممکن ہوگی۔ 79ہزار گاڑیاں مستفید ہوں گی۔ علاوہ ازیں ورلڈ ایمبونائزیشن ویک پر پیغام میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ بیماریوں سے بچاؤ کا سب سے مؤثر ہتھیار احتیاط، آگاہی اور ویکسی نیشن ہے۔ پولیو، خسرہ، ٹی بی، ہیپاٹائٹس، تشنج، نمونیا اور دیگر مہلک بیماریوں کے خلاف بھرپور ویکسی نیشن مہم جاری ہے۔ دوسری جانب  مریم نواز شریف سے ایتھوپیا کے سفیر ڈاکٹر جمال بیکر عبداللہ نے ملاقات کی۔ وزیر اعلیٰ نے ایتھوپیا کے سفیر کا خیر مقدم کیا۔ اس موقع پر تعلقات مزید مستحکم کرنے پر زور دیا گیا۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، دو طرفہ تعلقات کے فروغ، اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں زرعت، تعلیم، صحت، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور تجارتی شعبے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ وزیر اعلیٰ نے ایتھوپیا سے پاکستان ڈائریکٹ فلائیٹ بحال ہونے پر مبارکباد دی۔ اور کہا کہ پاکستان اور ایتھوپیا کے درمیان دوطرفہ مشاورت خوش آئند پیش رفت ہے۔ پاکستان اور ایتھوپیا کے مابین تعاون کے وسیع امکانات موجود ہیں۔ ڈاکٹر جمال بیکر عبداللہ نے حکومت پنجاب کی ترقیاتی حکمت عملی اور فلاحی اقدامات کو سراہا۔ 

متعلقہ مضامین

  • راولپنڈی میں ترقیاتی منصوبوں کا دورہ، مریم نواز سے ایتھوپیئن سفیر کی ملاقات
  • پنجاب کی سینیئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب حادثے میں زخمی
  • وزیر اعلی مریم نواز کا ایک اور احسن قدم، پنجاب کو پولیو فری صوبہ بنانے کیلئے کوشاں
  • والدین اپنے بچوں کو حفاظتی ٹیکے لازمی لگوائیں: مریم نواز
  • وزیراعلیٰ سے فیصل آباد ڈویژن کے ارکان صوبائی اسمبلی عارف محمود گل اور آغا علی حیدر کی ملاقات
  • وزیراعلیٰ پنجاب کو مہنگائی میں کمی پر مبارکباد کس نے دی؟
  • پنجاب کے عوام کی زندگیوں میں آسانیاں لانا میرا خواب ہے: مریم نواز
  • معدنیات کے خزانے کی مؤثر سرویلنس، مقامی اور غیر ملکی سرمایہ کار کیلئے آسان منصوبہ بنایا جائے: مریم نواز
  • وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی زیر صدارت مائنز اینڈ منرل ڈیپارٹمنٹ کا جا ئزہ اجلاس
  • زمین کے تحفظ کیلئے ہمیں قدرتی وسائل اور درخت بچانے ہیں: مریم نواز