چینی صدر کا بینشی آئرن اینڈ اسٹیل پلیٹ کولڈ رولنگ پلانٹ کا معائنہ
اشاعت کی تاریخ: 24th, January 2025 GMT
بیجنگ () چینی صدر شی جن پھنگ نے صوبہ لیاؤننگ کے شہر بینشی میں بینشی آئرن اینڈ اسٹیل پلیٹ کولڈ رولنگ پلانٹ کے نمبر 3 کولڈ رولنگ پلانٹ کا معائنہ کیا ، پلانٹ کے مرکزی کنٹرول سینٹر اور پروڈکشن لائن کو دیکھا اور اعلی معیار کی ترقی کو فروغ دینے کے لئے صنعتی اپ گریڈنگ کے بارے میں جانا۔ بینشی آئرن اینڈ اسٹیل گروپ کمپنی لمیٹڈ عوامی جمہوریہ چین میں پیداوار بحال کرنے والا پہلا سپر بڑا اسٹیل انٹرپرائز ہے، جس کا مرکزی کاروبار اسٹیل اور معدنی وسائل پر مبنی ہے اور یہ انٹرپرائز سامان مینوفیکچرنگ اور انجینئرنگ ٹیکنالوجی سمیت دیگر متنوع صنعتوں کی مربوط ترقی کرتا ہے
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
آپشن ہونا چاہیئے کہ شہری اجرک والی یا پاکستانی پرچم والی نمبر پلیٹ لگائیں، آفاق احمد
کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایم کیو ایم حقیقی کے چیئرمین نے کہا کہ اطلاعات ہیں کہ یکم اگست سے شہری پاکستان کے پرچم والی نمبر پلیٹ لگائیں گے، اجرک والی اور پاکستانی پرچم دونوں نمبر پلیٹ کی اجازت ہونا چاہیئے، اگر حکمت عملی تبدیل نہ ہوئی تو مرحلہ وار احتجاج کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ چیئرمین مہاجر قومی موومنٹ آفاق احمد نے کہا ہے کہ جب موٹرسائیکل خریدی جاتی ہے تو نمبر پلیٹ اجراء کی فیس لائف ٹائم ادا کی جاتی ہے، رقم لے کر نمبر پلیٹیں فراہم کی جا رہی ہیں، آپشن ہونا چاہیئے شہری اجرک والی یا پاکستانی پرچم والی نمبر پلیٹ لگائیں۔ کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے آفاق احمد نے کہا کہ بار کوڈ کے ذریعے جرائم روکنے کی بات ڈھکوسلا ہے، حکومت نمبر پلیٹوں پر فیس نہ لے، جس سے لی ہے واپس کی جائے۔ انہوں نے کہا سندھ میں اجرک والی نمبر پلیٹ آپشنل ہونا چاہیئے، اطلاعات ہیں کہ یکم اگست سے شہری پاکستان کے پرچم والی نمبر پلیٹ لگائیں گے۔ آفاق احمد نے کہا اجرک والی اور پاکستانی پرچم دونوں نمبر پلیٹ کی اجازت ہونا چاہیئے، اگر حکمت عملی تبدیل نہ ہوئی تو مرحلہ وار احتجاج کریں گے۔