Islam Times:
2025-07-26@10:46:22 GMT

سندھ میں شہداد ایکس ون سے گیس کی پیداوار میں نمایاں اضافہ

اشاعت کی تاریخ: 24th, January 2025 GMT

سندھ میں شہداد ایکس ون سے گیس کی پیداوار میں نمایاں اضافہ

گیس کے بہاؤ کی شرح یومیہ 2.2 ایم ایم سی ایف سے بڑھ کر یومیہ 8.4 ایم ایم سی ایف ہوگئی ہے، جو 280 فیصد سے زائد کا اضافہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ (پی پی ایل) نے گمبٹ ساؤتھ بلاک سندھ میں واقع اپنے شہداد X-1 کنوئیں سے گیس کی پیداوار میں کامیابی سے اضافہ کر دیا ہے، جو جدید واٹر شٹ آف آپریشن (پانی کی پیداوار کم کرنے) کے ذریعے ممکن ہوئی۔ پی پی پی ایل کے مطابق گمبٹ ساؤتھ بلاک میں پہلی بار استعمال کی گئی اور ساتھ ہی تیزاب میں گھلنے والی سیمنٹ کے استعمال کی ٹیکنالوجی بھی پی پی ایل میں پہلی بار متعارف کرائی گئی۔ آپریشن کے بعد شہداد X-1 سے گیس کے بہاؤ کی شرح یومیہ 2.

2 ایم ایم سی ایف سے بڑھ کر یومیہ 8.4 ایم ایم سی ایف ہوگئی ہے، جو 280 فیصد سے زائد کا اضافہ ہے۔ اس کے علاوہ پانی کی پیداوار یومیہ 3 ہزار بیرل سے یومیہ 26 بیرل تک حیرت انگیز طور پر کم کر دیا گیا ہے۔ 2012ء میں کھدائی اور 2015ء میں پیداوار میں لائے گئے، شہداد X-1 سے ابتدائی طور پر یومیہ 26 ایم ایم سی ایف گیس حاصل ہو رہی تھی، تاہم 2024ء تک کنویں کو پانی کی پیداوار میں اضافے کی وجہ سے گیس کی پیداوار میں نمایاں کمی کا سامنا کرنا پڑا، جس کی وجہ کنوئیں کی تہوں میں کراس فلو ہے۔

پی پی ایل نے بتایا کہ اس مسئلے کو حل کرنے کیلئے پی پی ایل نے اگست 2024ء میں پروڈکشن لاگنگ ٹول سروے کروایا، جس نے اصلاحی کارروائی کی ضرورت کی تصدیق کی۔ اس ضمن میں پی پی ایل نے کوائلڈ ٹیوبنگ سروس فراہم کنندہ کے ساتھ مل کر تیزاب میں گھلنے والی سیمنٹ ٹیکنالوجی کا اطلاق کرتے ہوئے پانی پیدا کرنے والے زونز کو مؤثر طریقے سے الگ کر دیا، جس سے گیس کے بہاؤ کو بحال کیا گیا۔ مزید بتایا گیا کہ یہ کامیاب آپریشن پی پی ایل کی تکنیکی جدت طرازی، آپریشنل عمدگی اور اپنی پختہ فیلڈز سے پیداوار بڑھانے کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: کی پیداوار میں ایم ایم سی ایف پی پی ایل یومیہ 2 سے گیس

پڑھیں:

پاکستان، یو اے ای تعاون میں نمایاں پیشرفت

اسپیشل انویسٹمنٹ فیسلیٹیشن کونسل (SIFC) کی مؤثر پالیسیوں کے نتیجے میں پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان تعاون میں نمایاں پیشرفت ہوئی ہے۔اسٹیٹ بینک کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تجارت میں 20.24 فیصد اضافہ ہوا ہے اور یہ 10.1 ارب ڈالر تک پہنچ چکی ہے۔پاکستان-یو اے ای جوائنٹ وزارتی کمیشن کے حالیہ 12ویں اجلاس میں تجارت، سرمایہ کاری، خوراک، ایوی ایشن، آئی ٹی اور توانائی کے شعبوں پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔ماہرین کے مطابق اس تعاون سے پاکستان کی درآمدی لاگت کم ہو سکتی ہے اور روزگار کے مواقع پیدا کیے جا سکتے ہیں۔

 

اشتہار

متعلقہ مضامین

  • اسٹارلنک نیٹ ورک میں فنی خرابی، امریکا و یورپ میں انٹرنیٹ سروس گھنٹوں معطل
  • دریائے سندھ: تونسہ کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب
  • تونسہ: دریائے سندھ میں درمیانے درجے کے سیلاب سے 20 سے زائد دیہات زیر آب
  • ایلون مسک کا اسٹار لنک عالمی سطح پر خرابی کا شکار، سروس بند
  • کوہ سلیمان، پہاڑی علاقوں میں بارش سے ندی نالوں میں طغیانی آگئی
  • راجن پور:کوہ سلیمان کے پہاڑی علاقوں میں بارشوں سے ندی نالوں میں طغیانی
  • پاکستان، یو اے ای تعاون میں نمایاں پیشرفت
  • مصنوعی ذہانت کے استعمال سے گوگل کی مالک کمپنی الفابیٹ کی آمدنی میں نمایاں اضافہ
  • ایلون مسک کی سیاست میں واپسی کا امکان، اسپیس ایکس نے سرمایہ کاروں کو خبردار کر دیا
  • حب ڈیم کی نئی کینال کا کام مکمل، افتتاح 14 اگست کو کریں گے: میئر کراچی