صدر مملکت نے کئی حجاج کی جانیں بچانے والے آصف بشیر کو ستارہ امتیاز عطا کردیا
اشاعت کی تاریخ: 24th, January 2025 GMT
صدر مملکت نے کئی حجاج کی جانیں بچانے والے آصف بشیر کو ستارہ امتیاز عطا کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 24 January, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز)صدر مملکت آصف علی زرداری نے سعودی عرب میں کئی حجاج کی جانیں بچانے والے آصف بشیر کو ستارہ امتیاز عطا کردیا۔
صدر مملکت نے عوامی خدمات کے شعبے میں نمایاں خدمات پر آصف بشیرکوستارہ امتیاز عطا کیا اور اس حوال سے تقریب ایوان صدر اسلام آباد میں ہوئی۔آصف بشیر نے گزشتہ سال بطور معاونین حج غیرمعمولی اورقابل ستائش خدمات انجام دیں۔ 9 ذوالحج کو شدید گرمی کی وجہ سے کئی پاکستانی، بھارتی اوربرطانوی معمرحجاج بیہوش ہوگئے تھے، اس بحران کے دوران آصف بشیر اور ان کی 5 رکنی ٹیم نے متاثرہ عازمین کوابتدائی طبی امداد فراہم کی۔
کئی متاثرہ بھارتی عازمین کو بھی پاکستانی ٹیم نے امداد فراہم کی تھی۔ مشکل حالات میں آصف بشیر نے 26 عازمین جن میں17 بھارتی شامل تھے انہیں کندھوں پراٹھا کراسپتال پہنچایا اور ان کی فوری کارروائی کی بدولت ان افراد کی جانیں بچائی جاسکیں۔آصف بشیرکی شاندارخدمات کے اعتراف میں بھارتی وزیراقلیتی امورنے بھی تعریفی خط لکھا تھا۔
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: امتیاز عطا صدر مملکت کی جانیں
پڑھیں:
25 اپریل کوآپ آسمان پر مسکراتا چہرہ کب اور کہاں کہاں دیکھ سکتے ہیں؟جانیں
دنیا بھر میں لوگ 25 اپریل کو آسمان پر ایک مسکراتے چہرے کو دیکھیں گے۔
جی ہاں واقعی 25 اپریل کو سورج طلوع ہونے سے قبل کچھ وقت کے لیے 2 سیارے اور چاند آسمان پر مسکراتے چہرے کی طرح نظر آئیں گے۔اس نظارے میں زہرہ اور زحل آنکھوں جبکہ پتلا چاند منہ کا کام کرے گا۔
سورج طلوع ہونے قبل 25 اپریل کو صبح ساڑھے 5 بجے یہ تینوں یہ دلچسپ نظارہ بنائیں گے۔دنیا بھر میں اسے دیکھنا ممکن ہوگا اور یہ مشرقی افق پر کچھ وقت کے لیے نظر آئے گا۔زہرہ مشرقی افق زیادہ بلند ہوگا جبکہ زحل کچھ نیچے ہوگا۔چاند ان دونوں اسے کافی نیچے ہوگا اور اتنا پتلا ہوگا کہ محسوس ہوگا کہ وہ مسکرا رہا ہے۔
زہرہ اور زحل تو اتنے جگمگا رہے ہوں گے کہ انہیں آنکھوں سے دیکھنا آسان ہوگا مگر چاند کی مسکراہٹ کی بہترین تفصیلات دیکھنے کے لیے دوربین یا ٹیلی اسکوپ کا استعمال بہتر ہوگا۔ امریکی خلائی ادارے ناسا کے مطابق اس آسمانی چہرے کو دنیا بھر میں دیکھا جاسکے گا بس مطلع صاف ہونا ضروری ہوگا۔
اس نظارے کو دیکھنے کے لیے ضروری ہوگا کہ آپ 25 اپریل کو سورج طلوع ہونے سے ایک گھنٹے قبل مشرقی افق پر دیکھیں۔اگر افق صاف ہوا تو اس مسکراتےچہرےکے نیچے سیارہ عطارد کو بھی دیکھنا ممکن ہوگا۔