Jasarat News:
2025-04-26@02:35:37 GMT

شام میں تقسیم کا خطرہ اب بھی موجود ہے‘ اقوام متحدہ

اشاعت کی تاریخ: 25th, January 2025 GMT

ڈیووس(مانیٹرنگ ڈیسک) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ شام میں تقسیم کا خطرہ اب بھی موجود ہے۔عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے ڈیووس میں ورلڈ اکنامک فورم سے خطاب میں کہا کہ شام کی تقسیم اب بھی ممکن ہے، خاص طور پر وہاں کی ڈیموکریٹک فورسز کی موجودگی کے ساتھ جو ملک کے شمال مشرقی حصے کے علاقوں کو کنٹرول کرتی ہیں، تقسیم کا ایک سبب ملک میں بڑھتی انتہا پسندی بھی ہے۔
انتونیو گوتریس نے غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کے نفاذ کے بعد اسرائیل کی جانب سے وہاں شروع ہونے والے آپریشن سے پیدا ہونے والی حالیہ کشیدگی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیل یہ سمجھتا ہے کہ مغربی کنارے کا الحاق کرنے کا یہ صحیح وقت ہے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

غیر مقامیوں کو ڈومیسائل دینے کیخلاف مقبوضہ کشمیر میں مکمل ہڑتال

سری نگر(ڈیلی پاکستان آن لائن ) بھارت کے متنازع وقف ترمیمی قانون اور غیرمقامیوں کو ڈومیسائل دینے کے خلاف مقبوضہ کشمیر میں مکمل ہڑتال کی جارہی ہے۔
نجی ٹی وی جیونیوز نے کشمیر میڈیاسروس کے حوالے سے بتایا کہ متنازع وقف ترمیمی قانون اور غیرمقامیوں کو ڈومیسائل دینے کے خلاف مقبوضہ وادی میں ہڑتال حریت کانفرنس کی کال پر کی جارہی ہے جبکہ مودی حکومت کے مذموم منصوبوں کے خلاف سری نگر میں احتجاجی مارچ کیا جائے گا۔
حریت کانفرنس کا کہنا ہے کہ وقف ترمیمی قانون کشمیری اور بھارتی مسلمانوں کے سیاسی، مذہبی اور سماجی تشخص پر حملہ ہے۔
حریت کانفرنس کا کہنا ہے کہ بھارت فالس فلیگ آپریشنوں کے ذریعے تحریک آزادی کو بدنام کرنے کی کوشش کر رہا ہے مگر بھارت ا پنے مذموم منصوبوں میں کبھی کامیاب نہیں ہو گا، عالمی برادری اقوام متحدہ کی قراردادوں اور سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزیوں پر بھارت کا محاسبہ کرے۔
حریت کانفرنس نے اپنے بیان میں مطالبہ کیا کہ اقوام متحدہ پہلگام حملے سمیت قتل عام کے تمام واقعات کی تحقیقات کے لئے ٹیم مقبوضہ کشمیر بھیجے، حق خودارادیت کے منصفانہ مطالبے پر بھارتی حکومت مظلوم لوگوں کو نشانہ بنا کر خاموش کرا رہی ہے، کشمیری اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق استصواب رائے کے اپنے جائز مطالبے کو جاری رکھیں گے۔

BNB کی فیشل کٹ نے فروخت کے تمام ریکارڈ توڑ دیے

مزید :

متعلقہ مضامین

  • پہلگام سانحہ کی تحقیقات اقوام متحدہ کرے، مقبوضہ کشمیر میں حریت کانفرنس کا مطالبہ 
  • پہلگام واقعے پر اقوام متحدہ کی پاکستان اور بھارت کو تحمل کا مظاہرہ کرنے کی تلقین
  • غیر مقامیوں کو ڈومیسائل دینے کیخلاف مقبوضہ کشمیر میں مکمل ہڑتال
  • پاک بھارت کشیدگی، اقوام متحدہ کی فریقین سے تحمل کا مظاہرہ کرنے کی اپیل
  • بھارت اور پاکستان کشیدگی بڑھانے سے گریز کریں، بات چیت سے مسائل حل کریں، اقوام متحدہ
  • پہلگام واقعہ؛ اقوام متحدہ کی پاکستان اور بھارت کو تحمل کا مظاہرہ کرنے کی تلقین
  • بھارت اور پاکستان زیادہ سے زیادہ تحمل کا مظاہرہ کریں، اقوام متحدہ
  • پاکستان کا بین الاقوامی تجارتی نظام میں اصلاحات کامطالبہ
  • غزہ کا 90 فیصد حصہ صفحہ ہستی سے مٹ گیا، اقوام متحدہ کا ہولناک انکشاف
  • چین کی اقوام متحدہ میں یکطرفہ غنڈہ گردی کے خلاف بھرپور آواز