نائب صدر ورلڈ بنک کی مصدق ملک سے ملاقات، داسو، تربیلا توسیعی منصوبوں پر غور
اشاعت کی تاریخ: 25th, January 2025 GMT
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وفاقی وزیر پٹرولیم مصدق ملک سے ورلڈ بنک کے نائب صدر برائے جنوبی ایشیا مارٹن ریزر نے ملاقات کی۔ مصدق ملک نے کہا کہ آبی وسائل کے منصوبے توانائی کی ضروریات کے لئے اہم ہیں۔ داسو ہائیڈرو پاور، تربیلا توسیعی اور عالمی بنک کے منصوبوں پر پیش رفت پر گفتگو ہوئی۔ مصدق ملک نے کہا کہ توانائی انفراسٹرکچر، سماجی شعبوں میں عالمی بنک کی حمایت کو سراہتے ہیں۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: مصدق ملک
پڑھیں:
وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے وفاق سے صوبائی حقوق کیلئے باضابطہ خط و کتابت کا کہہ دیا
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے وفاق سے صوبائی حقوق کےلیے باضابطہ خط و کتابت کا کہہ دیا۔
پشاور میں سہیل آفریدی کی زیرصدارت محکمہ توانائی اور برقیات کا اجلاس ہوا، جس میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے صوبائی حقوق کےلیے وفاق سے باضابطہ خط و کتابت شروع کرنے کا کہا۔
اجلاس میں منصوبوں پر مقررہ وقت پر عمل درآمد کے لیے قانون سازی کی ہدایت کی گئی جبکہ توانائی شعبے میں وفاق سے جڑے معاملات موثر انداز میں اٹھانے کا فیصلہ کیا گیا۔
وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا کہ متعلقہ محکمے مشترکہ مفادات کونسل کے زیر التوا امور کا فالو اپ کریں۔
انہوں نے کہا کہ عوامی منصوبوں میں کوتاہی برداشت نہیں، زیرو ٹالرنس پالیسی نافذ ہوگی، تاخیر کے ذمے داروں کے خلاف سخت سزائیں تجویز ہوں گی۔
سہیل آفریدی نے مقامی بجلی گھروں سے بجلی کی ترسیل و تقسیم کے پلان تیار کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔