اسلام آباد (خبرنگار خصوصی) وزیرِ اعظم شہباز شریف نے پاکستان میں انسانی سمگلنگ میں ملوث گروہوں کے سدباب کیلئے خصوصی ٹاسک فورس قائم کردی۔ جاری اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت غیر قانونی تارکین وطن کی کشتی میں پاکستانیوں کی اموات کے واقعہ پر ہفتہ وار اجلاس ہوا۔ وزیراعظم نے انسانی سمگلنگ میں ملوث گروہوں کے سدباب کیلئے خصوصی ٹاسک فورس قائم کرنے کی ہدایت کی، ٹاسک فورس کی سربراہی وزیرِ اعظم خود کریں گے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ انسانی سمگلنگ میں ملوث انسانیت کے قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ انسانی سمگلنگ میں ملوث گروہوں کے افراد کی گرفتاریوں میں تیزی لائی جائے۔ وزیراعظم نے کہا کہ تمام ادارے بشمول وزارت خارجہ انسانی سمگلروں کی نشاندہی میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔ وزیرِاعظم کا کہنا تھا کہ غیر قانونی تارکین وطن کی کشتی میں پاکستانیوں کی اموات کے دلخراش واقعے پر مجھ سمیت پوری قوم مغموم ہے۔ وزیرِاعظم کواجلاس میں غیرقانونی تارکین کی کشتی میں پاکستانیوں کی اموات میں ملوث گروہوں، گرفتاریوں، ایف آئی آرز اور آئندہ کے لائحہ عمل پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ بتایا گیا کہ اب تک 6 منظم گروہوں کی نشاندہی، 12 ایف آئی آرز، 25 ملوث افراد کی نشاندہی، 3 اہم افراد کی گرفتاری، 16 لوگوں کے نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالے جا چکے۔ اجلاس کو گاڑیوں، بینک اکائو نٹس اور اثاثہ جات ضبط کرنے کی تفصیلات سے بھی آگاہ کیا گیا۔ مشتبہ اہلکاروں و افسران کی گرفتاریوں و کارروائی، بیرون ملک جانے والی تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ سے بھی آگاہ کیا گیا۔ وزیرِ اعظم نے انسانی سمگلنگ کے گروہوں کی نشاندہی کرکے انہیں عبرتناک سزا دلوانے کی ہدایت کی۔علاوہ ازیں وزیراعظم سے جمہوریہ آذربائیجان کے دفاعی صنعت کے وزیر ووگر مصطفائیف نے گزشتہ روز وزیراعظم ہائوس اسلام آباد میں ملاقات کی۔ اعلامیہ کے مطابق دونوں رہنمائوں نے پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان تعلقات کو مضبوط اور متنوع بنانے کے لیے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا۔ وزیراعظم نے تجارت، توانائی، سرمایہ کاری اور دفاعی شعبوں میں دوطرفہ تعاون کی موجودہ رفتار پر اطمینان کا اظہار کیا۔ آذربائیجان کے وزیر نے مہمان نوازی پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔ ووگر مصطفائیف مشترکہ وزارتی کمیشن کے 8ویں اجلاس کے لیے پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں جو 23-24 جنوری کو اسلام آباد میں منعقد ہو رہا ہے۔ علاوہ ازیں وزیراعظم شہباز شریف سے یونیورسٹی آف لندن کی وائس چانسلر وینڈی تھامسن نے ملاقات کی۔ وزیراعظم نے گفتگو میں کہا پاکستانی نوجوانوں میں زندگی کے تمام شعبوں میں اپنا لوہا منوانے اور ملک کا نام روشن کرنے کی مکمل استعداد موجود ہے، پاکستانی شہری یونیورسٹی آف لندن اور دیگر معروف بین الاقوامی تعلیمی اداروں سے تعلیم حاصل کرنے کے بعد عالمی مارکیٹ میں اہم خدمات سرانجام دے رہے ہیں، ہم اپنے نوجوانوں کو عالمی مارکیٹ کے تقاضوں کے مطابق صلاحیتوں سے آراستہ کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔ اس موقع پر وینڈی تھامسن نے وزیراعظم شہباز شریف کو ملک میں تعلیم کے فروغ کے لیے حالیہ اقدامات پر خراج تحسین پیش کیا۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

بھارت نے اعجاز ملاح کو کونسا ٹاسک دے کر پاکستان بھیجا؟ وزیر اطلاعات کا اہم بیان

سٹی 42 : وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہےکہ آپریشن سندور کی ناکامی کے بعد بھارت نے مس انفارمیشن اور ڈس انفارمیشن کی مہم شروع کر رکھی ہے، بھارت میدان جنگ میں شکست کو بھلا نہیں پا رہا ہے، تمام بھارتی میڈیا جھوٹا بیانیہ پھیلانے میں مصروف ہے۔

ان خیالات کا اظہار عطا اللہ تارڑ نے پریس کانفرنس کے دوران کیا، انہوں نے کہا کہ  قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔ 

بھارتی نژاد دنیا کی معروف کمپنی کو اربوں کا چونا لگا کر فرار

وزیر اطلاعات نے بتایا کہ بھارت نے اعجاز ملاح نامی مچھیرے کو گرفتار کیا۔ اعجاز ملاح سمندر میں ماہی گیری کرتا تھا، اعجاز ملاح کو بھارتی کوسٹ  گارڈز نے گرفتار کیا، بھارت نے اعجاز ملاح کو ٹاسک دے کر پاکستان بھیجا۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ مچھیرے اعجاز ملاح کو بھارتی خفیہ اداروں نے دباؤ میں لا کر پاکستان کے خلاف استعمال کیا، مچھیرے اعجاز ملاح کو ٹاسک دیا گیا کہ وہ پاکستانی سیکورٹی فورسز کی یونیفارم خریدے، مچھیرے اعجاز ملاح کو ناموں کے ساتھ یونیفارم خریدنے کا کہا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ اعجاز ملاح نے زونگ سمز، پاکستانی کرنسی اور رسیدیں حاصل کیں۔

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان فیصلہ کن ٹی ٹونٹی میچ آج ہوگا  

عطا اللہ تارڑ نے بتایا کہ خفیہ اداروں نے مشکوک حرکات پر اعجاز ملاح پر نظر رکھی اور گرفتار کرلیا۔ یہ واضح ثبوت ہے کہ بھارت پاکستان کو بدنام کرنے کیلئے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر رہا ہے، آپریشن سندور میں بدترین ناکامی  کے بعد بھارت اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے سکیورٹی  ادارے الرٹ ہیں۔ 

وزیراطلاعات عطاءاللہ تارڑ نے کہا کہ ادارے  کسی بھی سازش کو ناکام بنانے کے لیے تیار ہیں، دنیا بھارت کے گھناؤنے عزائم اورجھوٹے بیانیہ سے مکمل طور پر آگاہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے بھارتی سازش کو ناکام بنا کر آج اس کے عزائم دنیا کے سامنے بے نقاب کر دئیے ہیں۔ کلبھوشن یادیو کے بعد بھارت  کی یہ ایک اور مذموم کوشش تھی ۔

نئے بھرتی کنٹریکٹ ملازمین کو ریگولر ہونے پر بھی پنشن نہیں ملے گی

اعجاز ملاح کا اعترافی بیان

اعجاز ملاح کا اعترافی بیان پریس کانفرنس میں میڈیا کے سامنے چلایا گیا، جس میں اس نے بتایا کہ ہم مچھلی مارنے گئے تو بھارت نے ہمیں پکڑ لیا، انہوں نے کہا کہ آرمی نیوی اور رینجرز کی وردیاں لینی ہیں، زونگ سم، پاکستانی سگریٹ اور کرنسی لانے کا کہا، اس کے بعد بھارتی خفیہ ایجنسی نے مجھے رہا کردیا ۔اعجاز ملاح نے بتایا کہ میں نے خفیہ ایجنسی کے افسر کو کچھ تصاویر بھیجیں، میں جب دوبارہ سمندر میں گیا تو پاکستان ایجنسی نے مجھے پکڑ لیا۔ 

محسن نقوی  کا ٹی چوک فلائی اوور ،شاہین چوک انڈر پاس منصوبوں کا دورہ  

متعلقہ مضامین

  • بنگلہ دیش ایئر فورس کا چین کے اشتراک سے ڈرون پلانٹ قائم کرنے کا اعلان
  • لاہور، فیصل آباد کے ہسپتالوں میں سکھ یاتریوں کیلئے خصوصی وارڈز قائم کرنے کا فیصلہ
  • مشرف زیدی وزیراعظم کے ترجمان برائے غیرملکی میڈیا مقرر
  • وزیراعلیٰ بلوچستان کا سنجاوی میں 4 نئے پولیس اسٹیشنز قائم کرنے کا اعلان
  • سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کو دل کا دورہ، ہسپتال منتقل
  • ٹیکس اصلاحات کے مثبت نتائج آ رہے ہیں، کرپشن کے خاتمے میں مصروف: شہباز شریف، نوازشریف سے ملاقات
  • غزہ نسل کشی میں اسرائیل سمیت 63 ممالک ملوث
  • بھارت نے اعجاز ملاح کو کونسا ٹاسک دے کر پاکستان بھیجا؟ وزیر اطلاعات کا اہم بیان
  • امریکا فلپائن مابین مشترکہ فوجی ٹاسک فورس تشکیل دے دی: پینٹاگون
  • وزیر اعظم نے چترال میں دانش سکول کا سنگ بنیاد رکھ دیا، یونیورسٹی بھی قائم کرنے کا اعلان