لاہور،سخت سردی کے باعث شہری سستا بازار سے گرم جوتے خریدنے میں مصروف ہیں.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

کیا مہنگا ہوگا کیا سستا؟ کونسا نیا ٹیکس لگے گا؟ وفاقی بجٹ دستاویز منظرِعام پر آگئی

—فائل فوٹو

کیا مہنگا ہوگا کیا سستا؟ کونسا نیا ٹیکس لگے گا؟ کن شعبوں سے استثنیٰ ختم کیا جائے گا، اس حوالے سے وفاقی بجٹ 26-2025ء کی دستاویز منظر عام پر آگئی۔

اگلے مالی سال کےلیے تقریباً 17 ہزار 600 ارب روپے کا بجٹ آج قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔

جیو نیوز نے بجٹ دستاویز حاصل کر لی، جس کے مطابق  تقریباً 2 ہزار ارب روپے کے نئے ٹیکس عائد ہوں گے۔

بجٹ: حکومت کا نیشنل ٹیرف پالیسی کے تحت پرانی گاڑیاں سستی کرنے پر غور

حکومت نے آئی ایم ایف کو پرانی گاڑیوں کی درآمد پر ٹیکسز کم کرنے کی تجویز دے دی۔

سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ اور تمام سیلری سلیب پر 2.5 فیصد ٹیکس کم کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔

گریڈ 1 تا 16 کے ملازمین کو 30 فیصد ڈسپیرٹی الاؤنس دیے جانے کی بھی تجویز جبکہ پینشن میں بھی 10 فیصد اضافے کا امکان ہے۔

پیٹرولیم لیوی 78 روپے فی لٹر سے بڑھا کر ایک سو روپے فی لٹر کرنے کی تجویز اور پیٹرولیم مصنوعات صرف ڈیجیٹل ادائیگی سے خریدی جا سکیں گی، نقد پیٹرولیم مصنوعات خریدنے پر دو روپے فی لیٹر اضافی ادا کرنے ہوں گے۔

نان فائلرز کےلیے بینک سے 50 ہزار روپے سے زیادہ کیش نکلوانے پر ٹیکس کی شرح بڑھا کر 1 اعشاریہ 2 فیصد کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔

یوٹیوبرز، فری لانسرز اور نان فائلرز پر نئے ٹیکس اقدامات متوقع ہیں جبکہ قرضوں پر سود کی ادائیگی کے لیے 8 ہزار 207 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔

دفاع کےلیے 2 ہزار 550 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ملک میں سونا ہزاروں روپے سستا ہوگیا
  • سونا سستا ہو کر فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟
  • بجٹ میں کیا سستا ہوگا اور کیا مہنگا؟
  • بجٹ میں کون سی اشیا مہنگی اور کیا کچھ سستا ہونے جا رہا ہے؟
  • امرتسر سے سری نگر قتل عام کی سیاہ تاریخ
  • کیا مہنگا ہوگا کیا سستا؟ کونسا نیا ٹیکس لگے گا؟ وفاقی بجٹ دستاویز منظرِعام پر آگئی
  • لاہور: سندر کے علاقے میں معمولی تنازع پر 3 افراد کی فائرنگ، 7 شہری زخمی
  • 7 ہزار میگا واٹ بجلی وافر ہے لوگ خریدنے کو تیار نہیں، عمر ایوب
  • کوئٹہ، پولیس اہلکار کی ٹریفک پولیس اہلکار پر تشدد
  • پنجاب میں گرمی کا نیا ریکارڈ؛ عید کے تیسرے دن سورج سوا نیزے پر آگیا، شہری بے حال