حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) لیاقت کالونی کے رہائشیوں نے ٹائون چیئرمین پریٹ آباد عدنان رشید کی جانب سے فلاحی پلاٹ کی زمین پر قبضے کی کوشش اور پلاٹ پر ٹیکسی اسٹینڈ قائم کیے جانے کے خلاف پریس کلب کے سامنے احتجاج کرکے نعرے بازی کی۔ اس موقع پر سید احمد رضا شاہ اور شاہد نا تولی سمیت دیگر رہائشیوں نے الزام عائد کرتے ہوئے بتایا کہ پی ٹی آئی کے منتخب ٹائون چیئرمین عدنان رشید نے لیاقت کالونی میں واقع فلاحی پلاٹ پر قبضہ کرنے کے لیے ٹیکسی ا سٹینڈ قائم کر کے وہاں پر اپنا اسٹارٹر مقرر کر دیا، ٹائون چیئرمین کا یہ عمل سرکاری پلاٹ پر قبضہ کرنے کی کوشش ہے لیکن علاقے کے لوگ ٹائون چیئرمین کی اس کوشش کو کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ انہوں نے اربابِ اختیار سے اپیل کی کہ ٹائون چیئرمین کی جانب سے فلاحی پلاٹ پر قبضے کی کوشش کا نوٹس لے کر ٹیکسی اسٹینڈ ختم کرایا جائے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ٹائون چیئرمین پلاٹ پر کی کوشش

پڑھیں:

کراچی: سی ویو پر خطرناک ڈرفٹنگ کرنے والا شخص گرفتار، گاڑی ضبط

کراچی میں پولیس نے خطرناک ڈرفنٹنگ کرنےوالے شخص  کو گرفتارکر کے اس کی گاڑی قبضے میں لے لی۔

رپورٹ کے مطابق ساوتھ زون پولیس کا کار ڈرفٹنگ کے خلاف مسلسل کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ہے، ساحل پولیس نے خطرناک ڈرفنٹنگ کرنےوالے2 افراد کو گرفتار کر کے ان کی گاڑیوں کو قبضے میں لے لیں۔

ساحل تھانہ کی حدود ڈیفنس فیز VIII عبد الستار ایدھی روڈ پر خطرناک ڈرفٹنگ کرنے والے جہانزیب کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق ملزم کی گزشتہ دونوں عمار ٹاور کے قریب تیز رفتاری اور خطرناک اسٹنٹس کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی۔

 

متعلقہ مضامین

  • ضم شدہ اضلاع میں روزگار اور تعلیم کی فراہمی اور غربت کے خاتمے تک امن قائم نہیں ہوسکتا، چیئرمین سینیٹ
  • وزیراعلیٰ ای ٹیکسی سکیم کب شروع ہوگی؟حتمی تاریخ کااعلان ہوگیا
  • وزیراعلیٰ ای ٹیکسی منصوبے کا آغاز اگست میں ہوگا
  • 4اکتوبر احتجاج کے مقدمات؛عمرایوب کے وارنٹ گرفتاری جاری،عدم حاضری پر ضمانتی مچلکے ضبط کرنے کا حکم
  • عمران خان نے پارٹی میں انتشار پھیلانے والوں کیخلاف کارروائی کا کہا، علی امین گنڈاپور
  • سی ڈی اے افسران کو زرعی پلاٹ کی منتقلی کیلئے خلیجی ملک جانے سے روک دیا گیا
  • کراچی: سی ویو پر خطرناک ڈرفٹنگ کرنے والا شخص گرفتار، گاڑی ضبط
  • کراچی : بلدیہ ٹائون میں خاتون کے ہاں بیک وقت 5 بچوں کی پیدائش
  • اپنا اسلحہ جولانی رژیم کے قبضے میں نہیں دیں گے، شامی کُرد
  • (سندھ بلڈنگ ) ماڈل کالونی سویٹ ہوم میں کمرشل تعمیرات کی چھوٹ