انسانی اسمگلنگ روکنے کے لیے 20 سال بعد ایف آئی اے ہیڈکوارٹرز نے ایڈوائزری جاری کردی ہے، جس کے مطابق 15 ممالک کا سفر کرنے والے پاکستان اور آزاد کشمیر کے 9 شہروں کے افراد اور 2 غیرملکی ایئرلائنز کے مسافروں پر کڑی نگرانی کی جائے گئی۔

ایف آئی اے ایڈوائزری کے مطابق، منڈی بہاالدین، گجرات، سیالکوٹ، گوجرانوالہ، جہلم، ٹوبہ ٹیک سنگھ، حافظ آباد، شیخوپورہ اور بھمبر کے شہریوں پر نظر رکھی جائے گی۔ اس کے علاوہ 15 سے40 سال عمر کے مسافروں پر نگرانی سخت کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت کا بیرون ملک جاکر بھیک مانگنے والے 2 ہزار سے زیادہ بھکاریوں کے پاسپورٹ بلاک کرنے کا فیصلہ

ایف آئی اے نے سعودی عرب، آذربائیجان، ایتھوپیا، سینگال، کینیا، روس اور مصر جانے والے مسافروں کی چھان بین جبکہ لیبیا، ایران، موریطانیہ، عراق، ترکیہ، قطر، کویت اور کرغزستان جانے والے مسافروں کی پروفائلنگ کاحکم بھی دیا ہے۔ اس کے علاوہ ایک خلیجی اور ایک افریقی ایئرلائنز کے مسافروں پر بھی نظر رکھی جائے گی۔

یہ ایڈوائزری جولائی تا دسمبر آئی بی ایم ایس کے ڈیٹابیس کے تجزیے سے تیار کی گئی ہے۔ اس حوالے سے ایک ایف آئی اے اجلاس میں ملکوں کے وزٹ، سیاحت، مذہبی یا تعلیمی ویزوں پر مسافروں کی نقل و حرکت کا جائزہ لیا گیا اور فیصلہ کیا گیا کہ مسافرں کے ریٹرن ٹکٹس، ہوٹل بکنگ سمیت تمام دستاویزات کی مکمل چھان بین کی جائے گی، وزٹ یا سیاحتی ویزوں پر خصوصی توجہ کے ساتھ دستاویز کی چھان بین ہوگی، مشکوک مسافروں سے ان کے سفری مقاصد اور مالی انتظامات سے متعلق انٹرویو کیا جائے گا، مشکوک مسافروں کا تفصیلی ریکارڈ رکھا جائے گا اور کسی بھی بےقاعدگی کی فوری اطلاع حکام کو دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کیا بیرونِ ملک مقیم پاکستانی، قومی تشخص خراب کر رہے ہیں؟

اوورسیزامپلائمنٹ پروموٹرز ایسوسی ایشن کے وائس چئیرمین محمد عدنان پراچہ کا کہنا ہے کہ گزشتہ 2 برسوں کے دوران کچھ ایسے واقعات رونما ہوئے ہیں کہ شہری غیرقانونی طریقے سے ٹرانزٹ ویزے سے بیرون ملک جارہے ہیں، اس لیے حکومت پاکستان نے ایکشن لیتے ہوئے ایف آئی اے کے کچھ افسران کو برطرف کیا جس کے اثرات وزٹ ویزوں اور ایمپلائمنٹ ویزوں پر بھی پڑا۔ ان کا کہنا تھا کہ 2 ہفتوں میں ہمارے 600 کے قریب ایمپلائمنٹ ویزے پر جانے والوں کو آف لوڈ کردیا گیا جبکہ ان کے پاس تمام دستاویزات موجود تھیں۔

محمد عدنان پراچہ کا کہنا تھا کہ وزٹ ویزے پر غیرقانونی کام بھی ہوئے ہیں، جیسا کہ متحدہ عرب امارات میں بھیک مانگنے کی مقصد کے تحت جانا۔ انہوں نے کہا کہ ایسے غیرقانونی کاموں میں ملوث افراد کی وجہ سے ملک کا تشخص خراب ہوا لیکن اس کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز کو بیٹھنا ہوگا اور مل کر اس کا حل نکالنا ہوگا، اچانک سختی کرنا کوئی حل نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستانی بیرون ملک مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث ہیں، وزارت اوورسیز کا انکشاف

عدنان پراچہ نے مزید کہا کہ ایف آئی اے کا یہ اقدام اچھا ہے لیکن مستقل نہیں ہے، سختی کرنے سے کسی مسلئہ کا حل نہیں نکلتا، دور رس پالیسی کی ضرورت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یو اے ای کا ایک روز میں ویزا لگ جاتا تھا لیکن اب پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، اس ایڈوائزری کو شفاف طریقے سے اگر لاگو کیا جائے تو بہتری آنے کا قوی امکان ہے۔

محمد عدنان پراچہ نے کہا کہ ہمیں ان ممالک کا تعاون حاصل کرنا ہوگا جہاں پاکستانی ٹرانزٹ ویزا پر جارہے ہیں کیوں کہ اس سسٹم میں ایجینٹ ملوث ہیں جن کے پاس لائسنس نہیں ہوتا، دیگر ممالک کو بھی کارروائیاں کرنی ہوں گی تاکہ اس کے مستقل اثرات مرتب ہوسکیں ہوں اور غیر قانونی راستے بند ہوسکیں۔

انہوں نے کہا کہ بصورت دیگر جب بھی ایسا کوئی واقعہ ہوگا تو بدنامی پاکستان کی ہوگی، بطور اوورسیز پروموٹر ہم حکومت پاکستان اور اوورسیز پاکستانیوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے اور زرمبادلہ پاکستان لانے کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

9 شہر wenews افراد اوورسیز ایمپلائمنٹ اوورسیز پاکستانی ایف آئی اے بیرون ملک پابندی پاکستانی جانے والے رہائشی سفر عدنان پراچہ کڑی نگرانی نظر.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: افراد اوورسیز پاکستانی ایف ا ئی اے بیرون ملک پابندی پاکستانی جانے والے رہائشی عدنان پراچہ کڑی نگرانی ایف آئی اے بیرون ملک جائے گی کا کہنا کہا کہ

پڑھیں:

ملک سے باہر جانے والے نوجوانوں کے لیے حکومت کا بڑا اقدام کیا ہے؟

حال ہی میں وی نیوز نے ایک خبر دی تھی جس میں اس مسلئہ کی طرف نشاندہی کی گئی تھی کہ 60 ہزار نوجوانوں میں سے 5 ہزار نوجوان ملک سے باہر جاسکے، یہ وہ نوجوان تھے جو نا صرف ٹرینگ حاصل کرچکے تھے بلکہ ان پر حکومتی خزانے سے کئی ارب روپے لگ چکے تھے۔

اب وہ نوجوان جو ملک سے باہر جانا چاہتے ہیں اور حکومتی اداروں سے ہنر سیکھنا چاہتے ہیں تو ان کے لیے خوشخبری یہ ہے کہ اب حکومت پاکستان نے اسکل ڈیولپمنٹ پراگرامز کو بین الاقوامی اداروں سے منسلک کرنے کے لیے احکامات جاری کردیے ہیں، جس سے ملک بھر کے وکیشنل ٹرینگ سینٹرز کو نا صرف عالمی معیار سے ہم آہنگ کیا جائے گا بلکہ ملکی خزانے سے اربوں روپے خرچ ہونے کے بعد اس کے مثبت نتائج آنے کا بھی امکان ہے۔

اوور سیز ایمپلائمنٹ پروموٹرز ایسوسی ایشن کے وائس پریزیډنٹ محمد عدنان پراچہ کا کہنا ہے کہ یہ ایک مثبت اقدام ہے، اس سے ہماری یوتھ نا صرف ملک سے باہر جائے گی بلکہ زرمبادلہ کے ذخائر میں بھی اضافہ ہوگا۔

محمد عدنان پراچہ کا کہنا ہے کہ اس اقدام کے ساتھ ساتھ حکومت کو باہر جانے والے نوجوانوں کے لیے آسانیاں پیدا کرنے کی ضرورت ہے، ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب جانے کے لیے بائیو میٹرک لازم ہے لیکن آج آپ جائیں اسلام آباد لاہور یا کراچی بائیو میٹرک کرانے کے لیے آنے والوں کی لائنیں لگی ہوئی ہیں، صبح فجر میں لوگ جاتے ہیں رات وہیں رہتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news اسکل ڈیولپمنٹ بیرون ملک پاکستانی پاکستان محمد عدنان پراچہ نوجوان ہنر

متعلقہ مضامین

  • گورنرپنجاب کا سیلاب زدہ علاقوں کو آفت زدہ قرار دینے کیلئے مریم نواز کو خط
  • عدلیہ کیلئے ماہر اور سیاسی وابستگی نہ رکھنے والے نوجوان وکلا کو سامنے لایا جائے گا، چیف جسٹس
  • بوگیوں کی قلت؛ ایڈوانس ٹکٹیں لینے والے مسافروں کا احتجاج،رقم ری فنڈ کرنے کا اعلان
  • ملک سے باہر جانے والے نوجوانوں کے لیے حکومت کا بڑا اقدام کیا ہے؟
  • امریکا جانے والے غیر ملکیوں پر 250 ڈالر کی اضافی ویزا فیس عائد
  • اب پاکستان کی فضاؤں میں چینی ساختہ مسافر بردار طیارے اڑان بھریں گے 
  • روس: متعدد بچوں سمیت تقریباً 50 افراد کو لے جانے والے مسافر طیارے کا ملبہ مل گیا، تمام مسافر ہلاک
  • کونسے اہم کردار اب ’ساس بھی کبھی بہو تھی‘ ڈرامے میں نظر نہیں آئیں گے؟
  • امریکا آنیوالے تمام غیر ملکیوں کو اب 250 ڈالرز اضافی ویزا فیس دینا ہوگی
  • پشاور سمیت دیگر شہروں میں موسلادھار بارش، ندی نالوں میں طغیانی، 3 افراد زخمی