وفاقی وزیرداخلہ کی امریکی سرمایہ کاروں کو مختلف سیکٹر میں سرمایہ کاری کی دعوت
اشاعت کی تاریخ: 25th, January 2025 GMT
اویس کیانی:واشنگٹن میں وزیرداخلہ محسن نقوی کی یو ایس چیمبر آف کامرس آمد،امریکہ پاکستان بزنس کونسل کے اعلی سطح کے وفد سے ملاقات کی، مائنگ اور آئی ٹی کے شعبوں میں سرمایہ کاری و تعاون بڑھانے پر تفصیلی بات چیت کی گئی.
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کان کنی اور آئی ٹی سیکٹر میں امریکی سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کی دعوت دی اورپاکستان میں کام کرنیوالی امریکی کمپنیوں کے مسائل سنے۔
شبلی فراز، بیرسٹرگوہر سمیت پی ٹی آئی رہنماؤں کی ضمانت میں 4 فروری تک توسیع
محسن نقوی نےکہا، امریکی کمپنیوں سے متعلق مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائینگے، یو ایس پاکستان بزنس کونسل پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقعوں سے فائدہ اٹھا سکتی ہے۔
پاکستان معاشی استحکام کی جانب گامزن ہے،تمام اشاریے بہتر ہوئے ہیں،معیشت ٹیک آف کر رہی ہے،بولے، امریکہ پاکستان بزنس کونسل کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہیں۔
وفاقی وزیرداخلہ کا مزید کہنا تھا کہ ضروری این او سیز کے اجرا میں بہتری لائی گئی ہے،محسن نقوی نےامریکہ پاکستان بزنس کونسل کو ترجیحی بنیادوں پر خصوصی سہولیات دینے کی یقین دہانی کرائی۔
ڈی سی لاہور کےمختلف مقامات کے دورے،تجاوزات و صفائی ستھرائی اقدامات کا جائزہ لیا
امریکن چیمبر آف کامرس کے سینئر نائب صدر چارلس فریمین۔ ایگزیکٹو ڈائریکٹر و صدر امریکہ پاکستان بزنس کونسل ایسپیرنزا جیلالین۔ایگزیکٹو ڈائریکٹر سنٹر فار گلوبل ریگولیٹری کارپوریشن ایبل ٹواریس۔مینجر امریکہ پاکستان بزنس کونسل منیشا ویپا وفد میں شامل تھے
پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ۔ ٹریڈ اتاشی اور دیگر حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔
ذریعہ
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: امریکہ پاکستان بزنس کونسل میں سرمایہ کاری محسن نقوی
پڑھیں:
انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا جواب شدید اور وسیع ہوگا، ایران
ایران کی حکومت کے اعلیٰ عہدیدار محسن رضاعی نے خبردار کیا ہے کہ ایرانی انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا ردعمل شدید اور وسیع ہوگا۔
ایرانی خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق محسن رضائی نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ اگر امریکہ نے ایران کے انفرا اسٹرکچر پر مزید حملے کیے تو ایران کا جوابی اقدام شدید اور بتدریج وسیع ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ شلمچہ میں زائرین پر حملہ اور انفرا اسٹرکچر پر حملوں کی امریکی دھمکیاں مایوسی اور بے بسی کے سوا کچھ نہیں ہیں۔