لاہور، فائرنگ سے زخمی ہونیوالا شبیہہ ذوالجناح کا نگران جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 25th, January 2025 GMT
فائرنگ کے واقعہ میں ملزمان نے شبیہہ کو مار دیا تھا، جبکہ نگران زخمی ہوا تھا، جسے میو ہسپتال میں طبی امداد دی جا رہی تھی۔ تاہم ہسپتال ذرائع کے مطابق عرفان مبشر آج دم توڑ گیا۔ پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کر رکھی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ لاہور کے علاقے شادباغ میں ذوالجناح کی شبیہہ پر فائرنگ کے دوران زخمی ہونیوالا نگران عرفان مبشر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں خالق حقیقی سے جا ملا۔ فائرنگ کے واقعہ میں ملزمان نے شبیہہ کو مار دیا تھا، جبکہ نگران زخمی ہوا تھا، جسے میو ہسپتال میں طبی امداد دی جا رہی تھی۔ تاہم ہسپتال ذرائع کے مطابق عرفان مبشر آج دم توڑ گیا۔ پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کر رکھی ہیں۔ عرفان مبشر نے جان دینے سے قبل پولیس کو ریکارڈ کروائے گئے اپنے بیان میں ملزمان کی نشاندہی کردی تھی۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کی تلاش جاری ہے، جلد ہی انہیں گرفتار کرلیا جائے گا۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: عرفان مبشر
پڑھیں:
کار پر فائرنگ سے ایک جاں بحق، خاتون زخمی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )کراچی میں گلستان جوہر کے علاقے بھٹائی آباد میں کار پر فائرنگ کے واقعے میں 1 شخص جاں بحق اور خاتون زخمی ہوگئی۔پولیس حکام کے مطابق فائرنگ سے زخمی ہونے والی خاتون کی حالت تشویشناک ہے جبکہ ملزمان جائے وقوعہ سے فرار ہوگئے۔پولیس حکام کے مطابق فوری طور پر واقعے کی نوعیت معلوم نہیں ہوسکی ہے۔