ضلع خیبر میں کامیاب کارروائی؛ صدر مملکت اور وزیراعظم کا سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین
اشاعت کی تاریخ: 25th, January 2025 GMT
سٹی 42 : صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے ضلع خیبر میں 4 دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین کیا ہے ۔
صدر مملکت کی جانب سے ضلع خیبر میں کاروائی کے دوران 4 دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔ صدر مملکت نے انٹیلیجنس پر مبنی کامیاب آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے سرغنہ سمیت 4 خوارج جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کی بہادری کو سراہا ۔
منہاج یونیورسٹی لاہور : "ورلڈ اسلامک اکنامکس اینڈ فنانس کانفرنس" کا آغاز
آصف علی زرداری نے کہا کہ سیکورٹی فورسز دہشت گردی کے عفریت کے خاتمے کے لیے کاروائیاں کر رہی ہیں، پوری قوم دہشت گردی کے خلاف متحد ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک فتنتہ الخوارج کے خلاف کاروائیاں جاری رہیں گی۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف کی جانب سے باغ ضلع خیبر میں خوارج کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کے افسران و جوانوں کی پزیرائی کی گئی۔ وزیرِ اعظم نے اہم خارجی لیڈران سمیت 4 خارجیوں کو جہنم واصل کرنے پر سیکورٹی فورسز کے افسران و اہلکاروں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف کی ۔
آسکر ایوارڈ 2025 کی نامزدگیوں کا اعلان کردیا گیا
شہباز شریف نے کہا کہ دہشتگردی کی عفریت کے ملک سے مکمل خاتمے تک اس کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے، مجھ سمیت پوری قوم دھشتگردی کے خلاف جنگ میں سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے.
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز صدر مملکت نے کہا کہ کے خلاف
پڑھیں:
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا بنوں میں دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنانے پرپولیس جوانوں کی تحسین
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 جولائی2025ء) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بنوں میں بسیہ خیل تھانے پر بھارتی سپانسرڈ دہشت گردوں کے حملے کو ناکام بنانے پر خیبرپختونخوا پولیس کے جوانوں کی بہادری اور پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا ہے۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ پولیس جوانوں نے دہشت گردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنانے میں اپنی جرات اور عزم کا شاندار مظاہرہ کیا۔(جاری ہے)
محسن نقوی نے دہشت گردوں کا مقابلہ کرنے والے پولیس اہلکاروں کی دلیری کو سراہتے ہوئے کہا بھارتی سپانسرڈ دہشت گردوں کے حملے کا دلیری سے مقابلہ کرنے والے پولیس جوانوں کو سلام پیش کرتا ہوں۔ خیبرپختونخوا پولیس دہشت گردی کے خلاف جنگ میں فرنٹ لائن پر ہے اور ان کے حوصلے اور عزم نے دشمن کے عزائم کو خاک میں ملا دیا۔انہوں نے مزید کہا کہ کے پی کے پولیس کے جوانوں کی جرات اور قربانیوں پر پورا ملک فخر کرتا ہے، اور وہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنے کردار کی وجہ سے ہمارے ہیرو ہیں۔