وزیراعلی علی امین گنڈاپور کو پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کی صدارت سے ہٹا دیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 25th, January 2025 GMT
خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کو پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) کے پی کی صدارت سے ہٹا دیا گیا۔
پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجا نے راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ وزیراعلی علی امین گنڈا پور کو پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کی صدارت سے ہٹا دیا گیا ہے۔ رکن قومی اسمبلی جنید اکبر کو پی ٹی آئی کے پی کا صدر نامزد کردیا گیا ہے۔
سلمان اکرم راجا نے کہا کہ علی امین گنڈا پور پر بطور وزیراعلیٰ بہت سے ذمہ داریاں ہیں اور کے پی میں امن امان کی صورتحال بھی سب کے سامنے ہے۔ علی امین گنڈاپور کو کے پی کی وزارت سے ہٹانے کا فیصلہ ان کی اپنی خواہش پر کیا گیا۔ مشال یوسفزئی بشریٰ بی بی کی ترجمان نہیں جبکہ پارٹی کی ترجمانی کے لیے پارٹی میں ہی مختلف ذمہ دار موجود ہیں۔
سلمان اکرم راجا کا مزید کہنا تھا کہ یہ فیصلہ جنید اکبر کی عمران خان سے جیل میں ملاقات کے دوران کیا گیا۔ ملاقات میں ایم این اے عاطف خان، اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان بچھر، ایم پی اے پنجاب میاں فرحت عباس بھی شریک تھے۔ پی ٹی ائی کی سابق رکن قومی اسمبلی عالیہ حمزہ کو بھی پنجاب میں اہم تنظیمی عہدہ ملنے کا امکان ہے۔
پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ اگر حکومت مذاکراتی کمیٹی ملاقات 28 جنوری کو کراتی ہے تو پھر دیکھیں گے۔ ہمارا موقف یہی ہے کہ پہلے کمیشن بنائیں۔ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ 28 جنوری کو حکومت ملاقات کرائے۔
.
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
سلمان اکرم راجہ کی ہسپتال میں شاہ محمود قریشی کی عیادت اور اہم ملاقات
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی جنرل سیکریٹری سلمان اکرم راجہ نے ہسپتال میں شاہ محمود قریشی کی عیادت کی اور اُن سے اہم ملاقات کی ہے۔ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کی ہسپتال منتقلی اور علاج کے معاملے پر پی ٹی آئی کے مرکزی جنرل سیکرٹری سلمان اکرام راجہ ہسپتال پہنچے۔سلمان اکرام راجہ نے شاہ محمود قریشی سے اسپتال میں ملاقات اور عیادت کی۔ اس موقع پر شوکت بسرا اور ظہیر بابر بھی سیکریٹری جنرل کے ساتھ موجود تھے۔سلمان اکرام راجہ اور شاہ محمود قریشی نے موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔
چینی کی فی کلو قیمت 220 روپے تک پہنچ گئی
واضح رہے کہ چند روز قبل پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنماؤں فواد چوہدری، محمود مولوی، عمران اسماعیل سمیت دیگر نے بھی اسپتال میں شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی تھی۔
مزید :