عابدہ پروین کی طبعیت سے متعلق انکی ٹیم نے اہم پیغام جاری کردیا
اشاعت کی تاریخ: 25th, January 2025 GMT
عالمی شہرت یافتہ صوفی گلوکارہ عابدہ پروین کی صحت سے متعلق ان کی ٹیم کی جانب سے وضاحتی پیغام جاری کردیا گیا۔
اداکارہ مایا علی نے قطر میں لیجنڈری گلوکارہ عابدہ پروین کے ساتھ ایک یادگار تصویر اور ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی تھی، جس میں انہیں وہیل چیئر پر بیٹھے دیکھ کر مداحوں میں تشویش پھیل گئی تھی کہ گلوکارہ وہیل چیئر پر کیوں ہیں۔
تاہم مداحوں کی جانب سے سوالات پرعابدہ پروین کی ٹیم نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ایک اسٹوری کے ذریعے مداحوں کو ان کی خیریت کے بارے میں آگاہ کیا ہے۔
View this post on InstagramA post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)
انسٹا اسٹوری میں ٹیم نے وضاحت کی عابدہ پروین بالکل خیریت سے ہیں، الحمدللہ۔ وہ جس نمائش میں شریک تھیں، اس کا راستہ بہت طویل تھا۔ انہوں نے زیادہ تر راستہ خود طے کیا، لیکن سہولت کے لیے انہیں وہیل چیئر فراہم کی گئی تھی تاکہ انہیں زیادہ چلنا نہ پڑے۔
مداحوں کی محبت اور فکر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ٹیم نے یقین دہانی کرائی کہ عابدہ پروین کی صحت اچھی ہے اور انکی دعاؤں کیلئے وہ بےحد مشکور ہیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: عابدہ پروین کی ٹیم نے
پڑھیں:
سوشل میڈیا اسٹار احمد شاہ کے چھوٹے بھائی انتقال کرگئے
پاکستان کے معروف ننھے سوشل میڈیا اسٹار احمد شاہ کے چھوٹے بھائی عمر شاہ انتقال کرگئے۔
یہ افسوسناک خبر احمد شاہ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو اطلاع دی۔ پوسٹ میں لکھا گیا ’’ہمارے خاندان کا ننھا چمکتا ستارہ عمر شاہ خالقِ حقیقی سے جا ملا۔‘‘ ساتھ ہی مداحوں سے ان کی مغفرت اور اہلِ خانہ کے لیے صبر کی دعا کی درخواست بھی کی گئی۔
عمر شاہ اپنی معصوم مسکراہٹ اور شرارتی طبیعت کے باعث مداحوں میں بے حد مقبول تھے۔ وہ اکثر اپنے بڑے بھائی احمد شاہ کے ساتھ ویڈیوز اور ٹی وی پروگرامز میں دکھائی دیتے تھے، خصوصاً رمضان ٹرانسمیشن کے دوران ان کی موجودگی ناظرین کو بہت پسند آتی تھی۔
پیر کی صبح احمد شاہ کے تصدیق شدہ فیس بک اکاؤنٹ سے بھی ان کے انتقال کی خبر دی گئی، تاہم موت کی وجہ بیان نہیں کی گئی۔
https://www.facebook.com/share/p/163hfwxr4g/
واضح رہے کہ گزشتہ برس جولائی میں عمر شاہ کی آنکھوں کی موتیا سرجری ہوئی تھی، تاہم ان کے انتقال کی اصل وجہ سامنے نہیں آ سکی۔ اچانک وفات کی یہ خبر احمد شاہ کے خاندان کے ساتھ ساتھ ان کے لاکھوں چاہنے والوں کے لیے بھی صدمے کا باعث بنی ہے۔