ایمریٹس سے سفر کرنے والوں کے لیے بڑی خبر آگئی
اشاعت کی تاریخ: 25th, January 2025 GMT
دبئی(نیوز ڈیسک)اسرائیل،حزب اللہ تنازع کے باعث چار ماہ کی معطلی کے بعد امارات کی قومی فضائی کمپنی ایمریٹس نے یکم فروری سے بیروت کے لیے پروازیں دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
عرب خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مشرق وسطی کی سب سے بڑی ایئرلائن پہلے یومیہ ایک دوطرفہ پرواز اور یکم اپریل سے دو یومیہ پروازیں چلائے گی۔ ایئر لائن یکم فروری سے بغداد کے لیے بھی یومیہ پرواز دوبارہ شروع کرنے جارہی ہے۔
امارات کی فضائی کمپنی نے اسرائیل اور ایران کی حمایت یافتہ حزب اللہ کے درمیان کشیدگی بڑھنے پر ستمبر کے آخر میں کئی علاقائی ایئرلائنز کی طرح لبنان کے لیے پروازیں معطل کر دی تھیں۔
واضح رہے کہ امارات کی فضائی کمپنی نے کراچی ایئرپورٹ پر بڑا کارگو بزنس حب بنانے کا اعلان کردیا ہے اور کراچی ایئرپورٹ پر کارگو ٹرمینل پر 90 ہزار فٹ کی جگہ مانگ لی ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ کارگو بزنس کی بڑھتی طلب کے پیش نظرایمریٹس اپنا کارگو حب بنانے کا فیصلہ کیا، اس وقت کراچی سے سب سے زیادہ کارگو بزنس ایمریٹس ایئر کا ہے۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ کراچی سے 2024 میں سب سے زیادہ 27 ہزار ٹن سے زائد کارگو ایمریٹس ایئرلائن نے اٹھایا تاہم پی آئی اے عدم توجہ،درست منصوبہ بندی نہ ہونے پر صرف 2 ہزار ٹن کارگوبزنس لے سکی
مزیدپڑھیں:نو ملکوں سے گزرنے والا دریا، جس پر آج تک کوئی ڈیم نہ بنا سکا، وجہ کیا ہے؟
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: کے لیے
پڑھیں:
جیت کیساتھ کراچی کنگز کے کپتان نے ٹی20 میں اہم سنگ میل عبور کرلیا
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن میں کراچی کنگز کے کپتان ڈیوڈ وارنر نے ٹی20 فارمیٹ میں 13 ہزار رنز بنانے کا سنگ میل عبور کرلیا۔
گزشتہ روز پشاور زلمی کیخلاف کھیلے گئے مقابلے میں کراچی کنگز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد محض 2 وکٹوں سے فتح سمیٹی، اس میچ میں کپتان ڈیوڈ وارنر نے 47 گیندوں پر 60 رنز کی اننگز کھیلی اور ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔
اس میچ میں ڈیوڈ وارنر نے 60 رنز کی اننگز کھیلنے کے ساتھ ہی ٹی20 کیرئیر میں 13 ہزار رنز بناکر اعزاز بھی حاصل کیا۔
مزید پڑھیں: 'ہیئر ڈرائر' کے بعد 'ہیئر ٹریمر' پی ایس ایل میں فرنچائز کھلاڑی کو تحفہ
اس سے قبل ویسٹ انڈیز کے کرس گیل 14 ہزار 562، ایلکس ہیلز 13 ہزار 610، شعیب ملک 13 ہزار 571، کیرون پولارڈ 13 ہزار 537 اور ویرات کوہلی 13 ہزار 208 رنز کیساتھ سرفہرست ہیں۔
مزید پڑھیں: ابرار کی "ٹریڈ مارک وکٹ سیلیبریشن" کا حسن علی نے مذاق بناڈالا
میچ کے بعد کراچی کنگز کی انتظامیہ نے ہوٹل میں رات گئے ڈیوڈ وارنر کیلئے ٹیم روم میں ایک تقریب رکھی اور اہم سنگ میل عبور کرنے کی خوشی میں کیک کاٹا۔