راولپنڈی:سینٹرل جیل اڈیالہ میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس میں مزید 3 گواہوں کے بیانات ریکارڈ کیے گئے جہاں بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ٹرائل کے دوران خاندان کے اراکین کی آمد کی درخواست بھی منظور کرلی گئی۔
سینٹرل جیل اڈیالہ میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے 9 مئی کو جی ایچ کیو گیٹ حملہ کیس کی سماعت کی اور اس دوران استغاثہ کے مزید 3 گواہان کے بیان قلم بند کر لیے گئے، مقدمے میں مجموعی طور پر اب تک 12 گواہان کے بیانات ریکارڈ کیے جاچکے ہیں۔
انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں سماعت کے دوران بانی پی ٹی آئی سمیت دیگر ملزمان عدالت میں موجود تھے اور اس موقع پر بانی پی ٹی ائی کی درخواست بریت پر وکیل صفائی فیصل ملک نے بحث مکمل کرلی جبکہ پراسیکیوشن کل بانی پی ٹی آئی کی درخواست بریت پر اپنی بحث مکمل کرے گی۔
وکلا صفائی کی جانب سے بانی پی ٹی ائی کی فیملی کو ٹرائل میں بیٹھنے کی اجازت دینے کی درخواست عدالت نے منظور کرلی تاہم بشریٰ بی بی کو جی ایچ کیو ٹرائل میں بیٹھنے کی اجازت دینے پر پراسیکیوشن نے اعتراض اٹھا دیا۔
پراسیکیوشن کا اعتراض تھا کہ بشریٰ بی بی ایک مقدمے میں مجرم ہیں اور عدالت سے انہیں سزا ہوچکی ہے، قانون میں ایسی کوئی گنجائش موجود نہیں کہ کسی مجرم کو مقدمے کے ٹرائل میں بیٹھنے کی اجازت دی جائے۔
وکلا صفائی کی جانب سے عدالت میں درخواست دائر کرتے ہوئے استدعا کی گئی کہ 9 مئی سے متعلق 13 مقدمات کو یکجا کیا جائے کیونکہ تمام مقدمات میں ایک ہی سازش کا ذکر ہے لہٰذا ایک ہی فرد جرم عائد کی جائے۔
عدالت نے معطل لائسنس پر وکالت نامہ جمع کرانے پر پی ٹی آئی کی رہنما مشال یوسف زئی کو تحریری شوکاز نوٹس بھی جاری کردیا۔

انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس کی مزید سماعت 29 جنوری تک ملتوی کردی۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: بانی پی ٹی ا کی درخواست جی ایچ کیو عدالت میں جی ایچ کی حملہ کیس

پڑھیں:

کوہستان کرپشن اسکینڈل کے مرکزی ملزم قیصر اقبال اور انکی اہلیہ کا 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ منظور

پشاور:

اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل میں گرفتار مرکزی ملزم قیصر اقبال اور اہلیہ کو عدالت میں پیش کردیا گیا۔

احتساب عدالت کے جج امجد ضیاء نے مرکزی ملزم قیصر اقبال اور انکی اہلیہ کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

تفتیشی افسر کے مطابق ملزم قیصر اقبال اور انکی اہلیہ پر اسکینڈل میں 34 ارب روپے غبن کرنے کا الزام ہے۔

تفتیشی افسر کا کہنا ہے کہ دونوں ملزمان کے گھر سے چھاپے کے دوران 14 ارب روپے، سونے، قیمتی گاڑیوں اور دیگر اثاثوں کی ریکوری ہوئی۔

عدالت نے دونوں میاں بیوی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

متعلقہ مضامین

  • بانی پی ٹی آئی کے نامزد اپوزیشن لیڈر محمود اچکزئی کی تقرری مشکلات کا شکار
  • کوہستان کرپشن اسکینڈل کے مرکزی ملزم قیصر اقبال اور انکی اہلیہ کا 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ منظور
  • عمران خان کیخلاف مقدمات انسداد دہشتگردی عدالت منتقل
  • امریکا: دہشت گردی کی کوشش ناکام، 5 افراد گرفتار
  • انسداد دہشتگردی عدالت نے ٹی ایل پی کے 114 ملزمان کو رہا کر دیا
  • پاکستان میں امن کی ضمانت کابل کو دینا ہوگی، وزیر دفاع
  • سنگجانی جلسہ کیس، زین قریشی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
  • عمران خان کیخلاف 9 مئی کے 11 مقدمات کے ٹرائل کا نیا نوٹیفکیشن جاری
  • شیخ رشید کی بیرون ملک جانے کی درخواست منظور
  • سنگجانی جلسہ کیس: زین قریشی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری