جی ایچ کیو حملہ کیس: وکلا صفائی کی 9 مئی کے 13 مقدمات یکجا کرنے کی درخواست
اشاعت کی تاریخ: 25th, January 2025 GMT
کولاج فوٹو: سوشل میڈیا
بانی پی ٹی آئی کے خلاف جی ایچ کیو حملہ کیس میں مزید 3 گواہان کے بیانات ریکارڈ کرلیے گئے۔ وکلا صفائی نے 9 مئی سے متعلق 13 مقدمات کو یکجا کرنے کی درخواست دائر کردی۔
راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت 29 جنوری تک ملتوی کردی گئی۔ استغاثہ کے مزید 3 گواہان کے بیان ریکارڈ ہونے کے بعد مقدمہ میں مجموعی طور پر 12 گواہان کے بیانات ریکارڈ کیے جا چکے۔
پراسیکیوشن آئندہ سماعت پر بانی پی ٹی آئی کی درخواست بریت پر بحث مکمل کرے گی۔
اے ٹی سی جج امجد علی شاہ نے کمرہ عدالت میں فرد جرم پڑھ کر سنائی۔
عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی فیملی کو ٹرائل میں بیٹھنے کی اجازت دینے کی درخواست منظور کرلی۔ بشریٰ بی بی کو جی ایچ کیو ٹرائل میں بیٹھنے کی اجازت دینے پر پراسیکیوشن نے اعتراض دائر کردیا۔
پراسیکیوٹر ظہیر شاہ کا کہنا تھا کہ بشریٰ بی بی ایک مقدمہ میں مجرم ہیں، عدالت سے سزا ہو چکی، قانون میں مجرم کو کسی مقدمہ کے ٹرائل میں بیٹھنے کی اجازت دینے کی گنجائش نہیں۔
وکلا صفائی کی جانب سے 9 مئی سے متعلق 13 مقدمات کو یکجا کرنے کی درخواست بھی دائر کردی گئی۔ درخواست میں کہا گیا کہ تمام مقدمات میں ایک ہی سازش کا ذکر ہے، ایک ہی فرد جرم عائد کی جائے۔ 9 مئی سے متعلق تمام مقدمات یکجا کر کے ایک ہی ٹرائل کیا جائے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: جی ایچ کیو حملہ کیس کی درخواست بانی پی ٹی
پڑھیں:
مریم نواز کے جی ٹی روڈ پر مختلف شہروں کا سرپرائز وزٹ
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے سمبڑیال، وزیر آباد، سیالکوٹ،گھکڑ منڈی اور دیگر شہروں میں ’ستھرا پنجاب‘ کے تحت شہروں میں صفائی کا جائزہ لیا۔
وزیراعلیٰ نے روڈز کی عمومی صورت حال کا معائنہ اور تجاوزات کے خاتمے کے اقدامات کا مشاہدہ کیا، اور صفائی ستھرائی میں بہتر صورتحال کو سراہا۔
یہ بھی پڑھیں:ساڑے 12 لاکھ راشن کارڈز، مریم نواز نے پنجاب کے عوام کو خوشخبری سنادی
انہوں نے متعلقہ محکموں کو صفائی ستھرائی میں مزید بہتری کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ شہروں اور دیہات میں صفائی حکومت کی ذمہ داری ہے۔
مریم نواز نے شہریوں سے کہا کہ وہ گلی محلوں اور بازاروں کو صاف ستھرا رکھنے میں حکومت کی معاونت کریں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ستھرا پنجاب مریم نواز