سعودی وزیرخارجہ کی شامی رہنما احمد الشرع سے ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 25th, January 2025 GMT
شام کے انتظامی رہنما احمد الشرع سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے مصافحہ کررہے ہیں
دمشق (انٹرنیشنل ڈیسک) سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سرکاری دورے پر شام پہنچ گئے ہیں جہاں انہوںنے شام کی نئی انتظامیہ کے سربراہ احمد الشرع سے ملاقات کی۔ شام سے قبل انہوںنے جمعرات کے روز لبنان کا دورہ بھی کیا تھا۔ وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ شام کی نئی انتظامیہ خفیہ اور عوامی سطح پر صحیح باتیں کہہ رہی ہے۔ شام صحیح سمت میں آگے بڑھنے کے لیے بین الاقوامی برادری کے ساتھ کام کرنے کے لیے کھلا ہے۔ شام عالمی برادری کے ساتھ تعاون کرنے اور اس کے ساتھ جوابدہ طریقے سے نمٹنے کی بڑی خواہش اور فیصلہ کن ارادہ رکھتا ہے۔
.
ذریعہ: Al Qamar Online
پڑھیں:
بھوک سے بلکتے فلسطینی بچوں کی آہوں نے عالمی ضمیر کو جھنجھوڑ دیا، شیری رحمن
اسلام آباد (این این آئی)نائب صدر پیپلزپارٹی سینیٹر شیری رحمان نے کہاہے کہ بھوک سے بلکتے فلسطینی بچوں کی آہوں نے عالمی ضمیر کو جھنجھوڑ دیا،، فرانس اور برطانیہ کا فلسطین کو تسلیم کرنے کا فیصلہ خوش آئند اور بروقت ہے۔ فلسطین سے متعلق فرانس اور برطانیہ کے مؤقف پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے شیری رحمن نے کہاکہ ظلم کی انتہا کے بعد بالآخر دنیا کو غزہ کا درد محسوس ہونے لگا ہے۔ انہوںنے کہاکہ بھوک سے بلکتے فلسطینی بچوں کی آہوں نے عالمی ضمیر کو جھنجھوڑ دیا، فرانس اور برطانیہ کا فلسطین کو تسلیم کرنے کا فیصلہ خوش آئند اور بروقت ہے۔ انہوںنے کہاکہ برطانیہ اور فرانس کا یہ فیصلہ انصاف، انسانی ہمدردی اور عالمی امن کی سمت پہلا عملی قدم ہے۔ انہوںنے کہاکہ فرانس ، برطانیہ اور دیگر ممالک کے دباؤ کے بعد اسرائیل نے غزہ میں امدادی ٹرکوں کو داخل ہونے کی اجازت دی ۔ شیری رحمن نے کہاکہ غزہ میں روز زندگی نہیں، موت بانٹی جا رہی ہے، خوراک اور پانی کو ہتھیار بنا کر ظلم و بربریت کی انتہا کی گئی ۔انہوںنے کہاکہ کئی ماہ سے جاری اسرائیلی بمباری میں 60 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں، جن میں بڑی تعداد خواتین اور معصوم بچوں کی ہے۔ انہوںنے کہاکہ دو ریاستی حل ہی واحد راستہ ہے جو مشرقِ وسطیٰ میں دیرپا امن لا سکتا ہے۔ انہوںنے کہاکہ *اقوام متحدہ اور عالمی طاقتوں کو اب صرف بیانات نہیں بلکہ فوری، واضح اور مؤثر اقدامات کرنا ہوں گے۔ انہوںنے کہاکہ غزہ کے عوام کو صرف ہمدردی نہیں، تحفظ، خوراک، ادویات اور آزادی چاہیے۔انہوںنے کہاکہ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ اسرائیل فوری طور پر جنگ بندی کرے اور غزہ میں انسانی امداد کی مکمل بحالی کی اجازت دے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان ہر دور میں فلسطینی بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑا رہا ہے اور ہمیشہ رہے گا۔