فیصل آباد: الخدمت انور نذیر اسپتال کا صحت پر سیمینار
اشاعت کی تاریخ: 26th, January 2025 GMT
فیصل آباد (جسارت نیوز) الخدمت انور نذیر اسپتال کے زیر اہتمام صحت عامہ پر منعقدہ سیمینار میں ممتاز پیتھالوجسٹ پروفیسر ڈاکٹر طاہر مجید نے ’’صحت عامہ مسائل اور تدابیر‘‘ کے موضوع پر بھرپور سیشن کیا۔ انہوں نے کہا کہ صحت مند معاشرے کی بنیاد افراد کی جسمانی، ذہنی اور سماجی صحت پر منحصر ہے۔ اس سلسلے میں انہوں نے ان عوامل کا ذکر کیا جو صحت کو نقصان پہنچاتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ علامات بیماری نہیں ہوتیں بلکہ یہ بیماری کے اثرات ہوتے ہیں جنہیں عام طور پر بیماری سمجھ کر علاج شروع کیا جاتا ہے۔ ڈاکٹر طاہر مجید نے مریضوں پر زور دیا کہ وہ پہلے ڈاکٹر سے اپنے مرض کی تشخیص کروا کر علاج شروع کریں اور صحت مند زندگی گزارنے کے لیے صحت بخش عادات و اطوار کو اپنی روزمرہ زندگی کا حصہ بنائیں۔ چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی ڈاکٹر شفقت جاوید نے خطاب کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ مریض کو ڈاکٹر کی ہدایت کے مطابق ادویات کا استعمال اور پرہیز کا اہتمام کرنا چاہیے۔ اس موقع پر وائس چیئر پرسن میمونہ روحی، ڈائریکٹر فائنانس انجم اقبال بٹ، ممبران کور کمیٹی ڈاکٹر عبدالجبار عباسی، ڈاکٹر محمد اقبال اور ڈاکٹر محمد رفیق بھی موجود تھے۔ یاد رہے کہ الخدمت انور نذیر اسپتال اپنے مریضوں کی آگاہی کے لیے اس قسم کے سیمینار کا اہتمام باقاعدگی سے کرتا ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
نواز شریف انسٹی ٹیوٹ آف کینسر ٹریٹمنٹ اینڈ ریسرچ بل 2025 منظور
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب اسمبلی نے نواز شریف انسٹی ٹیوٹ آف کینسر ٹریٹمنٹ اینڈ ریسرچ بل 2025 منظور کرلیا۔بل کے تحت خود مختار ادارہ قائم کیا جائےگا جس کے بورڈ آف گورنرز، ایگزیکٹو کونسل اور ڈین سمیت ماہر ڈائریکٹرز کی تقرری ہوگی۔
تمام اہم عہدوں پر تقرری کے لیے اسپیشل سلیکشن بورڈ تشکیل دیا جائےگا۔ ادارے کے فنڈز کو سرکاری گرانٹس، عطیات اور عالمی امداد سے جوڑا جائےگا۔بل کے متن کے مطابق ادارے کو زمین خریدنے، رکھنے اور انتظام کرنےکا اختیار ہوگا۔بل کے مطابق سرکاری زمین کی فروخت یا منتقلی کے لیے حکومت کی منظوری ضروری ہوگی۔
دبئی سے آئی خاتون نے کسٹم ڈیوٹی مانگنے پر 10 تولے سونا ایئر پورٹ پر پھینک دیا، پھر کیا ہوا؟
پنجاب اسمبلی نے کینسرکی تشخیص سے متعلق قرارداد بھی کثرت رائے سے منظور کرلی۔قرارداد میں کہا گیا ہےکہ پنجاب سمیت ملک بھر میں کینسر کے مریضوں میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے، ہرآٹھ میں سے ایک خاتون بریسٹ کینسر کا شکار ہو رہی ہے،کینسر کی بروقت تشخیص اور علاج نہ ہونے سے اموات بڑھ رہی ہیں۔قرارداد میں کہا گیا کہ پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں کینسر کے مریضوں کے لیے صرف 410 بیڈز مختص ہیں، علاج و معالجے کے لیے جدید مشینری کی بھی شدید قلت ہے،کینسر کے مریضوں کو سرکاری سطح پر علاج معالجے کی جدید سہولیات فراہم کی جائیں۔
لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کے درمیان میچ کا ٹاس ہو گیا
مزید :