سوڈان:اسپتال پر ڈرون حملہ30افراد ہلاک ‘ درجنوں زخمی
اشاعت کی تاریخ: 26th, January 2025 GMT
دارفور(صباح نیوز)سوڈان کی ریاست شمالی دارفور کے شہر فاشر میں ‘سعودی ہسپتال’ کو ڈرون حملے کا نشانہ بنایا گیا۔ حملے میں 30 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے۔ عرب ٹی وی کے مطابق یہ بات طبی ذرائع نے ہفتے کے روز بتائی۔ذرائع نے شناخت ظاہر نہ کرنے کی درخواست پر بتایا کہ حملے میں شہر میں خدمات انجام دینے والے آخری ہسپتال کے ہنگامی شعبے کی عمارت کو بھی نقصان پہنچا۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو دل کی تکلیف، دو سٹنٹ ڈالے گئے
اسلام آباد س (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو دل میں تکلیف کے باعث ہسپتال منتقل کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق انہیں دل کا دورہ پڑا جس کے بعد بروقت طبی امداد فراہم کی گئی۔
نجی ٹی وی 365 نیوز نے ہسپتال ذرائعکے حوالے سے رپورٹ کیا کہ ڈاکٹروں نے شاہد خاقان عباسی کے دل کی شریانوں میں دو سٹنٹ ڈالے ہیں۔ ان کی حالت اب خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔
ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم اس وقت ڈاکٹروں کی خصوصی نگرانی میں ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ ان کے قریبی ساتھیوں اور پارٹی رہنماؤں نے عوام سے ان کی صحتیابی کے لیے دعا کی اپیل کی ہے۔
ایک روز میں چمن بارڈر کے ذریعے 10 ہزار 700 افغان شہری افغانستان واپس بھیج دیے گئے
مزید :