پاکستان میں ٹیسٹ کرکٹ کا نیا ریکارڈ بن گیا
اشاعت کی تاریخ: 26th, January 2025 GMT
پاکستان میں پہلی مرتبہ ٹیسٹ کرکٹ میں ایک دن کے دوران 20 وکٹیں گرنے کا ریکارڈ بن گیا۔ ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں اسپن کیلئے سازگار وکٹ پر کھیلا جانے والا سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ بیٹرز کے لیے ڈراؤنا خواب بن گیا۔ پہلے ویسٹ انڈیز کی ٹیم 163 رنز پر آل آؤٹ ہوئی جہاں پاکستان ٹیم کے اسپنرز نے مجموعی طور پر 9 وکٹیں حاصل کیں جس میں نعمان علی کی تاریخی ہیٹ ٹرک بھی شامل تھی۔ اسپنرز کا جادو یہیں ختم نہیں ہوا، بلکہ پاکستان ٹیم مہمان ٹیم کے اسکور کو برابر تک نہ کرسکی اور پوری ٹیم 154 پر ڈھیر ہوگئی۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے اس اننگز میں اسپنرز نے مجموعی طور پر 7 وکٹیں لیں۔ تاہم یہاں دلچسپ بات یہ ہے کہ دونوں ہی ٹیموں کی ٹیسٹ کے پہلے ہی روز 10، 10 وکٹیں گرگئیں۔ یوں پاکستان میں کسی بھی میچ میں پہلی مرتبہ ایک دن میں سب سے زیادہ یعنی 20 وکٹیں گرنے کا ریکارڈ بن گیا۔ اس سے قبل پاکستان میں ایک دن میں سب سے زیادہ وکٹوں کے گرنے کی تعداد 19 تھی اور یہ ریکارڈ ملتان میں اسی سیریز کے پہلے میچ کے دوران دوسرے روز بنا تھا۔ واضح رہے کہ رواں سیریز سے قبل پاکستان میں سب سے زیادہ وکٹیں گرنے کا ریکارڈ پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان ملتان میں ہی 2004 میں کھیلے گئے ٹیسٹ کے دوران بنا تھا۔ اس میچ کے دوسرے روز مجموعی طور پر 18 وکٹیں گری تھیں۔
.ذریعہ: Juraat
کلیدی لفظ: پاکستان میں بن گیا
پڑھیں:
پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں اضافہ ریکارڈ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 ستمبر2025ء) پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق بدھ کو انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں 01 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 281 روپے 50 پیسے ہو گئی ہے۔(جاری ہے)
انٹربینک مارکیٹ میں سعودی ریال کی قدر 75 روپے 03 پیسے جبکہ بحرینی دینار کی قدر 746 روپے 53 پیسے رہی۔اسی طرح عمانی ریال کی انٹربینک مارکیٹ میں قدر 731 روپے 14 پیسے رہی، کویتی دینار کی قدر 922 روپے 90 پیسے اور قطری ریال کی قدر 77 روپے 22 پیسے ریکارڈ کی گئی۔دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 282 روپے 45 پیسے اور قیمت فروخت 282 روپے 65 پیسے ریکارڈ کی گئی۔