صحت مند معاشرے کے قیام کیلیے صفائی ضروری ہے، فیاض محمود شیخ
اشاعت کی تاریخ: 26th, January 2025 GMT
شکارپور (نمائندہ جسارت) چیئرمین میونسپل کمیٹی فیاض محمود شیخ نے کہا ہے کہ صحت مند معاشرے کے قیام کے لیے شہر، گلی، محلوں، گھروں کو صاف ستھرا رکھنا ضروری ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میونسپل آفس میں میٹنگ کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ مختلف عید گاہوں، پارکس کے ترقیاتی کاموں کا جائزہ، شہر کو صاف ستھرا رکھنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں، غفلت برتنے والوں ملازمین کے خلاف محکمہ جاتی کارروائی کی جائے گی۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
آزاد ‘ محفوظ صحافت انصاف ‘ جمہوریت کی ضامن: سینیٹر عبدالکریم
لاہور (خصوصی نامہ نگار )مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کے امیر سینیٹر ڈاکٹر حافظ عبدالکریم نے صحافیوں کے خلاف جرائم کی روک تھام کے عالمی دن کے موقع پر کہا ہے کہ آزاد اور محفوظ صحافت ہی معاشرتی شفافیت‘ انصاف اور جمہوریت کی ضامن ہے۔ اپنے ایک پیغام میں حافظ عبدالکریم نے کہا کہ صحافی معاشرے کی آنکھ اور زبان ہیں۔ جو سچ کو عوام تک پہنچانے کے لیے دن رات جد و جہد کرتے ہیں۔ ان کے تحفظ کو یقینی بنانا حکومت‘ریاستی اداروں اور معاشرے کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ امیر مرکزی جمعیت اہلحدیث نے حکومتِ پاکستان اور متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا کہ صحافیوں کے خلاف تشدد، دھمکیوں اور دباؤ کے تمام واقعات کی شفاف تحقیقات کی جائیں اور مجرموں کو قانون کے مطابق سزا دی جائے۔ صحافت کی آزادی کو محدود کرنے کی ہر کوشش دراصل معاشرتی کمزوری کی علامت ہے۔