چائنا میڈیا گروپ “اسپرنگ فیسٹیول گالا اوورچر” آسٹریلیا کی خصوصی تقریب کا میلبورن میں انعقاد WhatsAppFacebookTwitter 0 26 January, 2025 سب نیوز


برلن ,:
آسٹریلیا میں چائنا میڈیا گروپ کی “اسپرنگ فیسٹیول گالا اوورچر ،گلوبل واچ اسپرنگ فیسٹیول گالا” تقریب میلبورن میں منعقد ہوئی۔

سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے شعبہ تشہیر کے نائب سربراہ اور چائنا میڈیا گروپ کے صدر شین ہائی شیونگ نے اس موقع پر ایک ویڈیو تقریر کی۔آسٹریلیا میں چین کے سفیر شیاؤ چھئین نے ویڈیو لنک کے ذریعے زندگی کے تمام شعبوں کے افراد کو نئے سال کی مبارکباد دی۔

میلبورن میں چین کے قونصل جنرل فانگ شن وین، وکٹوریہ کے گورنر کے نمائندے پال ہیمر اور ڈائریکٹر سوشل امپیکٹ اینڈ اسٹریٹجک پارٹنرشپس وکی ریڈ نے تقریب میں شرکت کی اور تقاریر کیں۔چین اور آسٹریلیا کی جانب سے زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے تقریباًً 200 مہمانوں نے تقریب میں شرکت کی۔

شین ہائی شیونگ نے اپنے وڈیو پیغام میں کہا کہ جشن بہار کا تہوار چینی قوم کے سب سے اہم روایتی تہواروں میں سے ایک ہے۔ یہ خاندان کے اتحاد،قومی امن و خوشحالی اور انسان اور فطرت کے درمیان ہم آہنگی کے گہرے جذبات اور ثقافتی مفہوم رکھتا ہے۔ یہ تہوار نہ صرف اقوام متحدہ کی جانب سے مقرر کردہ عالمی دن بن گیا ہے بلکہ گزشتہ سال اسے انسانیت کے غیر مادی ثقافتی ورثے کی فہرست میں بھی شامل کیا گیا ۔

” چائنیز نیو ایئر ” عالمی سطح پر تہذیب کے پھولوں میں اپنی ایک منفرد کشش کے ساتھ کھلتا ہے.

رواں سال کا چائنا میڈیا گروپ اسپرنگ فیسٹیول گالا اسپرنگ فیسٹیول کے انسانیت کے غیر مادی ثقافتی ورثے کی فہرست میں شامل ہونے کے بعد پہلا اسپرنگ فیسٹیول گالا ہے۔ 82 زبانوں میں نشریات سے بھر پور فائدہ اٹھاتے ہوئے، اور چائنا میڈیا گروپ

کے“5G+4K/8K+AI”تکنیکی جدت طرازی کے نتائج کو استعمال کرتے ہوئے ، اس گالا کے ذریعے چینی اور غیر ملکی ناظرین کو ” خوش قسمتی اور مسرت” پر مبنی ایک منفرد ثقافتی دعوت پیش کی جائے گی۔

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: اسپرنگ فیسٹیول گالا چائنا میڈیا گروپ میلبورن میں

پڑھیں:

معاشی خود انحصاری کیلئے سنجیدہ اور دیرپا اقدامات کی ضرورت :احسن اقبال

اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی) پاکستان ایسوسی آف ایگزبیشن انڈسٹری کے زیر اہتمام پاکستان بحرین انوسٹمنٹ سمٹ اینڈ سمارٹ ایکسپو کی لانچنگ تقریب گزشتہ روز مقامی ہوٹل میں ہو ئی ۔ مہمان خصوصی وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات احسن اقبال اور پاکستان میں تعینات بحرین کے سفیر محمد ابراہیم محمد عبدالقادر نے بطور خاص شرکت کی۔ چیئرمین PAEI فہد برلاس نے استقبالیہ تقریب سے خطاب کیا اور پاکستان ایسوسی آف ایگزبیشن انڈسٹری کے زیر اہتمام ہونے والی پاکستان، سعودی عرب اورلند ن میں ہونے والی کانفرنسز کے بارے میں بریفنگ دی۔ احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان کی معیشت اب بہتر ہو رہی ہے۔معاشی خود انحصاری کے لیے سنجیدہ اور دیرپا اقدامات کی ضرورت ہے،حکومت غیر ملکی سرمایہ کاروں کو مکمل تحفظ اور سازگار ماحول فراہم کر رہی ہے۔ 

متعلقہ مضامین

  • حاکمِ شارجہ نے 16ویں شارجہ چلڈرنز ریڈنگ فیسٹیول کا افتتاح کر دیا
  • چائنا میڈیا گروپ اور بین الاقوامی ہارس رائیڈنگ فیڈریشن کے مابین تعاون
  • رانا ثناء اللہ نے مودی کی سندھ طاس معاہدے پر عملدرآمد روکنے کی کوشش کو “پاگل پن” قرار دیدیا
  • “میں تمہیں مار دوں گا” بھارتی ہیڈکوچ کو قتل کی دھمکی
  • پہلگام حملہ: مودی کا سخت ردعمل، حملہ آوروں کو “تصور سے بھی بڑی سزا” دینے کا اعلان
  • کھیل میں سیاست؛ پہلگام واقعہ! “کرکٹ نہیں کھیلیں گے”
  • معاشی خود انحصاری کیلئے سنجیدہ اور دیرپا اقدامات کی ضرورت :احسن اقبال
  • علی سسٹرز کی پزیرائی میں آئی بی اے میں تقریب کا انعقاد
  • بیجنگ میں خصوصی پروگرام “شی جن پھنگ کی اقتصادی سوچ  کا مطالعہ ” کے موضوع پر سیمینار کا انعقاد 
  • “ملتان سلطانز کی قیمت بڑھائی تو نہیں خریدوں گا”