امریکا کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فلسطینیوں کو مصر اور اردن کے حوالے کرکے غزہ کو ’صاف‘ کرنے کی خواہش کا اظہار کردیا ہے۔

امریکی صدر نے ہفتے کے روز کہا ہے کہ میں نے اردن کے بادشاہ عبداللہ دوئم سے بات کی ہے اور مصر کے صدر سے بھی اس حوالے سے بات کرنے جارہا ہوں، غزہ ایک منہدم شدہ جگہ بن گیا ہے۔

انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں چاہتا ہوں غزہ کے لوگوں کو اردن اور مصر اپنے پاس رکھیں، آپ ڈیڑھ ملین لوگوں کی بات کررہے ہیں، اس تمام علاقے کو صاف کیا جاسکتا ہے، کئی صدیوں سے یہاں تنازعات ہوتے آرہے ہیں، مجھے نہیں معلوم لیکن کچھ نہ کچھ ہونا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیے:امریکا نے غزہ پر بعد از جنگ اسرائیلی قبضے کی مخالفت کردی

ٹرمپ نے غزہ سے فلسطینیوں کے انخلا کے بارے میں کہا کہ یہ عارضی بھی ہوسکتا ہے اور طویل المدت بھی۔

ان کا کہنا تھا کہ غزہ ایک مکمل طور پر تباہ شدہ جگہ بن گیا ہے اور لوگ وہاں مررہے ہیں، اس لیے میں کچھ عرب ممالک سے مل کر ان لوگوں کے لیے کسی دوسری جگہ رہائش کا بندوبست کروں گا تاکہ وہ وہاں امن سے رہ سکیں۔

یاد رہے کہ غزہ کو فسلطینیوں سے خالی کرنے کا مطالبہ اسرائیل میں دائیں بازو کی سخت گیر موقف رکھنے والی تنظیمیں بھی کرتی آئی ہیں۔

اس سے قبل اکتوبر میں اپنی انتخابی مہم کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ غزہ کو درست طریقے سے بحال کیا جائے تو یہ سیاحت کے لیے مشہور یورپی ملک موناکو سے بہتر تعمیر ہوسکتا ہے۔ تاہم اس بیان پر مبصرین نے انہیں تنقید کا نشانہ بناتےہوئے کہا تھا کہ وہ جنگ سے تباہ شدہ اس شہر کو ایک ریئل اسٹیٹ ڈیویلپر کی نظر سے دیکھ رہے ہیں۔ اس سے قبل ٹرمپ کے داماد جیرڈ کیشنر نے بھی متنازعہ بیان دیتے ہوئے کہا تھا کہ غزہ ساحل سمندر پر موجود ایک قیمتی پراپرٹی بن سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیے:غزہ جنگ: 21ویں صدی کی سب سے تباہ کن جنگ

ہفتے کے دن ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیل کے لیے ایک ٹن وزنی بموں کی منظوری بھی دے دی جو امریکا کی طرف سے اسے فراہم کیے جائیں گے۔ ان بموں کی اسرائیل کو فراہمی پر جو بائیڈن کے دور میں پابندی لگی تھی جو نومنتخب صدر نے ہٹا دی ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے حلف برداری سے قبل ہی اسرائیل کے لیے غیرمتزلزل تعاؤن کا اعلان کیا ہے تاہم ان کی جانب سے مشرق وسطیٰ کے لیے ان کی جامع پالیسی ابھی سامنے نہیں آئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

ceasefire Donald Trump Gaza Israel اسرائیل جنگ بندی حماس اسرائیل جنگ بندی ڈونلڈ ٹرمپ غزہ.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اسرائیل حماس اسرائیل جنگ بندی ڈونلڈ ٹرمپ ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ کو کے لیے تھا کہ کہ غزہ

پڑھیں:

بہت ہوگیا، اب افغان طالبان کی تجاویز نہیں حل چاہیے، جو ہم خود نکال لیں گے: ڈی جی آئی ایس پی آر

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل اب بہت ہوگئی، ہمیں افغان طالبان کی تجاویز نہیں، مسائل کا حل چاہیے، جو ہم خود نکال لیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

متعلقہ مضامین

  • نتن یاہو کے ساتھ اسرائیل میں اچھا برتاؤ نہیں ہو رہا وہاں مداخلت کرونگا، ٹرمپ
  • بہت ہوگیا، اب افغان طالبان کی تجاویز نہیں حل چاہیے، جو ہم خود نکال لیں گے: ڈی جی آئی ایس پی آر
  • اسرائیل کی غزہ اور لبنان میں سیز فائر معاہدے کی سنگین خلاف ورزیاں، تازہ حملوں میں 7 افراد شہید
  • غزہ میں مسلسل اسرائیل کی جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیاں جاری ہیں، بلال عباس قادری
  • کس پہ اعتبار کیا؟
  • غزہ میں اسرائیل فضائی حملے کے دوران نوجوان فلسطینی باکسر شہید
  • لاہور میں زیر زمین پانی کی سطح بلند کرنے کا منصوبہ 
  • اسرائیل نے 30 فلسطینیوں کی لاشیں واپس کردیں، غزہ پر بمباری سے مزید شہادتیں
  • اسرائیلی پابندیوں سے فلسطینیوں کو خوراک و پانی کی شدید کمی کا سامنا ہے، انروا
  • اسرائیل  نے 30 فلسطینیوں کی لاشیں ناصر اسپتال کے حوالے کردیں