آئی ایل ٹی 20 میں گلف جائنٹس نے سنسنی خیز مقابلے میں ایم آئی ایمریٹس کو ہرادیا WhatsAppFacebookTwitter 0 26 January, 2025 سب نیوز


ابوظہبی : ابوظہبی کے شیخ زاید اسٹیڈیم میں کھیلے گئے آئی ایل ٹی 20 کے تیسرے سیزن میں گلف جائنٹس نے شاندار جواب دیتے ہوئے ایم آئی ایم اے کو 2 وکٹوں سے شکست دیدی اس جیت سے گلف جائنٹس پوائنٹس ٹیبل پر 5 ویں نمبر پر آگئی۔
پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ایم آئی ایمریٹس کی شروعات سست رہی کیونکہ اس نے پاور پلے میں اوپنر کوشل پریرا کو 4 اور محمد وسیم کو 12 رنز پر کھو دیا۔

اس کے بعد فارم میں موجود ٹام بینٹن نے ایم آئی ایم ای کی بیٹنگ کو سنبھالا اور اپنے کپتان کی مدد کی۔
تاہم نکولس پورن صرف 8 رنز ہی بنا سکے جبکہ ڈین موسلے نے مزید 5 رنز بنائے جس کے بعد ایم آئی ایمریٹس کی ٹیم 4 وکٹوں کے نقصان پر 57 رنز ہی بنا سکی۔ بینٹن کے ساتھ کیرون پولارڈ بھی شامل تھے اور انہوں نے میدان میں قدم رکھا۔

بینٹن اور پولارڈ نے اسکور بورڈ کو اس وقت بھی متحرک رکھا بینٹن نے 15 ویں اوور میں اپنی نصف سنچری مکمل کی اور اگلے ہی اوور میں پولارڈ نے ایان خان کو 21 رنز کے اوور میں 3 چھکے لگائے۔
17 ویں اوور میں بینٹن 56 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے اور 66 رنز کی شاندار شراکت ختم ہوئی۔ ایم آئی ایمریٹس کو مضبوط اختتام کی ضرورت تھی تو پولارڈ کے ساتھ ساتھ عقیل حسین اور روماریو شیفرڈ نے بھی کچھ شاندار شاٹ کھیلے ۔ حسین 20، شیفرڈ 8 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے جبکہ ایم آئی ایمریٹس نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 151 رنز بنائے۔
گلف جائنٹس بھی تیز آغاز نہیں کرسکی کیونکہ کپتان جیمز ونس سب سے پہلے ایک رن پر آؤٹ ہوئے۔ اس کے فورا بعد جورڈن کاکس 9 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے چوتھے اوور میں گلف جائنٹس کا اسکور 2 وکٹوں کے نقصان پر 20 رنز تھا۔


اس کے بعد شمرون ہیٹ مائر اور ابراہیم زدران نے برتری حاصل کرنے کی کوشش کی تاہم جوزف نے ویسٹ انڈیز کے بائیں ہاتھ کے بلے باز کو 7 رنز پر آؤٹ کر دیا جس سے گلف جائنٹس پر مزید دباؤ بڑھ گیا۔ اس کے بعد فضل الحق فاروقی نے زدران کو 11 رنز پر آؤٹ کیا لیکن ٹام کرن دوسرے سرے پر موجود تھے۔ کرن اور مارک ایڈائر اس موقع پر کچھ اہم چوکے لگا رہے تھے اور جائنٹس کو ہدف کے 17 رنز کے اندر پہنچا دیا اس وقت 2 اوورز باقی تھے۔ ایان نے 6 گیندوں میں سے 11 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی اور اپنی ٹیم کو فتح دلانے میں اہم کردار ادا کیا۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: ایم آئی ایمریٹس میں گلف جائنٹس

پڑھیں:

حافظ آباد: شوہر کے سامنے خاتون کے گینگ ریپ میں ملوث تیسرا ملزم بھی مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک

پنجاب کے شہر حافظ آباد میں شوہر کے سامنے خاتون کے مبینہ گینگ ریپ میں ملوث تیسرا ملزم بھی مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگیا جب کہ گھناؤنے فعل میں ملوث 2  ملزمان پہلے ہی مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ہلاک ہوگئے تھے۔

رپورٹ کے مطابق پنچ پلہ کے قریب پولیس گشت پر تھی کہ ملزم کے ساتھیوں نے پولیس وین پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا۔

گینگ ریپ کا دوسرا ملزم لئیق عرف لئیقی 2 روز قبل مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگیا تھا۔

پولیس کے مطابق پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لئے کوٹ نانک کے قریب چھاپہ مارا تو انہوں نے پولیس پر فائرنگ کردی، جواب میں پولیس نے بھی اپنے دفاع میں جوابی کارروائی کی، فائرنگ کے نتیجے میں ملزم اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا تھا۔

حافظ آباد پولیس کے مطابق ملزم کی لاش کو مردہ خانے منتقل کردیا گیا، ملزم لئیق نے اپنے دو ساتھیوں اکرام مانگٹ اور خاور کے ساتھ مل کر خاتون سے اس کے خاوند کے سامنے باری باری جنسی زیادتی کا ارتکاب کیا تھا۔

حافظ آباد پولیس کے مطابق ملزمان کا چوتھا ساتھی چاند جنسی زیادتی کی وڈیو بناتا رہا، واقعہ ڈیرھ ماہ قبل مانگٹ اونچا کے علاقہ میں ہوا۔ واقعے کا ۔مقدمہ درج ہونے کے بعد چاروں ملزمان فرار ہوگئے تھے۔

گینگ ریپ کیس کا ایک ملزم خاور گزشتہ روز پولیس ریڈ کے دوران مبینہ طور پر اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا تھا، ایک ملزم لئیق آج مبینہ پولیس مقابلہ میں مارا گیا جب کہ اس کے 2 ساتھی ملزمان فرار ہو گئے۔

حافظ آباد پولیس کے مطابق فرار ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

2 جون کو حافظ آباد کے میں درج ہونے والے مبینہ گینگ ریپ کے مقدمے کی ایف آئی آر کے مطابق خاتون کو ریپ کا نشانہ بنانے کے بعد ملزمان نے دونوں میاں بیوی سے بھی مبینہ طور پر اسلحہ کے زور پر جنسی عمل کروایا، اس کی بھی ویڈیو بنائی اور فرار ہو گئے۔

مقامی پولیس نے کہا کہ واقعہ ایک ماہ سے زیادہ عرصے قبل پیش آیا لیکن گینگ ریپ کا شکار خاتون کے شوہر کے جانب سے مقدمے کا اندراج اس وقت کروایا گیا جب ملزمان کی جانب سے مبینہ گینگ ریپ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی گئی۔

مقدمے کے اندراج کے اگلے ہی دن 4 جون بروز بدھ کو مقامی پولیس نے ایک ملزم کو حراست میں لینے کا دعویٰ کیا اور پھر اسی رات ملزم کی پراسرار حالات میں ہلاکت ہوئی۔

سی ٹی ڈی حافظ آباد کے انچارج اعجاز احمد نے کہا تھا کہ ’ملزم کو حراست میں لینے کے بعد دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس کی ٹیم انھیں اپنے ساتھ لیکر جا رہی تھی کہ راستے میں ملزمان نے اپنے ساتھی کو چھڑانے کے لیے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی۔

اس واقعے سے متعلق حافظ آباد کے تھانہ کسوکی میں درج ایف آئی ار میں مدعی مقدمہ نے یہ موقف اختیار کیا کہ وہ 25 اپریل کو اپنی اہلیہ کے ہمراہ اپنی بہن کو ملنے کے لیے موٹر سائیکل پرنوشہرہ ورکاں گئے جب کہ گھر واپسی پر شام ہو گئی تھی اور راستے میں ان کی بیوی ایک شوگر مل کے پاس رفع حاجت کے لیے موٹرسائیکل سے اتریں۔

ایف آئی ار کے مطابق اسی اثنا میں ایک شخص نے مدعی مقدمہ سے شام کے وقت اس جگہ پر رکنے کی وجہ پوچھی جس پر انھوں نے بتایا کہ ان کی بیوی رفع حاجت کے لیے گئی ہے تو اسی وجہ سے وہ یہاں پر رکے ہوئے ہیں۔

مدعی مقدمہ کا مزید کہنا تھا کہ اسی دوران میں ملزم کا ایک اور ساتھی بھی وہاں پر آگیا اور اس کے کچھ دیر بعد ہی ملزمان کا تیسرا ساتھی بھی وہاں پہنچ گیا۔

اس واقعے کی ایف آئی آر میں مدعی مقدمہ نے دعویٰ کیا کہ ملزمان ان دونوں میاں بیوی کو کچھ فاصلے پر واقعہ قبرستان کے پاس لے گئے جہاں پر ان مسلح ملزمان نے دونوں میاں بیوی کو برہنہ کر دیا۔

مدعی مقدمہ نے بتایا کہ ملزمان نے (مدعی مقدمہ) کے ہاتھ پاؤں باندھ دیے اور ان کی آنکھوں کے سامنے ان کی بیوی کو مبینہ طور پر گینگ ریپ کا نشانہ بنایا جبکہ مدعی مقدمہ ایسا نہ کرنے کے حوالے سے ملزمان کی منتیں بھی کرتے رہے لیکن ملزمان باز نہ آئے اور ان کی بیوی کو ریپ کا نشانہ بناتے رہے۔

ایف آئی آر کے مطابق ملزمان جب اس خاتون کو مبینہ طور پر ریپ کا نشانہ بنا رہے تھے تو ان کا ایک ساتھی اس واقعے کی ویڈیو بھی بنا رہا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • فضل الہٰی نے پشاور کے تمام فیڈرز زبردستی آن کردیے، سسٹم اوور لوڈ، سپلائی معطل
  • لکی مروت: پولیس مقابلے میں فتنہ الخوارج کے 3 دہشتگرد ہلاک، پولیس اہلکار شہید
  • پرتگال نے اسپین کو شکست دے کر یوئیفانیشنز لیگ کا ٹائٹل دوسری بار جیت لیا
  • رواں مالی سال میں معیشت کی رفتار سست، اہم اہداف حاصل نہ ہو سکے
  • پرتگال نے یوئیفا نیشنز کپ کا ٹائٹل دوسری بار جیت لیا
  • فرنچ اوپن ٹینس؛ اسپین کے الکاریز 5 گھنٹے طویل مقابلے کے بعد جیت گئے
  • حافظ آباد: خاتون سے اجتماعی زیادتی کا تیسرا ملزم بھی پولیس مقابلے میں ہلاک
  • حافظ آباد: خاتون سے اجتماعی زیادتی، تیسرا ملزم بھی پولیس مقابلے میں ہلاک
  • حافظ آباد; شوہر کے سامنے خاتون سے اجتماعی زیادتی کرنے والاایک اورملزم پولیس مقابلے میں ہلاک
  • حافظ آباد: شوہر کے سامنے خاتون کے گینگ ریپ میں ملوث تیسرا ملزم بھی مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک