لیجنڈز کی ملاقات! آصف شعیب اختر کے گلے لگ گئے، ویڈیو وائرل
اشاعت کی تاریخ: 26th, January 2025 GMT
قومی ٹیم کے دو سابق فاسٹ بولنگ لیجنڈز کی امریکا میں ملاقات کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
امریکا میں ایک تقریب کے دوران راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر اور محمد آصف کی ملاقات ہوئی جس میں دونوں نے ایک دوسرے کو گلے لگالیا تاہم اس دوران آصف کی طرف سے جذباتی مناظر دیکھنے کو ملے۔
دونوں بالرز کے درمیان ماضی میں رشتے کبھی سازگار نہیں رہے تھے لیکن شعیب اختر نے ہمیشہ محمد آصف کی گیند پر گرفت اور بالنگ کو سراہا ہے۔
مزید پڑھیں: "چیمپئینز ٹرافی کیلئے صائم کا مسقبل داؤ پر نہیں لگانا"
سال 2007 ورلڈکپ سے قبل دونوں کرکٹرز کے درمیان ایک ناخوشگوار واقعہ رونما ہوا تھا جس میں راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر نے محمد آصف کو بیٹ مار دیا تھا جس کے بعد دونوں کو اسکواڈ سے باہر کرکے وطن واپس بھیج دیا گیا تھا۔
ماضی میں شعیب اختر اور محمد آصف کہہ چکے ہیں کہ دونوں کے درمیان ہاتھا پائی کی وجہ شاہد آفریدی بنے تھے، سابق کرکٹر نے اپنی سوانح عمری اور خود آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے کہا تھا کہ ڈریسنگ روم میں ہنسی مذاق میں محمد آصف میرا ساتھ دے رہے تھے جس پر شعیب ناراض ہوگئے اور واقعہ رونما ہوگیا۔
مزید پڑھیں: چیمپئینز ٹرافی؛ کیسا اسکواڈ منتخب کیا ہے! ہربھجن بھڑک اُٹھے
دوسری جانب دونوں فاسٹ بولر کی ملاقات کی ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد فینز کے چہرے کھل اُٹھے اور انہیں دونوں کی پرانی جوڑی یاد آگئی جس نے پاکستان کو کئی تاریخی میچز جتوانے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔
.
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
گاڑی کے شیشوں پر منٹوں میں حیران کن فن پارے، پیٹرول پمپ پر کام کرنے والا نوجوان آرٹسٹ سوشل میڈیا پر وائرل
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک نوجوان آرٹسٹ کو گاڑیوں کے شیشوں پر چند منٹوں میں فن پارے تخلیق کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔
ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ پیٹرول پمپ پر کام کرنے والا یہ باصلاحیت نوجوان پیٹرول ڈلوانے کے لیے آنے والی گاڑیوں کے شیشوں پر مختلف کرداروں اور خوبصورت مناظر کی تصویریں بناتا ہے۔ اس کے فن کی باریکی اور مہارت دیکھ کر صارفین داد دیے بغیر نہیں رہتے۔
@sheroz.finger.arteuro art ooh✨✨♬ Way down We Go – KALEO
نوجوان کے بنائے گئے آرٹ میں معروف کارٹون سمیت دیگر دلکش ڈیزائن شامل ہیں۔ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے اس نوجوان کی تخلیقی صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے اس کی حوصلہ افزائی کی۔
بہت سے صارفین کا کہنا تھا کہ ایسے ہنرمند نوجوانوں کو مناسب مواقع فراہم کیے جائیں تاکہ وہ اپنی صلاحیتوں کو مزید نکھار سکیں اور ملک کا نام روشن کریں۔
کئی صارفین نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو ٹیگ کیا کہ اس نوجوان کا فن ضائع نہیں ہونا چاہیے جبکہ چند صارفین کا خیال تھا کہ پاکستان میں ایسے بہت سا ٹیلنٹ ضائع ہو رہا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
فن پارے نوجوان آرٹسٹ ویڈیو وائرل