عمران خان پی ٹی آئی قیادت کی کارکردگی سے نالاں، بڑے پیمانے پرردوبدل کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 26th, January 2025 GMT
عمران خان پی ٹی آئی قیادت کی کارکردگی سے نالاں، بڑے پیمانے پرردوبدل کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 26 January, 2025 سب نیوز
اسلام آباد /پشاور (آئی پی ایس )بانی پی ٹی آئی نے خیبرپختونخوامیں ہٹائے گئے رہنماوں کوعہدوں پربحال کرنے کا فیصلہ کرلیا، صوبائی جنرل سیکریٹری کے لیے عاطف خان اورارباب شیرعلی کے نام زیرغورہیں، برطرف صوبائی وزیرشکیل خان کی دوبارہ کابینہ میں شمولیت متوقع ہے۔
پشاورمیں ممبرقومی اسمبلی عاطف خان نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی سے پی ٹی آئی رہنماوں کی ملاقات میں صوبے میں کرپشن اور گڈ گورنس پربات چیت ہوئی۔ صوبے میں چند وزراکے قلمدان واپس لینے کا امکان ہے۔رہنما پی ٹی آئی عاطف خان نے بتایا کہ چند وزرا کے حوالے سے بانی پی ٹی آئی کوشکایات موصول ہوئیں۔ بانی پی ٹی آئی نے تحقیقات کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ الزامات درست ثابت ہونے پرکارروائی کی جائے گی۔دوسری جانب پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف ملک احمد خان بچھراورتحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ کی گزشتہ روزاڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔
ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی پنجاب کی قیادت سے بھی نالاں نظرآئے اورپنجاب میں تنظیم نوکرنے کا کہا، بانی پی ٹی آئی نے سلمان اکرم راجہ کو پنجاب میں تنظیم نوکا حکم بھی دیا۔ذرائع نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی نے سلمان اکرم راجہ کو فعال رہنماوں کو پنجاب میں پارٹی عہدے دینے کا کہا ہے اورعالیہ حمزہ کو پنجاب اہم ذمہ داریاں سونپنے کی ہدایت کی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے 8فروری کے احتجاج کے حوالے سے اہم ہدایات جاری کی ہیں، بانی پی ٹی آئی نے پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کی کارکردگی کو بھی سراہا۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: پی ٹی آئی
پڑھیں:
یہ کہنا قبل ازوقت ہے کہ شاہ محمودقریشی پارٹی قیادت سنبھالیں گے،سلمان اکرم راجہ
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ یہ کہنا قبل ازوقت ہے کہ شاہ محمود قریشی پارٹی قیادت سنبھالیں گے۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سلمان اکرم راجہ کاکہناتھا کہ شاہ محمود قریشی پر 8سے9مقدمات ابھی باقی ہیں،ابھی دیکھنا ہے فیصلہ ساز اور منصوبہ ساز کیا کرنا چاہتے ہیں،ان کاکہناتھا کہ ہم عدلیہ کی آزادی کیلئے لڑتے رہیں گے،پورا نظام کنٹرول میں ہے، یہ عوام کیلئے بڑا چیلنج ہے۔
مزید :