لاہور سے لاپتا خاتون وکیل کی لاش حافظ آباد کی نہر سے برآمد
اشاعت کی تاریخ: 26th, January 2025 GMT
لاہور:
نواب ٹاون کے علاقے سے لاپتا ہونے والی خاتون وکیل کی لاش حافظ آباد کی نہر سے برآمد کر لی گئی۔
پولیس کے مطابق سائرہ کی لاش بوری میں بند تھی جس کی شناخت کرنا بھی مشکل تھی۔
ایڈووکیٹ سائرہ کے لاپتا ہونے کی ایف آئی آر بہن عائشہ کی مدعیت میں تھانہ نواب ٹاون میں درج کی گئی تھی۔ حافظ آباد پولیس نے ایف آئی ار درج کرکے لاش کی تدفین کر دی۔
لاہور پولیس اطلاع ملتے ہی حافظ آباد روانہ ہوگئی، مقتولہ کی کچھ عرصہ پہلے بلال نامی شخص شادی ہوئی تھی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: حافظ آباد
پڑھیں:
حیدرآباد و نواب شاہ میں انٹربورڈ کے سالانہ امتحانات کا آغاز
—فائل فوٹوحیدرآباد اور نواب شاہ میں گیارویں و بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آغاز ہو گیا۔
ناظم امتحانات کے مطابق امتحانات حیدرآباد، جامشورو، مٹیاری، ٹنڈو محمد خان، بدین، ٹھٹھہ اور دادو سمیت 9 اضلاع میں منعقد ہو رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ امتحانات میں ایک لاکھ 29 ہزار 904 طلباء اور طالبات حصہ لے رہے ہیں، جس کےلیے 214 امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں۔
کراچی انٹر بورڈ کے تحت سالانہ امتحانات کا آغاز آج سے ہو گا، امتحانات میں ایک لاکھ 26 ہزار 500 سے زائد طلبہ و طالبات شرکت کریں گے۔
دوسری جانب تعلیمی بورڈ شہید بینظیر آباد کے تحت بھی گیارہویں اور بارہویں جماعت کے امتحانات کا آغاز ہو گیا ہے۔
اس حوالے سے چیئرمن تعلیمی بورڈ کا کہنا ہے کہ سانگھڑ، نوشہروفیروز اور بینظیر آباد کے 82 ہزار امیدوار امتحان دے رہے ہیں۔
چیئرمین نے کہا کہ ڈویژن بھر میں 123 امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں جبکہ 20 ویجیلنس ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔