حکومت ختم ہوئی تو زیادہ نقصان مسلم لیگ ( ن ) کو ہوگا، گورنر پنجاب
اشاعت کی تاریخ: 26th, January 2025 GMT
لاہور: گورنر پنجاب سلیم حیدر نے کہا ہے کہ حکومت ختم ہوئی تو سب سے زیادہ نقصان مسلم لیگ ( ن ) کو ہوگا۔
مہمند لوئر جرگہ کے نمائندہ وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کا کہنا تھا کہ سب نے مل کر پاکستان کی ترقی و استحکام کیلئے کام کرنا ہے، پاکستان میں تمام زبانوں کے لوگ ووٹ ڈالنے کا حق رکھتے ہیں، حکومت پختون قوم کے شناختی کارڈ اور پاسپورٹ کے حصول میں آسانیاں پیدا کرے۔
گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی مہمند لوئر جرگہ کے مسائل حل کرنے میں کردار ادا کرے گی۔
سلیم حیدر کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی آزادی صحافت پر یقین رکھتی ہے، حکومت کو چاہیے تھا صحافیوں سے مشاورت کے بعد پیکا قانون بناتے۔
انہوں نے کہاکہ تمام تر مخالفت کے باوجود ن لیگ کو حکومت بنانے کیلئے ساتھ دیا، حکومت ختم ہوئی تو سب سے زیادہ نقصان مسلم لیگ ( ن ) کو ہوگا ، اُسے سوچنا چاہیے، ن لیگ کو یہ بھی سوچنا چاہیے کہ پیپلزپارٹی ن لیگ سے ملی تو شہبازشریف وزیراعظم بنے۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی اورمسلم لیگ ن کوملک کی خاطر مذاکرات کا راستہ اپنانا چاہیے، صدر آصف زرداری مفاہمت کے بادشاہ ہیں ، وہ مفاہمت کی سیاست پر یقین رکھتے ہیں۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: گورنر پنجاب
پڑھیں:
سندھ حکومت کراچی کی عوام سے زیادتیاں بند کرے، بلال سلیم قادری
اپنے بیان میں سیکرٹری جنرل پاکستان سنی تحریک نے کہا کہ سندھ حکومت اور شہری انتظامیہ عوام کے مسائل حل کرنے کے بجائے ان پر بوجھ ڈال رہی ہے، حکومت وقت کو ہوش کے ناخن لینے چاہئیں اور عوام کو ریلیف دینے کے اقدامات کرنے چاہئیں، نہ کہ نئے نئے طریقوں سے ان کی جیبوں پر ڈاکا ڈالا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان سنی تحریک کے مرکزی سیکرٹری جنرل صاحبزادہ علامہ بلال سلیم قادری نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کراچی کی عوام کے ساتھ مسلسل زیادتیاں کر رہی ہے، شہری بنیادی سہولیات سے محروم ہیں، پینے کا پانی، صفائی ستھرائی، سڑکوں کی مرمت اور نکاسی آب کے مسائل نے عوام کی زندگی اجیرن بنا دی ہے، سندھ حکومت اپنی ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کے بجائے کراچی کے عوام کے مسائل حل کرے، حکمرانوں نے شہرِ قائد کو نظر انداز کرکے عوام کے صبر کا امتحان لیا ہے۔
بلال سلیم قادری نے کہا کہ کراچی ملک کی معاشی شہ رگ ہے، اگر کراچی کو تباہ کیا گیا تو پورے ملک کی معیشت متاثر ہوگی، حکومت وقت ہوش کے ناخن لے اور کراچی کے عوام سے زیادتیاں بند کرے۔ بلال سلیم قادری کا کہنا تھا کہ کراچی کے شہریوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا جا رہا ہے، کبھی بھاری ٹیکسوں کے نام پر تو کبھی ای چالان کے ذریعے عوام پر ظلم ڈھایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت اور شہری انتظامیہ عوام کے مسائل حل کرنے کے بجائے ان پر بوجھ ڈال رہی ہے، حکومت وقت کو ہوش کے ناخن لینے چاہئیں اور عوام کو ریلیف دینے کے اقدامات کرنے چاہئیں، نہ کہ نئے نئے طریقوں سے ان کی جیبوں پر ڈاکا ڈالا جائے۔