27ویں شب رجب المرجب عقیدت واحترام سے منائیں گے‘جماعت اہلسنت
اشاعت کی تاریخ: 27th, January 2025 GMT
کراچی (اسٹاف رپورٹر)جماعت اہلسنّت پاکستان کے تحت ملک بھر کی طرح کراچی میں بھی معراج النبیؐ27ویں شب رجب المرجب برو ز پیر 27جنوری کو نہایت عقیدت و احترام اور مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جائے گی۔ شہر بھر میں محافل ذکر معراج منعقد ہو ں گی۔ علمائے کرام سرکارؐ کے عظیم معجزہ معراج شریف کے واقعات و فضائل بیان کریں گے۔ مساجد میں محافل ذکرو نعت،قصیدہ بردہ،قصیدہ معراجیہ، درود شریف، صلوٰ ۃتسبیح، نوافل اور خصوصی دعاؤں کااہتمام کیا جائے گا۔ شب معراج النبیؐ کا مرکزی اجتماع بروز پیر جامع مسجد میمن مصلح الدین گارڈن (کھوڑی گارڈن)میں بعد نماز عشامنعقد ہوگا، اجتماع سے امیر جماعت اہلسنّت علامہ سید شاہ عبد الحق قادری خطاب فرمائیں گے۔جما عت اہلسنّت کے رہنماؤں نے کہا کہ یوم معراج النبیؐ کے موقع پر سیکورٹی ادارے مساجد، مدارس،مزارات،خانقاہوں و دیگر مقامات پر منعقدہ اجتماعات کی سیکورٹی یقینی بنائیں نیزمقامی انتظامیہ بلدیاتی ادارے مساجد کے اطراف صفائی ستھرائی اور روشنی کے ترجیح بنیادوں پر انتظامات کریں۔ نیزجماعت اہلسنّت پاکستان کراچی کے امیر علامہ شا ہ عبد الحق قادری نے کہا کہ معجزہ معراج حضور ؐپر نو ر کا عظیم معجزہ ہے جو سچائی،حقانیت اور اللہ تعالیٰ کے کمالات کا مظہر ہے۔آپ کو شب معراج میں اللہ تعالیٰ نے انوار و اسرار اور قرب خاص کا شرف عطا فرمایاعقل انسانی اس کے ادراک سے قاصر ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: اہلسن ت
پڑھیں:
گریٹر ڈائیلاگ ضرورت، جب بھی آئین سے تجاوز ہوا مسائل بڑھے: حافظ نعیم
لاہور+سرگودھا (خصوصی نامہ نگار+نمائندہ خصوصی +نامہ نگار) جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ انجینئر حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ ملکی مسائل کے حل کے لیے گریٹر ڈائیلاگ وقت کی ضرورت ہے۔ آئینی حدود سے جب بھی تجاوز کیا گیا، ملک میں بے چینی بڑھی اور مسائل میں اضافہ ہوا۔ لاہور میں تحریک انصاف کے رہنماء میاں محمد اظہر کے انتقال پر تعزیت کے بعد لیاقت بلوچ کی موجودگی میں سابق وفاقی وزیر حماد اظہر کے ہمراہ ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ اصولوں کو سامنے رکھنا ہوگا، آئین میں ہر پارٹی، جماعت اور ادارے کے لیے فریم ورک موجود ہے اور سب کو اسی حدود میں رہ کر کام کرنا ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ سب کو سوچنا چاہیے کہ ملک کو اسی طرح چلنے دینا چاہیے یا مسائل کے حل کے لیے مل بیٹھیں۔ حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ میاں اظہر سیاسی تعلق میں وضع داری کے حامل شخصیت تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ میاں اظہر ہمارے بزرگ تھے۔ جماعت کے وفد نے حماد اظہر سے تعزیت کی اور ان کے والد کے انتقال پر دُکھ کا اظہار کیا اور مغفرت کے لیے دعا کی۔دریں اثنا جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمن نے سرگودھا آمد پر مرکز جماعت اسلامی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں مک مکا کی سیاست جاری ہے اور عوام کا استحصال کیا جا رہا ہے۔ ریزرو سیٹوں کو ناجائز طریقے سے ن لیگ، پیپلز پارٹی اور جے یو آئی نے اپنے حق میں استعمال کیا جو کہ آئین اور جمہوریت کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ پی ٹی آئی قیادت نے احتجاج کی بجائے مک مکا کی راہ اختیار کی۔ جماعت اسلامی نے عوام کے درپش مسائل پر مبنی "چارٹر آف ایشوز" مرتب کرنے اور ایک بھرپور عوامی تحریک شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے جو پورے ملک میں جاری تحریک کا حصہ ہوگی۔