پاکستان مرکزی مسلم لیگ کا حقوق سندھ مارچ بدین پہنچ گیا
اشاعت کی تاریخ: 27th, January 2025 GMT
بدین (نمائندہ جسارت)پاکستان مرکزی مسلم لیگ کا حقوق سندھ مارچ کے شرکا ایک بہت بڑے جلوس کی صورت میں مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو ، صوبائی صدر فیصل ندیم اور کراچی کے صدر احمد ندیم کی قیادت میں ٹھٹھہ ، سجاول اور گولارچی سے ہوتا ہوا بدین پہنچا ، مارچ کے شرکا کا بدین پہنچنے پر بدین کے صدر عاطف گجر شعیب سندھی ، راشد آرائیں ، حافظ محمد انور ، عقیل لغاری اور دیگر کی قیادت میں کارکنوں نے شاندار استقبال کیا۔ اس موقع پر رات گئے شاہ نواز چوک بدین پر ایک بڑے عوامی اجتماع سے پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو ، صوبائی صدر فیصل ندیم اور کراچی کے صدر احمد ندیم اعوان بدین ضلع کے صدر عاطف گجر حیدرآباد ڈویژن کے صدر عقیل احمد ، خالد سیف اور دیگر نے کہا کہ کراچی سے بدین تک عوام نے اپنے حقوق کیلئے نکل کر اپنے روشن کل کی خاطر سندھ پر قابض فارم 47 کے چور حکمرانوں کے خلاف فیصلہ دے دیا ہے ، انہوں نے کہا کہ حقوق سندھ مارچ سندھ کی عوام کو کچے اورپکے کے ڈاکوئوں سے نجات دلانے کا ایک عزم اور تحریک ہے، سندھ کے شہریوں کو کچے اور پکے کے ڈاکووں سے نجات دلا کر دم لیں گے انہوں نے کہا کہ سندھ پر مسلط اور قابض ٹولے نے سندھ کو نیلام گھر بنا کر زمین معدنیات دریا پھاڑ وسائل سب کی بولی لگا رکھی ہے ، انہوں نے کہا کہ سندھ کے حکمرانوں نے ہر ادارے کو تباہ کر دیا ہے عوام کو صحت تعل?م پانی جیسی بنیادی سہولیات بھی دستیاب نہیں کرپٹ حکمرانوں نے سندھ کی تعلیم اور تعلیمی اداروں کو بھی نہیں بخشا۔ ان کا کہنا تھا کہ حقوق سندھ مارچ کیلئے عوام کا جوش وخروش دیکھ کر وسائل پر قابض مافیا اپنی شکست کا خوف محسوس کرنے لگا ہے اور بوکھلاہٹ کا شکار ہو گئے ہیں، حقوق سندھ مارچ صرف لوگوں کے بنیادی حقوق کی جنگ نہیں بلکہ ان افراد سے نجات حاصل کرنے کا عزم ہے جو عوام کی فلاح کے بجائے صرف اپنے ذاتی مفادات کے لیے سرگرم ہیں۔ مرکزی مسلم لیگ عوامی حقوق پر ڈاکہ ڈالنے والوں کے خلاف اور عوام کے حقوق کے حصول تک اپنی جدوجہد کو جاری رکھے گی، مقررین نے شرکا سے سوال کیا کہ پیپلز پارٹی نے 1970ء سے اب تک عوام کو روٹی، کپڑا اور مکان دیا جبکہ پیپلز پارٹی کے امیدواروں نے انتخابی مہم میں بلند دعوے کرنے والوں نے عوام کو دھوکہ دیا بجلی مفت دینے والے دعوے بے وقوف بنایا انہوں نے کہا کہ عوام اپنے ووٹ کا سوچ سمجھ کر فیصلہ کریں ہم سندھ کے عوام کے حقوق کے لیے عوام کے ساتھ کھڑے ہیں اور سندھ پر قابض مافیا کو اقتدار سے نکال باہر کریں گے۔ حقوق سندھ مارچ کے شرکا گزشتہ روز ماتلی سے ڈگری سے ہوتے ہوئے میرپورخاص کیلیے روانہ ہوگئے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: انہوں نے کہا کہ مرکزی مسلم لیگ عوام کو کے صدر
پڑھیں:
پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے سابق صدر ساتھیوں سمیت ن لیگ میں شامل
اسلام آباد:وزیراعظم سے پی ٹی آئی کے سابق صوبائی صدر اور سابق صوبائی وزیر نواب زادہ محسن علی خان نے ملاقات کی اور اپنے بیٹے شہریار اور ساتھیوں سمیت (ن) لیگ میں شامل ہوگئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ ن کے صوبائی صدر اور وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان انجینئر امیر مقام بھی موجود تھے۔
وزیراعظم نے نوابزادہ محسن علی خان کا پاکستان مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا خیر مقدم کیا اور کہا کہ امید ہے آپ خیبر پختونخوا میں پاکستان مسلم لیگ ن کی پالیسیوں کو فروغ دینے اور عوامی روابط بڑھانے کے حوالے سے اپنا فعال کردار ادا کریں گے۔
وزیراعظم نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے عوام کی فلاح و بہبود اور وہاں امن و امان کے فروغ کے لئے وفاقی حکومت ہر ممکن کردار ادا کرتی رہے گی۔