جنوبی لبنان میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 22 افراد شہید
اشاعت کی تاریخ: 27th, January 2025 GMT
بیروت: جنوبی لبنان میں جنگ بندی معاہدے کی ڈیڈ لائن گزرنے کے بعد اپنے گھروں کو واپس جانے والے لبنانی شہریوں پر اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 22 افراد شہید ہوگئے۔ اس حملے میں 124 افراد زخمی بھی ہوئے۔
لبنانی حکام کے مطابق شہید ہونے والوں میں ایک فوجی اہلکار اور چھ خواتین شامل ہیں۔ اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان کے 19 دیہاتوں میں شہریوں کو نشانہ بنایا جو اپنے گھروں کی طرف واپس آ رہے تھے۔
یاد رہے کہ لبنان اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی معاہدے کے تحت اسرائیل کو جنوبی لبنان سے دو ماہ کے اندر انخلا کرنا تھا، مگر اسرائیلی فوج نے اس وعدے پر عمل نہیں کیا اور حال ہی میں جنوبی لبنان چھوڑنے سے انکار کر دیا۔ اس کے باوجود، آج صبح سے لبنانی شہریوں نے فوجی ہدایات کے برعکس اپنے علاقوں میں واپس جانا شروع کر دیا تھا، اور انہوں نے فوجی چیک پوائنٹس اور رکاوٹیں عبور کیں۔ بعض علاقوں میں شہری اسرائیلی ٹینکوں اور فوجیوں کے سامنے آ گئے.
ذریعہ: Nai Baat
کلیدی لفظ: اسرائیلی فوج
پڑھیں:
اسرائیلی حملے، 24 گھنٹے میں مزید 5 فلسطینی شہید
غزہ میں اسرائیل کی جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیاں تسلسل کے ساتھ جاری ہیں۔ 24 گھنٹوں کے دوران حملوں میں مزید 5 فلسطینی شہید کردیے۔
محکمہ صحت غزہ نے کہا ہے کہ اسرائیلی کی جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیوں میں اب تک 226 فلسطینی شہید اور 594 زخمی ہوچکے ہیں۔
حکام کے مطابق غزہ میں ملبے سے مزید 17 فلسطینیوں کی لاشیں ملی ہیں، یوں اب تک ملنے والی لاشوں کی تعداد 499 ہوچکی ہے۔
غزہ حکام کے مطابق ملبے سے لاشیں ملنے کے بعد اسرائیلی حملوں سے شہید ہونے والوں کی تعداد 68 ہزار 858 ہوگئی ہے۔