پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر عمر بابر انتقال کرگئے۔
اشاعت کی تاریخ: 27th, January 2025 GMT
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر عمر بابراچانک دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے ۔ ڈاکٹر عمر بابر اپنے دفتر میں معمول کے کاموں میں مصروف تھے کہ اچانک انہیں دل کا دورہ پڑا، انہیں فوراً قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا مگر ان کی حالت سنبھل نہ سکی اور وہ انتقال کرگئے، ان کی وفات پر پی ٹی آئی کے رہنمائوں اور کارکنوں نے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ڈاکٹر عمر بابر ایک باصلاحیت اور محنتی شخصیت کے مالک تھے، جنہوں نے اپنے کیریئر میں اہم عہدوں پر فائز رہ کر عوام کی خدمت کی۔ ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، خاص طور پر بلوچستان میں پی ٹی آئی کے لئے ان کی سیاسی جدوجہد اور پارٹی کی تنظیم سازی میں ان کا کردار نمایاں تھا۔یاد رہے ڈاکٹر عمر بابر پی ٹی آئی کی سٹینڈنگ کمیٹی احتساب اور ڈسپلن کے صوبائی ہیڈ کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے اور سابق ایڈیشنل چیف سیکرٹری بلوچستان بھی تھے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: ڈاکٹر عمر بابر پی ٹی آئی
پڑھیں:
ایم ڈبلیو ایم کے وفد کی کیتھولک چرچ آمد، پوپ فرانسس کے انتقال پر اظہار افسوس
انجینئر سخاوت علی سیال نے کہا کہ پوپ فرانسس نے انسانیت، رواداری اور محبت کا پیغام عام کیا، پوپ فرانسس کی امن اور بین المذاھب مکالمے کے فروغ کے لیے خدمات کو تادیر یاد رکھا جائے گا اور فلسطین پر پوپ کے اصولی موقف کو عالم اسلام میں قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین عزاداری ونگ جنوبی پنجاب کے وفد نے صوبائی صدر عزاداری ونگ و ممبر ڈویژنل امن کمیٹی ملتان انجینئر مہر سخاوت علی سیال کی قیادت میں ملتان میں کیتھولک چرچ ملتان کا دورہ کیا، مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس کے انتقال پر اظہار افسوس اور تعزیت کی۔ بشپ یوسف سوہان نے وفد کا استقبال کیا اور اظہار ہمدردی کرنے پر شکریہ ادا کیا۔ ایم ڈبلیو ایم کے وفد نے پوپ فرانسس کے بین المذاھب ہم آہنگی اور پرامن بقائے باہمی کے عزم کو خراج تحسین پیش کیا، انجینئر سخاوت علی سیال نے کہا کہ پوپ فرانسس نے انسانیت، رواداری اور محبت کا پیغام عام کیا، پوپ فرانسس کی امن اور بین المذاھب مکالمے کے فروغ کے لیے خدمات کو تادیر یاد رکھا جائے گا اور فلسطین پر پوپ کے اصولی موقف کو عالم اسلام میں قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔