پاراچنار کوئی شیعہ سنی مسئلہ نہیں دہشتگردی ہے، سید احمد اقبال رضوی
اشاعت کی تاریخ: 27th, January 2025 GMT
لاہور میں اجلاس سے خطاب میں ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے وائس چیئرمین کا کہنا تھا کہ کچھ قوتوں نے اسے فرقہ واریت کا رنگ دینے کی کوشش کی، جبکہ مقامی شیعہ اور سنی حضرات نے مل کر اسے ناکام بنا دیا، پارا چنار کے شیعہ اور سنی مل کر رہنا چاہتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ پنجاب کے صوبائی سیکریٹریٹ میں اجلاس سے خطاب میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے وائس چیئرمین علامہ سید احمد اقبال رضوی نے کہا کہ پارا چنار کا مسئلہ کوئی شیعہ و سنی مسئلہ نہیں بلکہ یہ ایک دشت گردی ہے، اگر امن معاہدے پر عملدرآمد ہو جاتا تو یہ واقعات رونما نہ ہوتے۔ انہوں نے کہا کہ کچھ قوتوں نے اسے فرقہ واریت کا رنگ دینے کی کوشش کی، جبکہ مقامی شیعہ اور سنی حضرات نے مل کر اسے ناکام بنا دیا، پارا چنار کے شیعہ اور سنی مل کر رہنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان شاء اللہ اگر ہم سب مل کر ایک آواز بنے تو کشمیر بھی آزاد کرایا جا سکتا ہے، مگر کشمیر کی آزادی میں دشمن کی بجائے مسلمان نام نہاد حکمران رکاوٹ بنے ہوئے ہیں۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: شیعہ اور سنی
پڑھیں:
اداکارہ شرمین حنا رضوی نے شوہر سے علیحدگی کی تصدیق کر دی
پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ شرمین حنا رضوی نے اپنے شوہر عمار احمد خان سے علیحدگی کی تصدیق کر دی ہے۔ سوشل میڈیا پر جاری ایک پیغام میں اداکارہ نے مداحوں کو مطلع کیا کہ وہ اور ان کے شوہر علیحدگی کے مرحلے سے گزر رہے ہیں تاہم ابھی طلاق کا کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا۔ اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر حنا رضوی نے تحریر کیا کہ وہ دل پر بوجھ کے ساتھ یہ اعلان کر رہی ہیں کہ وہ اور ان کے شوہر فی الحال الگ ہو چکے ہیں۔ دونوں کو اس رشتے کے مستقبل کے حوالے سے غور و فکر کے لیے وقت درکار ہے۔ اداکارہ نے عوام سے اپیل کی کہ ان کی نجی زندگی کا احترام کیا جائے اور کسی قسم کے منفی تبصرے سے گریز کیا جائے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ شادی کے معاملات کو صرف وہی دو لوگ بہتر طور پر سمجھ سکتے ہیں جو اس بندھن میں بندھے ہوں۔ حنا رضوی نے مزید کہا کہ یہ فیصلہ ان کے لیے نہایت مشکل تھا اور دونوں اس وقت جذباتی دباؤ میں ہیں۔ اداکارہ نے ان افراد پر بھی ناراضگی کا اظہار کیا جو سوشل میڈیا پر ان کی نجی زندگی پر تبصرے کر رہے ہیں۔ چند روز قبل اداکارہ نے اپنی انسٹاگرام اسٹوریز میں بھی ایسے پیغامات شیئر کیے تھے جن سے ان کی ازدواجی زندگی میں پیدا ہونے والی دوریوں کا عندیہ مل رہا تھا۔ یاد رہے کہ شرمین حنا رضوی اور عمار احمد خان کی شادی اپریل 2024 میں ہوئی تھی جس میں شوبز انڈسٹری کی معروف شخصیات اور دونوں خاندانوں کے قریبی افراد نے شرکت کی تھی۔ شادی کے کچھ ہی ماہ بعد علیحدگی کی خبر نے مداحوں کو حیران کر دیا ہے۔