شدید دھند کے باعث سیالکوٹ موٹروے ایم 11 ٹریفک کے لیے بند
اشاعت کی تاریخ: 27th, January 2025 GMT
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جنوری2025ء)سیالکوٹ موٹروے ایم 11 کو شدید دھند کے باعث ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔ترجمان موٹروے پولیس سید عمران احمد کے مطابق موٹروے کو عوام کی حفاظت اور محفوظ سفر کو یقینی بنانے کے لیے بند کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دھند میں لین کی خلاف ورزی حادثات کا سبب بن سکتی ہے، اس لیے روڈ یوزرز سے درخواست ہے کہ وہ دھند کے دوران لین ڈسپلن کو یقینی بنائیں۔
(جاری ہے)
موٹروے پولیس نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ دن کے اوقات میں سفر کرنے کو ترجیح دیں، کیونکہ صبح 10 بجے سے شام 6 بجے تک دھند کے موسم میں بہترین سفری اوقات ہیں۔ ترجمان نے مزید کہا کہ ڈرائیور حضرات کو اپنی گاڑیوں میں آگے اور پیچھے دھند والی فوگ لائٹس کا استعمال کرنا چاہیے اور غیر ضروری سفر سے گریز کرنا چاہیے۔موٹروے پولیس نے تیز رفتاری سے پرہیز کرنے اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھنے کی اہمیت پر زور دیا۔ عوام کو معلومات اور مدد فراہم کرنے کے لیے ہیلپ لائن 130 پر رابطہ کرنے کی بھی اپیل کی گئی ہے۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے دھند کے کے لیے
پڑھیں:
کلاڈ برسٹ سے سیلابی صورتحال, شاہراہ قراقرم اور شاہراہ ناران بابوسر ٹریفک کیلئے بند
شاہراہ قراقرم اور شاہراہ ناران بابوسر ٹریفک کے لیے بند ہے۔ ترجمان گلگت بلتستان حکومت نے کہا کہ مسافر اور سیاح سفر سے گریز کریں، ریسکیو آپریشن جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ لاپتہ افراد کو تلاش کیا جارہا ہے، پاک فوج بھی ریسکیو آپریشن میں حصہ لے رہی ہے۔ این ڈی ایم اے نے کہا کہ بابوسر میں کلاڈ برسٹ سے سیلابی صورتحال ہے۔بابوسر ٹاپ کے گرد 7 سے 8 کلومیٹر کے علاقے میں شدید لینڈ سلائیڈنگ اور فلیش فلڈنگ ہوئی ہے۔واضح رہے کہ شاہراہ تھک بابوسر میں سیلابی ریلوں میں سیاحوں کی آٹھ گاڑیاں بہہ گئیں، ریسکیو آپریشن میں 3 لاشیں نکال لی گئی ہیں اور 4 سیاحوں کو بچا لیا گیا جبکہ 15 سے زائد سیاح لاپتہ ہیں۔سیلاب کی وجہ سے مواصلاتی نظام درہم برہم ہوگیا اور ہزاروں سیاح پھنس گئے ہیں۔