علی امین گنڈاپور کو پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کی قیادت سے ہٹائے جانے کی اندرونی تفصیلات سامنے آ گئیں
اشاعت کی تاریخ: 27th, January 2025 GMT
پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کی صدارت سے علی امین گنڈا پور کے مخالف دھڑے کو ملنے کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کے خلاف ماضی میں سرگرم رہنے والے گروپ نے عمران خان کو متعدد شکایات پیش کیں۔ گروپ کے اراکین نے جیل اور عدالتوں میں پیشیوں کے دوران گنڈا پور کے خلاف متعدد الزامات عائد کیے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان کے سامنے علی امین گنڈا پور کے بارے میں شکایات پیش کرنے والوں میں عاطف خان، شکیل خان، جنید اکبر اور مشال یوسفزئی شامل ہیں۔ اس کے علاوہ قاضی انور ایڈووکیٹ اور کچھ دیگر وکلاء نے بھی گنڈا پور کے خلاف شکایات درج کرائیں۔
اس حوالے سے پی ٹی آئی کے ترجمان شیخ وقاص اکرم نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی میں کسی قسم کی دھڑے بندی نہیں ہے۔ علی امین گنڈا پور نے بانی پی ٹی آئی کے فیصلے کو تسلیم کیا ہے اور جنید اکبر کو مبارک باد بھی دی ہے۔
شیخ وقاص اکرم نے مزید کہا کہ علی امین گنڈا پور پر دو عہدوں کا بوجھ تھا اور اب وہ بحیثیت وزیراعلیٰ صوبے اور پارٹی کی خدمت کرتے رہیں گے۔
صوبائی صدر انصاف لائرز فورم قاضی انور ایڈووکیٹ نے جیو نیوز کو بتایا کہ انہوں نے بانی پی ٹی آئی سے صرف یہ کہا تھا کہ احتساب کا کوئی واضح طریقہ کار ہونا چاہیے، جس کے بعد احتساب کمیٹی قائم کی گئی تھی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ عمران خان کو وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کے خلاف کوئی شکایت نہیں کی گئی، اور جنید اکبر کو صوبائی صدر مقرر کرنے کا فیصلہ بانی پی ٹی آئی کا تھا۔
قاضی انور ایڈووکیٹ نے مزید کہا کہ انہیں یہ سمجھ نہیں آتا کہ وزیراعلیٰ سے صوبائی صدارت کیوں واپس لے کر جنید اکبر کو دے دی گئی، حالانکہ علی امین گنڈا پور پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی انتخابات میں بلامقابلہ صوبائی صدر منتخب ہوئے تھے۔
یاد رہے کہ کچھ دن قبل عمران خان نے علی امین گنڈا پور سے پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کی صدارت واپس لے کر رکن قومی اسمبلی جنید اکبر کو پارٹی کا صوبائی صدر مقرر کر دیا تھا۔ ذرائع کے مطابق، عمران خان نے علی امین گنڈا پور کو ہدایات دیں کہ وہ اپنی توجہ خیبر پختونخوا میں گورننس اور دہشت گردی کے مسائل پر مرکوز رکھیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: علی امین گنڈا پور کے خیبر پختونخوا جنید اکبر کو پی ٹی آئی کہا کہ
پڑھیں:
سہیل آفریدی کا خیبر ٹیچنگ اسپتال میں صحت کارڈ بندش کا نوٹس
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251103-08-15
پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے خیبر ٹیچنگ اسپتال میں بغیر اطلاع صحت کارڈ کی بندش کا نوٹس لے لیا۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نیخیبر ٹیچنگ اسپتال کا دورہ کیا اور سہولیات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ نے بغیر اطلاع 8 گھنٹے صحت کارڈ کی بندش پر اظہار برہمی کرتے ہوئے انکوائری کا حکم دیا۔سہیل آفریدی نے صحت کارڈ پربلا تعطل علاج کی فراہمی یقینی بنا نے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ صحت کارڈ کی مد میں فنڈز جاری ہوچکے ہیں لہٰذا عوام کو صحت کی سہولیات میں کسی قسم کی تاخیر نہیں ہونی چاہیے۔