وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے اقوام متحدہ کے نمائندے ڈاکٹر سیموئیل رزق کی ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 27th, January 2025 GMT
سٹی 42 : وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب سےاقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام کے پاکستان میں رہائشی نمائندے ڈاکٹر سیموئیل رزق کی ملاقات ہوئی ۔
ملاقات میں یو این ڈی پی کے جاری منصوبوں اور پاکستان میں عوامی و نجی شعبوں کے ساتھ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ڈاکٹر سیموئیل رزق نے یو این ڈی پی کی مختلف شعبوں میں جاری سرگرمیوں کا جائزہ پیش کیا، جن میں سماجی ترقی، موسمیاتی لچک، توانائی کی منتقلی، ڈیجیٹل تبدیلی، اور عوامی شعبے میں کارکردگی کی بہتری شامل ہیں۔
وزیر اعظم کے زیرصدارت اجلاس، ریلوے کو نجی شعبے کے تعاون سے کاروبار کیلئے استعمال کرنے کی ہدایت
وزارت خزانہ کے مطابق منصوبوں کا مقصد پائیدار ترقی کو فروغ دینا، پاکستان کی موسمیاتی تبدیلیوں کے خلاف مزاحمت کو مضبوط بنانا، اور طویل مدتی سماجی و اقتصادی ترقی کو یقینی بنانا ہے۔
سینیٹر محمد اورنگزیب نے ان اقدامات کی اہمیت کو تسلیم کرتے ہوئے بین الاقوامی معیار کے مطابق منصوبوں کی منصوبہ بندی، نگرانی، اور شفاف رپورٹنگ پر زور دیا، انہوں نے ترجیحی شعبوں میں یو این ڈی پی کی تکنیکی اور مالی مدد کو بھی سراہا ۔
گیس کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری
وزیر خزانہ نے حکومت کی شمولیتی اور پائیدار ترقی کے لیے عزم کا اعادہ کیا ۔ انہوں نے آبادی میں اضافہ، غذائی قلت، اور موسمیاتی تبدیلی جیسے اہم چیلنجز کو حکومتی حکمت عملی کا مرکز قرار دیا ۔ سینیٹر اورنگزیب نے پاکستان اور ورلڈ بینک کے درمیان حال ہی میں طے پانے والے 10 سالہ شراکت داری پروگرام کا ذکر کیا، جس کا مقصد انسانی سرمائے کی ترقی، نجی شعبے کی مضبوطی، اور اقتصادی، سماجی، اور ماحولیاتی استحکام کو فروغ دینا ہے ۔
مضر صحت اور لاغر مرغیاں فروخت کرنے کا کیس، ملزم کی عبوری درخواست ضمانت کنفرم
دونوں فریقین نے پاکستان کو درپیش ترقیاتی چیلنجز، بالخصوص موسمیاتی تبدیلی، سماجی ترقی، اور عوامی شعبے کی کارکردگی میں بہتری کے لیے تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ۔
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
عالمی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے عالمی تعاون ناگزیر ہے، محمد اسحاق ڈار
عالمی امن کے قیام کیلئے اقوام متحدہ میں او آئی سی تعاون اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نائب وزیراعظم نے اسلامی تعاون تنظیم اور اقوام متحدہ کے درمیان تعاون کو مزید فعال کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ اسلام ٹائمز۔ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ عالمی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے عالمی تعاون بہت ضروری ہے۔ عالمی امن کے قیام کیلئے اقوام متحدہ میں او آئی سی تعاون اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نائب وزیراعظم نے اسلامی تعاون تنظیم اور اقوام متحدہ کے درمیان تعاون کو مزید فعال کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ انسانی بحران سے نمٹنے اور عالمی امن کیلئے او آئی سی اور اقوام متحدہ کا تعاون اہم ہے، تاہم اس کو مزید فعال کرنے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کو مقبوضہ کشمیر کے عوام کو حق خود ارادیت دینا ہوگا، اسلامو فوبیا کے خطرات کو روکنے کیلئے سب کو ملکر کام کرنا ہوگا۔
نائب وزیراعظم نے مزید کہا کہ سلامتی کونسل کے اجلاس کی صدارت اعزاز ہے، اقوام متحدہ کے بعد او آئی سی دنیا کی بین الحکومتی تنظیم ہے اور پاکستان او آئی سی کے بانی ارکان میں سے ایک ہے۔