امام موسیٰ کاظم کی زندگی ہمارے لئےمشعل راہ ہے ، ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان
اشاعت کی تاریخ: 27th, January 2025 GMT
سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جنوری2025ء) ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ امام موسیٰ کاظم کی زندگی ہمارے لئے مشعل راہ ہے ۔
(جاری ہے)
راول ککر ہیڈ مرالہ روڈ پر امام موسیٰ کاظم علیہ السلام کی شہادت کے موقع پر منعقدہ پروگرام میں شعبہ خواتین سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امام موسیٰ کاظم نے اپنی زندگی میں تعلیمات نبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم پر عمل کرتے ہوئے نیکی کا حکم دیا اور برائی سے منع کیا۔
ہمیں بھی چاہیے کہ ہم امام عالی مقام کی زندگی پر عمل کر کے معاشرے میں اپنا کردار ادا کریں تاکہ ہمارے معاشرے میں عدم برداشت کے رویے کا خاتمہ ہو اور تمام مذاہب و مسالک کے لوگ باہم رواداری سے اپنی زندگی گزار سکیں۔انہوں نے کہا کہ اسلامی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر ہی دنیا و آخرت میں کامیابی حاصل ہوتی ہے۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے
پڑھیں:
ٹک ٹاک کے جنون نے ایک اور زندگی نگل لی
عطاءاللہ شاہین : سوشل میڈیا کے خطرناک رجحانات نے ایک اور نوجوان کی جان لے لی۔ کندیاں کے قریب علی والی اسکیپ چینل نہر میں 25 سالہ نوجوان ٹک ٹاک ویڈیو بناتے ہوئے نہر میں گر کر جاں بحق ہو گیا۔
واقعہ کے مطابق میانوالی سے تعلق رکھنے والا احسن علی والی نہر کے ڈاؤن فال پوائنٹ پر ویڈیو بنانے کی کوشش کر رہا تھا کہ پاؤں پھسلنے سے نہر میں جا گرا۔ واقعہ کی اطلاع ملنے پر ایس ایچ او تھانہ کندیاں وسیم خان پولیس ٹیم کے ہمراہ موقع پر پہنچے۔
دریائے چناب میں پانی کی سطح بلند, الرٹ جاری
مقامی افراد نے فوری ریسکیو کارروائی کرتے ہوئے نوجوان کی لاش نہر سے نکالی اور قریبی ہسپتال منتقل کی۔ متوفی کی شناخت احسن سکنہ میانوالی کے نام سے ہوئی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش کے مطابق واقعہ حادثاتی طور پر پیش آیا۔