گورنر سندھ کا عوام کو 40 سے 45 لاکھ روپے میں گھر بناکر دینے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 27th, January 2025 GMT
میراتھون کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کامران ٹیسوری نے کہا کہ مہنگائی کے اس دور میں ہم کراچی کے عوام کو ایک خصوصی تحفہ دینا چاہتا ہوں، چند ماہ میں گھر دینے کے حوالے سے باقاعدہ اعلان کیا جائے گا، مڈل کلاس طبقہ مستقبل میں اپنے گھر میں رہ سکتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے 2 سے 3 ماہ میں عوام کو تحفہ دینے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہےکہ کوشش ہے 40 سے 45 لاکھ روپے میں مڈل کلاس لوگوں کو گھر دیا جائے جب کہ آئندہ کوئی قبضہ کرے گا تو ہم سب مل کر قبضہ خالی کروائیں گے۔ میراتھون کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کامران ٹیسوری نے کہا کہ غیر ملکی افراد کی موجودگی نے کراچی میراتھون کو چار چاند لگا دئیے، میراتھون میں ان سب کی شرکت، عالمی ہم آہنگی اور دوستی کا پیغام ہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ مہنگائی کے اس دور میں ہم کراچی کے عوام کو ایک خصوصی تحفہ دینا چاہتا ہوں، چند ماہ میں گھر دینے کے حوالے سے باقاعدہ اعلان کیا جائے گا، مڈل کلاس طبقہ مستقبل میں اپنے گھر میں رہ سکتا ہے۔ گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ ہمارا مقصد کراچی کی رونقیں بحال کرنا ہے، پولو کھیل کے فروغ کیلئے ہر ممکن تعاون فراہم کر رہے ہیں۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: عوام کو
پڑھیں:
راولپنڈی میں گھر سے 1 کروڑ 70 لاکھ روپے اور 15 تولے زیورات چوری
راولپنڈی:تھانہ روات کے علاقے میں واقع ایک نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں نقب زنی کی بڑی واردات سامنے آئی ہے۔
نامعلوم ملزمان ایک بند گھر سے ایک کروڑ 70 لاکھ روپے نقدی اور 15 تولے زیورات چرا کر فرار ہو گئے۔
متاثرہ شہری شکیل خان کے مطابق وہ اپنی فیملی کے ہمراہ شادی کی تقریب میں شرکت کے لیے گیا تھا، واپسی پر گھر کے تالے ٹوٹے ہوئے پائے گئے۔
اطلاع ملنے پر پولیس اور فرانزک ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج اور دیگر شواہد کی مدد سے تحقیقات جاری ہیں، جلد ملزمان کو گرفتار کر لیا جائے گا۔