سندھ ہائیکورٹ میں 12 ایڈیشنل ججز تعینات، نام سامنے آگئے
اشاعت کی تاریخ: 27th, January 2025 GMT
سندھ ہائیکورٹ میں 12 ایڈیشنل ججز کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے، 12 اضافی ججز ایک سال کے لیے تعینات کیے گئے ہیں۔
وزارت قانون نے سندھ ہائیکورٹ میں 12 ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، صدر مملکت آصف علی زرداری نے سندھ ہائیکورٹ میں 12 ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کی منظوری دی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: جوڈیشل کمیشن نے سندھ ہائیکورٹ میں ایڈیشنل ججز کے لیے 12 ناموں کی منظوری دیدی
نوٹیفکیشن کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں 12 ایڈیشنل ججز ایک سال کے لیے تعینات کیے گئے ہیں اور تعیناتی کی منظوری کثرت رائے سے دی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق تسنیم سلطانہ، خالد حسین شاہانی، عثمان علی ہادی، نثار بھبھرو، جعفر رضا اور حسن اکبر سندھ ہائیکورٹ میں ایڈیشنل جج تعینات کیے جائیں گے۔
عبدالحامد، جان علی جونیجو، میراں محمد شاہ، علی حیدر ادا ، ریاضت علی اور فیاض الحسن شاہ کو بھی سندھ ہائیکورٹ میں ایڈیشنل جج تعینات کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد ہائیکورٹ میں ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری
یاد رہے کہ سپریم جوڈیشل کمیشن نے سپریم کورٹ میں 8 نئے ججز کی تعیناتی کے لیے اجلاس 11 فروری کو طلب کیا ہے، اجلاس میں پانچوں ہائیکورٹس سے 5، 5 سینئر ججز کی بطور جج سپریم کورٹ تعیناتی ناموں پر غور کیا جائے گا۔
دوسری جانب اسلام آباد اور بلوچستان ہائیکورٹ کے ایڈیشنل ججز نے گزشتہ ہفتے حلف اٹھایا تھا، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد اعظم خان اور سینئر ایڈووکیٹ راجہ انعام امین منہاس کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں ایک سال کے لیے ایڈیشنل جج تعینات کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد اور بلوچستان ہائیکورٹ کے ایڈیشنل ججز نے حلف اٹھا لیا
بلوچستان ہائیکورٹ کے 3ایڈیشنل ججز نے بھی حلف اٹھا لیا ہے، جن میں ایڈیشنل ججز میں محمد آصف ریکی، محمد ایوب ترین اور نجم الدین مینگل شامل ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسلام آباد ہائیکورٹ ایڈیشنل ججز بلوچستان ہائیکورٹ جوڈیشل کمیشن سپریم کورٹ سندھ ہائیکورٹ صدر آصف علی زرداری نوٹیفکیشن.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسلام ا باد ہائیکورٹ ایڈیشنل ججز بلوچستان ہائیکورٹ جوڈیشل کمیشن سپریم کورٹ سندھ ہائیکورٹ صدر ا صف علی زرداری نوٹیفکیشن سندھ ہائیکورٹ میں 12 ایڈیشنل ججز ہائیکورٹ میں ایڈیشنل جج بلوچستان ہائیکورٹ ایڈیشنل ججز کی ججز کی تعیناتی اسلام ا باد کی منظوری کے لیے
پڑھیں:
خیبر پختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری
اعلامیے میں کہا گیا کہ ویلج کونسل عملی طور پر یونین کونسل کی حیثیت اختیار کر جائے گی اور نئی حدبندی ڈیجیٹل مردم شماری 2023 کی بنیاد پر ہوگی۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں لوکل گورنمنٹ ترمیمی ایکٹ 2026 کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، جس کے بعد صوے میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو ہوگیا۔ نوٹیفکیشن میں بتایا کہ صوبے میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو ہوگیا، نئے قانون کے تحت ہرویلج اور نیبرہڈ کونسل کی آبادی 30 ہزار سے 40 ہزار ہوگی۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ ویلج کونسل عملی طور پر یونین کونسل کی حیثیت اختیار کر جائے گی اور نئی حدبندی ڈیجیٹل مردم شماری 2023 کی بنیاد پر ہوگی۔ اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ آبادی میں 10 فیصد تک کمی بیشی کی اجازت ہوگی۔ ترمیمی ایکٹ کے مطابق خصوصی حالات میں الیکشن کمیشن صوبائی حکومت سے مشاورت کے بعد اس شرط سے استثنیٰ دے سکے گا۔