اسپیکر ایاز صادق کا عمر ایوب سے رابطہ، پی ٹی آئی نے مذاکراتی اجلاس میں شرکت سے انکار کردیا
اشاعت کی تاریخ: 27th, January 2025 GMT
اسلام آباد:
پاکستان تحریک انصاف نے اسپیکر قومی اسمبلی اور حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے سربراہ ایاز صادق کی جانب سے رابطہ کرنے کے باوجود کل ہونے والے اجلاس میں بیٹھنے سے انکار کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی اسپیکر سردار ایاز صادق نے اپوزیشن لیڈر اور پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹی کے سربراہ عمر ایوب کو ٹیلیفون کیا۔
اسپیکر قومی اسمبلی نے پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹی کو اجلاس میں شرکت کی دعوت دی اور کہا کہ تمام مسائل کاحل مذاکرات سے ہی ممکن ہے، ٹیبل ٹاک اور مذاکرات کے ذریعے معاملات کو حل نکالا جا سکتا ہے۔
عمر ایوب نے اسپیکر ایاز صادق کو بانی پی ٹی آئی کے فیصلے سے آگاہ کیا اور کہا کہ حکومت ہمارے مطالبات پر تاخیری حربے اختیار کیے، جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کے بنا مذاکرات آگے نہیں بڑھ سکتے۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی نے کل ہونے والے مذاکراتی اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا اور ہدایت کی ہے کہ اپوزیشن ممبران اجلاس میں شرکت نہ کریں۔
ذرائع نے کہا کہ بانی چئیرمین کے کہنے پر پی ٹی آئی نے مذاکراتی اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا اور اپنے جوڈیشل کمیشن کے قیام کے مطالبے پر قائم ہے۔
پی ٹی آئی ذرائع نے واضح کیا کہ جب تک جوڈیشل کمیشن نہیں بنایا جائے گا پی ٹی آئی مذاکرات کو آگے نہیں بڑھائے گی۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: اجلاس میں شرکت ایاز صادق پی ٹی ا ئی پی ٹی آئی
پڑھیں:
لاہور:17 سالہ ذہنی معذور لڑکی سےدرندہ صفت رشتےدار کی متعدد بار جنسی زیادتی، لڑکی 7ماہ کی حاملہ نکلی
لاہور کے علاقے مانوالہ میں 17 سالہ ذہنی معذور لڑکی سے درندہ صفت رشتے دار شخص نے متعدد بار جنسی زیادتی کی جس کے باعث متاثرہ لڑکی حاملہ ہوگئی۔
رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر حنا پرویز بٹ نے متاثرہ لڑکی کے گھر کا دورہ کیا، متاثرہ لڑکی، اہلِ خانہ سے ملاقات کی اور وزیراعلیٰ کا پیغام پہنچایا۔
متاثرہ لڑکی کی والدہ نے بتایا کہ چیک اپ کروانے پر حمل کی تصدیق ہوئی، جس پر لڑکی نے بتایا کہ ملزم ایاز نے متعدد بار زیادتی کی۔
پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم ایاز کو گرفتار کر لیا، حنا پرویز بٹ نے کہا کہ متاثرہ خاندان کو قانونی، طبی اور نفسیاتی مدد فراہم کی جا رہی ہے، ایسے درندہ صفت رشتہ دار انسان کہلانے کے لائق نہیں، ذہنی معذور لڑکی کے ساتھ ظلم انسانیت کے خلاف جرم ہے۔
حنا پرویز بٹ نے کہا کہ میں خود اس کیس کی نگرانی کر رہی ہوں، انصاف ہر صورت یقینی بنایا جائے گا، ملزم کو عبرتناک انجام تک پہنچایا جائے گا۔