کینیڈا : انتخابات میں مداخلت کا خدشہ،ایلون مسک کیخلاف تحقیقات
اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2025 GMT
اوٹاوا (انٹرنیشنل ڈیسک) کینیڈا کے رکن پارلیمان چارلی اینگس نے ایلون مسک اور ان کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس کے بارے میں الیکشن کمشنر سے تحقیقات کرنے کی درخواست کردی۔ چارلی اینگس نے کینیڈا کے وفاقی انتخابات میں ایلون مسک کی ممکنہ مداخلت کے بارے میں تشویش کا اظہار کیا ۔ اْنہوں نے چیف الیکٹورل آفیسر اسٹیفین پیروولٹ کے نام 2صفحات پر مبنی اپنے خط میں لکھا کہ ایلون مسک مختلف ممالک کے حالیہ انتخابات میں اپنا کردار ادا کر چکے ہیں۔ چارلی اینگس نے خط میں لکھا کہ ایلون مسک نے قدامت پسند امیدواروں کو لاکھوں ڈالرز کی مالی مدد فراہم کی اور ایکس کا استعمال اپنے پسندیدہ امیدواروں کے سیاسی پیغامات کی تشہیر کے لیے کیا۔ انہوں نے خط میں مزید لکھا کہ ایلون مسک نے دائیں بازو کے پاپولسٹ رہنماؤں کے ساتھ اتحاد بنایا، انتہاپسند اثر و رسوخ رکھنے والے افراد کی تشہیر کی اور اقلیتی گروہوں کے خلاف نفرت اور غلط معلومات پھیلائیں۔ چارلی اینگس نے خط میں لکھا کہ ایلون مسک کینیڈا کی سیاست میں بھی مداخلت کر رہے ہیں، وہ کنزرویٹو پارٹی کے موجودہ قیادت کی تعریفیں کر رہے ہیں،جو کہ خطرے کی گھنٹی ہے۔انہوں نے خط میں یہ بھی لکھا کہ ایلون مسک دائیں بازو کے اثرورسوخ رکھنے والے افراد اور ان کے پلیٹ فارمز سے اتحاد کر رہے ہیں اور وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو پر تنقید کر رہے ہیں۔ واضح رہے کہ کینیڈا کے وزیرِاعظم جسٹن ٹروڈو اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کر چکے ہیں ۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: چارلی اینگس نے کر رہے ہیں
پڑھیں:
بیرون ممالک کا ایجنڈا ہمارے خلاف کام کررہا ہے، مولانا فضل الرحمان
پنجاب کے شہر ملتان میں تحفظ مدارس دینیہ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے سربراہ جے یو آئی (ف) کا کہنا تھا کہ نائن الیون کے واقعات کے بعد دہشت گردی کے واقعات میں اضافہ ہوا، بیرونی ایجنڈا ہے کہ مذہب سے لاتعلق ہوجاؤ اور روشن خیالی کی طرف آجاؤ، آئین میں لکھا ہے اسلام پاکستان کا مملکتی مذہب ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ آئین میں لکھا ہے اسلام پاکستان کا مملکتی مذہب ہوگا۔ پنجاب کے شہر ملتان میں تحفظ مدارس دینیہ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ دینی مدارس کے خلاف منفی پروپیگنڈا کیا جارہا ہے، ایجنڈا کے ذریعے نوجوان نسل کو مشتعل کرنا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ بیرونی ایجنٹس پریشان ہیں نوجوان نسل کو مشتعل ہونے سے کیسے بچایا۔؟ ہم نے نوجوان نسل کو بچا لیا اسی لیے بیرونی ایجنڈا ہمارے خلاف کام کررہا ہے۔
سربراہ جے یو آئی کا کہنا تھا کہ نائن الیون کے واقعات کے بعد دہشت گردی کے واقعات میں اضافہ ہوا، بیرونی ایجنڈا ہے کہ مذہب سے لاتعلق ہوجاؤ اور روشن خیالی کی طرف آجاؤ، آئین میں لکھا ہے اسلام پاکستان کا مملکتی مذہب ہوگا۔ مولانا فضل الرحمان نے مزید کہا ہے کہ حکمرانوں نے ہمیں فرقوں میں لڑانے کی کوشش کی، افغانستان کو تباہ و برباد کردیا، کہتے ہیں کہ امن کیلئے آئے ہیں، عراق، شام، فلسطین کو تباہ کردیا اور تب بھی یہی کہتے ہیں کہتے ہیں کہ ہم امن کیلئے آئے ہیں۔